پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 18 اگست 1947
پاکستان کی پہلی عید
قائد اعظمؒ ، نماز عید ادا کرتے ہوئے
پاکستان کی پہلی عید ، سوموار 18 اگست 1947ء کو منائی گئی تھی۔۔!
پاکستان کا قیام ، جمعتہ المبارک 27 رمضان المبارک بمطابق 15 اگست 1947ء کو عمل میں آیا تھا۔ تین دن بعد سوموار 18 اگست 1947ء کو پاکستان کی پہلی عیدالفطر منائی گئی تھی۔ اس موقع پر بانی پاکستان گورنرجنرل قائد اعظم محمدعلی جناحؒ نے عید کی نماز کراچی کے عید گاہ میدان میں مولانا ظہورالحسن درس کی اقتداء میں ادا کی تھی۔
اسی سال پاکستان کی پہلی عیدالاضحیٰ بھی منائی گئی تھی جو جمعتہ المبارک 24 اکتوبر 1947ء کا دن تھا۔ اس عید کی نماز بھی بندر روڈ پر مولوی مسافر خانہ کے نزدیک مسجد قصاباں میں ادا کی گئی تھی جو عید گاہ کے نام سے معروف تھی۔ اس نماز کی امامت بھی مشہور عالم دین مولانا ظہور الحسن درس نے کی تھی۔ روایت ہے کہ مولانا نے نماز عید کی تکبیر شروع کی تو لوگوں نے دیکھا کہ گورنر جنرل اور بانی پاکستان دیر سے آنے کی وجہ سے آخری صفوں میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ انھیں اگلی صف تک آنے کا کہا گیا لیکن انھوں نے اصرار کیا کہ چونکہ وہ دیر سے آئے ہیں ، اس لیے آخری صف ہی میں نماز عید ادا کریں گے۔
Pakistan's first Eid
Monday, 18 August 1947
First Eid-ul-Fitr was celebrated on August 18, 1947 in Pakistan..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
25-09-2019: پاکستان کی ناکام کشمیر پالیسی
23-12-1971: بھٹو کی پہلی کابینہ
10-02-1975: تیسری آئینی ترمیم: نیپ پر پابندی