پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
پير یکم مارچ 1976
جنرل ضیاء الحق ، آرمی چیف بنا
میعاد: یکم مارچ 1976ء …… تا …… 17 اگست 1988ء …… فوجی سروس: 1943ء …… تا …… 1988ء ……
حیات: 1924ء …… تا …… 1988ء …… تعلق: جالندھر …… زبان: پنجابی
پاکستان کا آٹھواں آرمی چیف …… جنرل ضیاع …… ملک کی تاریخ کا ایک انتہائی منفی اور قابل نفرت کردارتھا۔ وہ پہلا فوجی جنرل تھا جس نے اپنے اختیارات اور حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے متفقہ آئین کو پامال کیا ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے منتخب حکومت کو برطرف کر کے اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کیا اور بر بریت اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے مقبول ترین لیڈر …… ذوالفقار علی بھٹو …… کا عدالتی قتل کیا۔ اس نے اسلام کے نام پر خلق خدا کو گمراہ کیا اور پاک فوج کو ایک سیاسی فریق بنا دیا تھا جو ایک بہت بڑا جرم تھا۔ ایک معتبر اور محترم ادارہ کسی طور بھی متنازعہ نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن اقتدار کی ہوس میں وقت کے بدترین غاصب و جابر حکمران نے ہر ادارے کو تباہ کیا اور غیر ملکی آقاؤں کے مذموم عزائم کی تکمیل میں بقول اپنے …… کوئلوں کی دلالی میں اپنا منہ کالا کرواتا رہا …… جہاد کے نام پر دہشت گردی کے ٹریننگ کیمپ کھولے گئے ، مذہبی انتہاء پسندی اور عدم رواداری کو فروغ دیاگیا۔ وہ منافق،اسلام کی رٹ لگانے کے باوجود اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے حالت جنگ میں تھا کیونکہ کلی مختار ہونے کے باوجود گیار ہ برسوں میں سود کا لعنتی نظام ختم نہیں کر سکا تھا جب کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کام تین ماہ میں ممکن ہے۔ بطور چیف آف آرمی سٹاف بھی وہ ہر محاذ پر ناکام و نامراد رہا۔ سیاہ چین گلیشئر کے وسیع علاقے پر دشمن نے قبضہ کیا جو دنیا کا سب سے مہنگا ترین میدان جنگ بن گیاتھا۔ افغانستان اور وسطی ایشیاء کی ریاستوں کو فتح کرنے یا کشمیر اور خالصتان کی تسخیر کے تمام تر خیالی پلاؤ خواب ہی رہے اور آخرکار دنیا سے وہ حرف غلط کی طرح سے مٹ گیاتھا۔
جنرل ضیاع ……کو سات جرنیلوں پر فوقیت دے کر آرمی چیف بنایا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 1974ء کو ……بھٹو حکومت ……کا تختہ الٹنے کے الزام میں بری فوج کے پندرہ اور فضائیہ کے چار افسران پر ……اٹک سازش کیس…… میں اس وقت کے…… بریگیڈیر ضیا ء الحق ……نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا تھا لیکن جب خود وہ اسی جرم کا مرتکب ہوا تھا تو اس بے ضمیر نے ان تمام مجرمان کی سزائیں معاف کر دی تھیں جنہیں خود اس نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں مروجہ سزائیں سنائی تھیں ……!
General Zia-ul-Haq
Monday, 1 March 1976
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
09-09-2008: آصف علی زرداری
11-09-1948: قائداعظمؒ کے اثاثے
13-04-1949: پاکستان کا پاسپورٹ