4 دسمبر 1994ء کو چوتھی اور آخری بار پاکستان نے ہاکی کا وولڈ کپ جیتا تھا۔ سڈنی ، آسٹریلیا میں کھیلے گئے آٹھویں وولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فائنل میں پنیلٹی سٹروکس پر ہالینڈ کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شہباز احمد مین آف ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ یاد رہے کہ 1971ء میں بارسلونا ، سپین میں کھیلا گیا پہلا عالمی ہاکی کپ بھی پاکستان نے جیتا تھا جب اس نے فائنل میں میزبان ملک سپین کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان 1978ء میں بیونس آئرس ، ارجنٹائن اور 1982ء میں بمبئی ، بھارت میں یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ گزشتہ 26 برسوں سے ہونے والے چودہ مقابلوں میں یہ اعزاز آج بھی پاکستان کے پاس ہے کہ اس نے سب سے زیادہ یعنی چار مرتبہ ہاکی کا عالمی کپ جیتا ہے۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور ہالینڈ نے تین تین بار اور جرمنی نے ایک بار جیتا تھا۔ صرف ایک بار 1975ء میں بھارت نے جیتا تھا جب اس نے فائنل میں پاکستان کو ایک گول سے ہرایا تھا۔ موجودہ عالمی چیمپئن بلجئیم ہے جس نے 2018ء میں یہ کپ پہلی بار جیتا تھا۔
Last time Pakistan won any World Cup Hockey Tournament was on December 4, 1994 at Sydney, Australia..