5th round of Kashmir talks between Pakistan's foreign Minister Mr. Zulfiqar Ali Bhutto and Indian Foreign Minister Mr. Swaran Singh in Karachi on 26 April 1963..
ذوالفقار علی بھٹوؒ سے بڑا کشمیر کاز کا حامی کبھی کوئی نہیں رہا۔ انہوں نے صرف زبانی جمع خرچ ہی نہیں کیا تھا بلکہ تمام تر ممکنہ کوششیں بھی کی تھیں۔۔!
پاکستان اوربھارت کے مابین کشمیر کے مسئلہ پر مذاکرات کے چھ ادوار دسمبر 1962ء سے لے کر مئی 1963ء تک کراچی اور دہلی میں ہوئے تھے جن کی سربراہی ، پاکستان سے ذوالفقار علی بھٹوؒ اور بھارت کی طرف سے وزیر خارجہ سردار سورن سنگھ نے کی تھی۔
ذوالفقار علی بھٹوؒ ، 23 جنوری 1963ء کو باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے لیکن اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر 1960ء ہی سے کئی اہم خارجی امور سرانجام دے رہے تھے۔ ایوب حکومت کے دونوں وزرائے خارجہ ، منظور قادر اور محمد علی بوگرا محض امریکہ بہادر کو خوش کرنے کے لئے مہروں سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے تھے۔
ویسے بھی حق ملکیت جیسے بڑے بڑے تنازعات طاقت و حکمت کے بغیر طے نہیں ہوتے اور کامیابی صرف طاقتور ہی کی ہوتی ہے یا جو بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ پاکستان نے جو جنگ 1965ء میں کی تھی ، اگر وہ ، چین کے ساتھ مل کر 1962ء میں کر لیتا تو نتائج شاید مختلف ہوتے لیکن 1965ء کی پاک بھارت جنگ یا " کشمیر بزور شمشیر" کی ناکامی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کے لئے سرد خانے میں ڈال دیا تھا۔
Kashmir talks (video)
Credit: British Movietone
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ