2020 کے عالمی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان ، دنیا کے ان چار بدترین ممالک میں شامل ہے کہ جس کے شہری سب سے کم ممالک میں بلا ویزہ سفر کر سکتے ہیں۔ جہاں پہلے نمبر پر جاپان کے شہری 191 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں وہاں ایک پاکستانی شہری صرف 32 ممالک میں بلا ویزہ جا سکتا ہے۔۔!
پاکستان کی یہ پوزیشن صرف افغانستان ، عراق اور شام سے بہتر ہے جبکہ صومالیہ ، یمن اور لیبیا سے بھی بدتر ہے۔ ہمارے حریف ممالک ، بنگلہ دیش کے شہری 41 اور بھارت کے شہری 58 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکتے ہیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پاکستان کی پوزیشن مثبت ایک ہے لیکن 2006ء میں مشرف کے دور میں سب سے بدترین حالات تھے جب پاکستان کے شہری صرف 17 ممالک میں بلا ویزہ جا سکتے تھے۔ 2010ء میں پیپلز پارٹی کے دور میں اب تک کی سب سے بہترین پوزیشن تھی جب 36 ممالک میں ایک پاکستانی بلا ویزہ سفر کر سکتا تھا۔۔!
2020ء میں جن 32 ممالک میں پاکستانی شہری بلا ویزہ سفر کر سکتے ہیں ان میں کوئی ایک بھی مغربی ملک ، جہاں بیشتر پاکستانی جانا پسند کرتے ہیں ، یعنی یورپین ممالک ، امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ شامل نہیں ہیں جبکہ ہمارے برادر اسلامی عرب ممالک میں صرف قطر ہی بغیر ویزہ کے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ ترکی اور ایران تک ہمیں بغیر اجازت گھر آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ مندرجہ ذیل گرافک بتا رہی ہے کہ کن ممالک کے لئے پاکستانیوں کو ویزے کی پابندیاں نہیں ہیں۔
Pakistanis have visa-free access to 32 countries only..!
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……