پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 16 دسمبر 1971
آمر کا مجوزہ آئین
جنرل یحییٰ خان کا خود ساختہ آئین
16 دسمبر 1971ء کو سقوط ڈھاکہ کی شام اپنے ریڈیو خطاب میں فوجی آمر جنرل یحیٰی خان ، جہاں جنگ کے نتائج سے قوم کو گمراہ کر رہا تھا وہاں یہ گتھی بھی سلجھا دی تھی کہ سانحہ مشرقی پاکستان کی اصل وجہ کیا تھی۔۔؟
- 1970ء کے انتخابات کے نتائج کے مطابق ، مشرقی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی عوامی لیگ اور بنگالیوں کا منتخب نمائندہ شیخ مجیب الرحمان ، متحدہ پاکستان کا آئین اپنے چھ نکات پر بنانے پر بضد تھا اور اس کے لئے خود کو کسی دوسری سیاسی پارٹی کے مشورہ کا پابند نہیں سمجھتا تھا۔ اس کے لیے اسے صوبہ خیبرپختون خواہ اور بلوچستان سے اکثریت حاصل کرنے والی نیشنل عوامی پارٹی کے لیڈر خان عبدالولی خان کی مکمل حمایت بھی حاصل تھی۔
- مغربی پاکستان سے صوبہ پنجاب اور سندھ سے بھاری اکثریت حاصل کرنے والا پاکستان پیپلز پارٹی کا لیڈر ، ذوالفقار علی بھٹوؒ ایک متفقہ آئین کی بات کر رہا تھا جو تمام صوبوں کے لئے قابل قبول ہو۔
- پاکستان کی مذہبی جماعتیں ایک اسلامی آئین پر مصر تھیں جبکہ
- پاکستان پر قابض فوجی حکمران ٹولہ اپنی مرضی کاآئین چاہتا تھا جس میں جنرل یحییٰ خان کو اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کرنا اور وہی اختیار دینا جو جنرل ضیاع مردود کے 8ویں ترمیم اور جنرل مشرف بھگوڑے کے 17ویں ترمیم میں تھے جس کا عملی مظاہرہ اسی اور نوے کی دھائیوں میں صدر کی صوابدید پر مختلف وزرائے اعظم کو حکومتوں سمیت برطرف کر کے کیا گیا تھا۔
شیخ مجیب الرحمان ، جنرل یحییٰ خان یا فوج کو کسی قسم کا کوئی آئینی یا سیاسی کردار دینے کو تیار نہیں تھا۔ اس جرم کی پاداش میں پاکستان کے پہلے متوقع منتخب وزیراعظم کو غدار قرار دے کر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی لگادی گئی تھی اور ملک کی اکثریتی آبادی ، بنگالیوں کے خلاف فوجی ایکشن شروع کر دیا گیا تھا۔ انجام ، 16 دسمبر 1971ء کو ایک شرمناک فوجی شکست کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے قیام صورت میں سامنے آیا تھا۔
سرکاری اخبار روزنامہ مشرق لاہور کے 17 دسمبر 1971ء کے شمارے میں سانحہ مشرقی پاکستان کا کہیں کوئی ذکر نہیں ملتا لیکن آمر مطلق جنرل یحییٰ کے خودساختہ آئین کے 20 دسمبر 1971ء کو نفاذ کی خبر سب سے اہم تھی جس میں مشرقی پاکستان کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔۔!
The Dictators Constitution
Thursday, 16 December 1971
A radio speech of the President of Pakistan, General Yahya Khan on December 16, 1971 when Pakistan lost its eastern wing. He announced that his new Constitution will be imposed on December 20, 1971, which will give more autonomy to the East Pakistan..!!!
The Dictators Constitution (video)
Credit: Pak Broad Cor
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
07-12-1970: 1970ء کے عام انتخابات
18-09-1966: جنرل یحییٰ خان
15-08-1947: ریڈیو پاکستان