PAK Magazine
Sunday, 01 October 2023, Week: 39

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically

1993

ایک سال میں 3 صدر اور 5 وزیر اعظم۔۔؟

منگل 19 اکتوبر 1993
1990 کا عشرہ پاکستان میں کس قدر سیاسی عدم استحکام ، محلاتی سازشوں اور اقتدار کی رسہ کشی کا دور تھا ۔۔!
اس کا اندازہ 1993ء کے ان واقعات سے ملتا ہے کہ جب ایک ہی کیلنڈر ائر میں کچھ کم نہیں ، 3 صدر اور 5 وزرائے اعظم بدلے گئے تھے۔ عام طور پر پاکستان کی تاریخ میں وزرائے اعظم کی بڑی تذلیل ہوتی رہی ہے اور ایک ایک سال میں تین تین وزرائے اعظم بدلنے کی متعدد روایات ملتی ہیں لیکن صدر کا تین بار بدلنا اب تک صرف دو بار ہوا ہے۔ پہلی بار 18 جولائی 1993ء کو صدر غلام اسحاق خان نے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی جگہ سینٹ چیئر مین وسیم سجاد نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 14 نومبر 1993ء کو سردار فاروق لغاری نئے صدر منتخب ہوئے تھے جو اس سال اس عہدہ پر فائز ہونے والی تیسری شخصیت تھے۔ 2008ء میں ایک بار پھر ایسا ہی ہوا تھا کہ جب پہلے جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونا پڑا تھا اور ان کی جگہ محمد میاں سومرو قائمقام صدر بنے تھے اور پھر 10 ستمبر 2008ء کو آصف علی زرداری ، صدر منتخب ہو گئے تھے۔

1993ء میں ایک اور منفرد اور شاید ایک عالمی ریکارڈ قائم ہوا تھا جب وزارت عظمیٰ کے منصب پر پانچ بار تبدیلیاں ہوئی تھیں اور چار شخصیات اس نازک و مظلوم عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ ان میں سے پہلے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے جن کی حکومت کو 18 اپریل 1993ء کو صدر اسحاق خان نے آٹھویں ترمیم کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری بنے تھے۔ 26 مئی 1993ء کو عدالت نے نواز حکومت کو بحال کر دیا تھا لیکن اوپر کے دباؤ پر 18 جولائی 1993ء کو صدر اور وزیر اعظم دونوں کو بیک وقت فارغ کر دیا گیا تھا اور ایک امپورٹڈ نگران وزیراعظم معین قریشی کو متعارف کروایا گیا تھا۔ نئے انتخابات کروائے گئے تھے جس کے نتیجے میں 19 اکتوبر 1993ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو ایک بار پھر وزیر اعظم بن گئی تھیں۔ مندرجہ ذیل چارٹ میں ان تین تین وزرائے اعظم کی تفصیل دی گئی ہے جو ایک ہی سال میں تبدیل ہوئے تھے۔

سالانہ تین وزرائے اعظم۔۔!

نمبر سال وزیر اعظم اول وزیر اعظم دوم وزیر اعظم سوم
1 1957 حسین شہید سہروردی آئی آئی چندریگر ملک فیروز خان نون
2 1990 بے نظیر بھٹو غلام مصطفیٰ جتوئی میاں محمد نواز شریف
3 1993 میاں محمد نواز شریف (2بار) بلخ شیر مزاری اور معین قریشی (2) بے نظیر بھٹو
4 2004 ظفر اللہ خان جمالی چوہدری شجاعت حسین شوکت عزیز
5 2013 راجہ پرویز اشرف میر ہزار خان کھوسو میاں محمد نواز شریف
6 2018 شاہد خاقان عباسی ناصر الملک عمران خان
وزیر اعظم دوم کے کالم میں آئی آئی چندریگر واحد وزیر اعظم تھے کہ جو نگران نہیں تھے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کو حلالہ وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔





1993: 3 Presidents & 5 Prime Ministers..?

Tuesday, 19 October 1993

Pakistan had 3 Presidents and 5 Prime Ministers in a Calendar year in 1993..!



1951
1951/54ء کے صوبائی انتخابات
1951/54ء کے صوبائی انتخابات
1963
سول اینڈ ملٹری گزٹ
سول اینڈ ملٹری گزٹ
1951
معیاری وقت
معیاری وقت
1971
وزیر اعظم نورالامین
وزیر اعظم نورالامین
2022
ریکوڈک منصوبہ
ریکوڈک منصوبہ



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

گیتوں کی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… فلمی ٹائم لائن …… سینما گھر …… جوبلی فلمیں …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


سنتوش کمار
سنتوش کمار
روزینہ
روزینہ
الیاس کاشمیری
الیاس کاشمیری
شیون رضوی
شیون رضوی
احمد رشدی
احمد رشدی


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.