PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Wednesday, 16 April 2025, Day: 106, Week: 16

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاکستانی زبانیں

173 زبانوں/بولیوں اور لہجوں پر دلچسپ اور نایاب معلومات


سندھی

"سندھی" (Sindhi)، پاکستان کی تیسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔

"ہندیورپین" (Indo-European) زبانوں میں "ہندآریائی" (Indo-Aryan) گروپ سے تعلق رکھنے والی "سندھی" زبان کا نام دریائے سندھو سے ماخوذ ہے جس کے ڈیلٹا کے گرد خطہ سندھ اور اس میں سندھی آباد ہیں۔ سندھی، (اردو کے ساتھ) صوبہ سندھ کی سرکاری زبان ہے۔

2023ء کی مردم شماری کے مطابق، پاکستان میں سندھی زبان بولنے والوں کی تعداد 14 فیصد یا 3 کروڑ 44 لاکھ ہے جو پنجابی اور پشتو کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ تھرپارکر، سجاول، دادو، لاڑکانہ، خیرپور، قمرشہدکوٹ، ٹنڈومحمدخان، کشمور، بدین اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 90فیصد سے بھی زائد سندھی بولی جاتی ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے خیرپور سب سے بڑا سندھی شہر ہے۔

سندھی زبان کی تاریخ

"سندھی زبان"، کی تاریخ بھی ہندی/اردو، پنجابی اور گجراتی کی طرح پانچ ہزار سال پہلے کی وادی سندھ کی تہذیب سے ملتی ہے۔ ساڑھے تین ہزار سال قبل شمالی ہند کی قدیم زبانوں "سنسکرت، پالی ، ثانوی پراکرت، اور اپبھرمشا" سے پیدا ہوئی اور سترہ سو سال پہلے اس پر عربی اور فارسی کے گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

عربوں نے 711ء میں محمدبن قاسمؒ (715-695ء) کی قیادت میں ہندوستان پر واحد حملہ کیا اور سندھ کو ملتان سمیت فتح کرلیا تھا۔ اس طرح سے سندھ پہلا صوبہ تھا جس پر اسلامی اثرات مرتب ہوئے اور یہ خطہ پنجاب سے تین سو سال اور دہلی سے پانچ سو سال پہلے مسلمان ہوا تھا۔ اس کے باوجود 1843ء تک سندھی زبان، مختلف برہمنی (یا ہندوستانی) رسم الخط میں لکھی جاتی تھی۔ 1848ء میں انگریز گورنر جارج کلرک نے سندھی کو صوبہ کی سرکاری زبان قرار دیا اور 1853ء میں موجودہ سندھی رسم الخط کا اجراء ہوا جو عربی طرزِ تحریر نسخ میں لکھا جاتا ہے۔

سندھی زبان میں مطبوعات کا آغاز بمبئی کے محمدی پریس میں 1867ء میں شروع ہوا جبکہ برصغیر پاک و ہند میں قرآنِ مجید کا پہلا ترجمہ بھی سندھی زبان میں 1870ء میں آخوند عزاز اللہ متلوی (1824-1747ء) نے کیا تھا۔

سندھی زبان کے سب سے بڑے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ (1752-1689ء) کا کلام "شاہ جو رسالو" کی صورت میں مرتب کیا گیا جس میں سندھی لوک کہانیوں اور سندھ کی ثقافتی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سندھی زبان میں شعر و ادب کے علاوہ ریڈیو، ٹی وی، فلم اور لوک فنکاروں کا بڑا کام رہا ہے۔

سندھی حروفِ تہجی

سندھی زبان میں 52 حروفِ تہجی ہیں جو دیگر زبانوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ (انگلش میں آدھےیعنی صرف 26 ہیں!)

سندھی زبان کا تحریری ثبوت 15ویں صدی میں ملتا ہے جب اس کو "دیوناگری" کے علاوہ "لنڈا رسم الخط" کی دو ترقی یافتہ شکلوں "خداآبادی" اور "شکارپوری" کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔ 19ویں صدی میں انگریز حکمرانوں کے ایما پر ابوالحسن السندی نے عربی طرزِ تحریر میں متعدد اضافے کر کے سندھی حروفِ تہجی کو روشناس کروایا جو دیگر علاقائی خطوط "کھوجکی" اور "گرومکھی" سے ملا ہوا ایک میعاری رسم الخط قرار پایا۔

سندھی حروفِ تہجی میں خاصا عدم توازن پایا جاتا ہے اور پہلی بار پڑھنے (یا سیکھنے) والا چکرا جاتا ہے۔ اردو کے ابتدائی دور میں ان حروف پر چار نقطے ہوتے تھے جن کی جگہ "ط" اور "ھ" نے لے لی لیکن سندھی زبان میں ایسا نہیں ہوسکا۔ مثلاً مرکب حروف میں سے "جھ" اور "کھ" کے لیے تو اردو/پنجابی کی طرح "ھ" کا استعمال ہوتا ہے لیکن "بھ"، "تھ"اور "چھ" کے لیے چار چار نقطے استعمال ہوتے ہیں۔ "ٹھ"، "دھ" اور "ڈھ" کے لیے دو دو لیکن "ڈ" کے لیے تین اور "ڑ" کے لیے چار نقطے ہیں۔ "ف" پر چار نقطے ڈال کر "پھ" بنایا جاتا ہے لیکن "ک" کو دو مختلف طریقوں سے لکھ کر "ک" اور "کھ" کی آوازیں بنتی ہیں۔

سندھی زبان کے مخصوص تلفظ کے حروف"ب"، "ج" اور "گ" پر دو دو اضافی نقطے لگانے سے جو تلفظ بنتا ہے، اس کا فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ دو حروف "ج" اور "گ" پر تو دو دو نقطے عمودی اور متوازی ڈالے گئے ہیں اور ان حرف کی کل تعداد چار چار ہے۔ سندھی میں "بڑی یے" نہیں ہے لیکن "ن" میں "ط" لگا کر "نڑ" کی مخصوص آواز بنائی گئی ہے۔

سندھی حروفِ تہجی
سندھی حروفِ تہجی میں 52 حروف ہیں

سندھی بولیاں

سندھی زبان، صوبہ سندھ کے علاوہ بلوچستان، راجستھان اور گجرات کے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی مختلف بولیاں/لہجے ہیں جن میں "وچولی، اترادی، لاری، سرولی، لاسی، فراقی، تھریلی اور سندھی بھیلی" قابلِ ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ بہت سی گجراتی اور راجستھانی بولیاں بھی سندھ میں بولی جاتی ہیں جو عام طور پر ہندوستانی مہاجرین بولتے ہیں۔


وچولی

وچولی (Wacholi)، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جو جو وسطی سندھ اور حیدرآباد کے علاقوں میں بولی جانے والی "سٹینڈرڈ سندھی" ہے۔


اترادی

اترادی (Utradi) ، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جو شمالی سندھ کے علاقوں، لاڑکانہ ، شکارپور اور سکھر وغیرہ میں بولی جاتی ہے۔


لاری

لاری (Lari)، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جو جنوبی سندھ کے علاقوں، کراچی ، ٹھٹھہ اور بدین وغیرہ میں بولی جاتی ہے۔


سرولی

سرولی/سرائیکی یا ابھیجی (Saroli)، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جو صوبہ پنجاب اور بلوچستان سے متصل شمالی سندھ کے علاقوں جیکب آباد اور کشمور کے اضلاع میں بولی جاتی ہے۔


لاسی

"لاسی" (Lasi) ، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جو مغربی سندھ کے علاوہ بلوچستان کے علاقوں لسبیلا، حب اور گوادر وغیرہ میں بولی جاتی ہے۔

سندھی زبان کی دس کے قریب بولیاں ہیں جن میں سے ایک "لاسی" ہے جو "جدگالی" یا "نماڑی" بولی کے قریب ہے اور جس میں فارسی کے علاوہ بلوچی الفاظ بھی ملتے ہیں۔ سندھی رسم الخط استعمال ہوتا ہے جو صرف خطِ نسخ میں لکھا جاتا ہے۔


فراقی

فراقی (Faraqi)، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جوبلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں کچھی کے میدانی علاقوں میں بولی جاتی ہے۔


تھریلی

تھریلی (Thareli)، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جو سندھ کے شمال مشرقی صحرائے تھر کے علاوہ راجستھان ، ہندوستان کے جیسلمیر علاقوں میں بولی جاتی ہے۔


سندھی بھیلی

"سندھی بھیلی" (Sindhi Bhilسندھی زبان کی ایک بولی ہے جو صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بولی جاتی ہے۔

"سندھی بھیل" کو اکثر "لاسی" کے ساتھ ایک الگ زبان کے بجائے سندھی بولی کہا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر بدین اور ٹنڈو الہ یار کے علاقوں میں ہندوؤں کی زبان ہے۔


جدگالی

"جدگالی" (Jadgaliسندھی زبان کی ایک شاخ ہے جس کو "نماڑی" بھی کہتے ہیں۔۔!

"جدگالی یا نماڑی"، سندھی زبان کی ایک اور شاخ "لاسی" سے بھی ملتی ہے جس کو "جدگالی" قوم کے لوگ بولتے ہیں۔ یہ لوگ کبھی سندھ میں آباد تھے لیکن وہاں سے ملک بدر ہوئے اور بلوچستان اور ایران کے ساحلی علاقوں میں آباد ہوئے۔


کچھی

"کچھی" (Kutchiسندھی زبان کی ایک بولی ہے جو سندھ اور رن کچھ کے علاقے میں بولی جاتی ہے۔

"کچھی بولی" کے 80 فیصد الفاط سندھی زبان سے ملتے ہیں جبکہ اس پر گجراتی اور اردو/ہندی کے اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کی ایک شاخ مشرقی افریقہ کے ممالک میں بھی ملتے ہیں جس کو " کچھی سواحلی" کہا جاتا ہے جو ہجرت کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ بولی پاکستان میں سندھی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جبکہ بھارت میں گجراتی رسم الخط میں۔


بھایا‎

"بھایا" (Bhaya)، زیریں سندھ کے میرپور خاص کے علاقے میں بولی جانے والی ایک نیم مردہ زبان ہے۔۔!

"ہند آریائی" (Indo-Aryan) زبانوں کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور پڑوسی زبانوں سے خاصی مماثلت ہے۔ غیرتحریری زبان ہے اور ایک ہزار سے کم بولنے والے ہیں۔


ڈھاٹکی

"ڈھاٹکی " (Dhatki) کو "ڈھاٹی" یا "تھری بولی" بھی کہا جاتا ہے جو صحرائے تھر میں صوبہ سندھ کے علاقہ تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع کے علاوہ بھارتی راجستھان میں بولی جاتی ہے۔

"ڈھاٹکی"، سندھی زبان کی ایک بولی ہے جس کو اہلِ پنجاب بھی باآسانی سمجھ سکتے ہیں۔ "مارواڑی" سے بھی ملتی ہے اور مختلف لہجوں میں تقسیم ہے۔ بولنے والوں کی اکثریت مسلمان ہے اور لکھنے کے لیے سندھی رسم الخط استعمال ہوتا ہے۔


Pakistan Linguistic Database

Pakistan Linguistic Database on PAK Magazine contains information on 173 languages, dialects and accents.

12 main languages

Details on main languages in Pakistan.

1.Arabic
2.Balochi
3.Brahui
4.English
5.Hindi
6.Hindko
7.Pashto
8.Persian
9.Punjabi
10.Saraiki
11.Sindhi
12.Urdu


58 Languages

A complete list of languages of Pakistan.

No. Language Region Group
1 AerSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Gujarati
2 ArabicThe Muslim WorldSemitic
3 ArsoniwarChitral, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
4 BadeshiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanUnclassified
5 BagriPunjab, PakistanIndo-Aryan
6 BalochiBalochistan, Pakistan, Iran and AfghanistanWestern Iranian, Northwestern
7 BaltiGilgit-Baltistan, PakistanBodish, Ladakhi–Balti
8 BashgaliwarKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
9 BateriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic Kohistani
10 BengaliBangladesh, India and Karachi, PakistanIndo-Aryan
11 BhayaSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
12 BrahuiBalochistan, PakistanNorthern
13 BurushaskiGilgit-Baltistan, PakistanSouth Asian
14 ChilissoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
15 DameliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
16 DariKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanWestern Iranian, Persian
17 DogriJammu & KashmirIndo-Aryan, Northern, Western Pahari
18 Englishthe whole worldGermanic
19 Gawar-BatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kunar
20 GawriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
21 GheraSindh, PakistanIndo-Aryan, Western Hindi
22 GoariaSindh, PakistanIndo-Aryan, Rajasthani
23 GowroKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
24 GujaratiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan
25 GurgulaSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
26 HindiIndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
27 HindkoKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
28 KalashaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Chitrali
29 KalkotiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
30 KashmiriKashmirIndo-Aryan, Dardic
31 KatiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanNuristani
32 KhowarKhyber Pakhtunkhwa and Gilgit-Baltistan, PakistanIndo-Aryan, Chitrali
33 KohistaniKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
34 Kundal ShahiAzad KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic, Shinaic
35 LoarkiSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Rajasthani
36 MarwariPunjab, Sindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
37 MemoniSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
38 MewatiPunjab and Sindh in PakistanIndo-Aryan
39 OadkiSindh, PakistanWestern Indo-Aryan, Rajasthani
40 OrmuriKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern Iranian
41 PalulaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic
42 Parkari KoliSindh, PakistanIndo-Aryan, Western, Gujarati
43 PashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan and AfghanistanEastern-Iranian
44 PersianIran and Balochistan, PakistanWestern Iranian
45 PunjabiPakistani and Indian PunjabIndo-Aryan, Northwestern
46 SansiSindh, PakistanIndo-Aryan
47 SaraikiPunjab, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Punjabic, Lahnda
48 SarikoliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian, Shugni-Yazgulami
49 ShinaKhyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and KashmirIndo-Aryan, Eastern Dardic
50 Sikhi PunjabiPunjab, IndiaIndo-Aryan, Northwestern
51 SindhiSindh, PakistanIndo-Aryan, Northwestern, Sindhic
52 Thall LamentiKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan
53 TorwaliKhyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Dardic, Kohistani
54 UrduPakistan and IndiaCentral Indo-Aryan, Western Hindi, Hindustani
55 UshojoSwat, Khyber Pakhtunkhwa, PakistanIndo-Aryan, Eastern Dardic, Kohistani
56 UyghurGilgit-Baltistan, PakistanTurkic
57 WakhiGilgit-Baltistan, Pakistan, Afghanistan, Tajikstan and ChinaEastern Iranian
58 YidghaKhyber Pakhtunkhwa, PakistanEastern-Iranian

64 Dialects

A list of known dialects of various languages in Pakistan.

No. Dialect Language Region
1 BazigarPunjabiPunjab, Pakistan
2 BilaspuriPunjabiHimachal Pradesh, India
3 BrokskatShinaGilgit-Baltistan, Pakistan
4 Central PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
5 ChambealiPunjabiHimachal Pradesh, India
6 CholistaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
7 DawoodiBurushaskiGilgit-Baltistan, Pakistan
8 DehwariPersianBalochistan, Pakistan
9 DerawaliPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
10 DhatkiSindhiSindh, Pakistan
11 DoabiPunjabiPunjab, Pakistan
12 DogriPunjabiJammu & Kashmir
13 FaraqiSindhiSindh, Pakistan
14 GojriPunjabiJammu & Kashmir
15 HazargiPersianBalochistan, Pakistan
16 HindkoPunjabiKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
17 JadgaliSindhiSindh, Pakistan
18 JandavraGujaratiSindh, Pakistan
19 JangliPunjabiPunjab, Pakistan
20 JhalawaniBrahuiBalochistan, Pakistan
21 JogiHindiSindh, Pakistan
22 KabutraHindiSindh, Pakistan
23 Kachi KoliGujaratiSindh, Pakistan
24 KangriPunjabiHimachal Pradesh, India
25 KhetraniPunjabi/SaraikiBalochistan, Pakistan
26 KomviriPashtoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
27 KoroshiBalochiBalochistan, Pakistan
28 KulluiPunjabiHimachal Pradesh, India
29 KutchiSindhiSindh, Pakistan
30 LariSindhiSindh, Pakistan
31 LasiSindhiSindh, Pakistan
32 MadaklashtiPersianBalochistan, Pakistan
33 MajhiPunjabiPunjab, Pakistan
34 MakraniBalochiBalochistan, Pakistan
35 MalwaiPunjabiPunjab, India
36 MandealiPunjabiHimachal Pradesh, India
37 MankiyaliHindkoKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
38 MewariHindiSindh, Pakistan
39 MultaniPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
40 Northern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
41 Pamir KyrgyzKyrgyzGilgit-Baltistan, Pakistan
42 PothwariPunjabiNorthern Punjab, Pakistan
43 PuadhiPunjabiPunjab, Pakistan
44 PurgiBaltiGilgit-Baltistan, Pakistan and India
45 RakhshaniBalochiBalochistan, Pakistan
46 Rakhshani BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
47 RangriHindiPunjab, Pakistan
48 RiastiPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
49 SaraikiPunjabiPunjab, Pakistan
50 SaravaniBrahuiBalochistan, Pakistan
51 SaroliSindhiSindh, Pakistan
52 SawiShinaKhyber Pakhtunkhwa, Pakistan
53 ShahpuriPunjabiPunjab, Pakistan
54 Sindhi BhilSindhiSindh, Pakistan
55 Sindhi BrahuiBrahuiBalochistan, Pakistan
56 Southern PashtoPashtoKhyber Pakhtunkhwa , Pakistan
57 SulemaniBalochiBalochistan, Pakistan
58 ThalochriPunjabi/SaraikiPunjab, Pakistan
59 ThareliSindhiSindh, Pakistan
60 UtradiSindhiSindh, Pakistan
61 VaghriGujaratiSindh, Pakistan
62 WacholiSindhiSindh, Pakistan
63 Wadiyara KoliGujaratiSindh, Pakistan
64 WaneciPashtoBalochistan, Pakistan

53 Accents

A list of known accents of various dialects and languages in Pakistan.

No. Accent Dialect Language
1 AajriHindkoPunjabi
2 AfridiNorthern PashtoPashto
3 AwankariPothwari/HindkoPunjabi
4 Baar di BoliMajhiPunjabi
5 BanawaliMalwaiSikh Punjabi
6 BhattianiMalwaiSikh Punjabi
7 BherochiShahpuriPunjabi
8 Bugti SulemaniBalochi
9 ChenavriMajhiPunjabi
10 ChenhawriMultaniPunjabi/Saraiki
11 ChhachhiPothwari/HindkoPunjabi
12 DhanniShahpuri/HindkoPunjabi
13 DomkiMakraniBalochi
14 GhebiPothwari/HindkoPunjabi
15 HindkiMultaniPunjabi/Saraiki
16 JaghdaliDerawaliPunjabi/Saraiki
17 JandliPothwariPunjabi
18 JatkiMajhiPunjabi
19 JattatarMajhiPunjabi
20 KachhiThalochriPunjabi/Saraiki
21 KachiMajhiPunjabi
22 Kalati RakhshaniBalochi
23 KandaharSouthern PashtoPashto
24 KarachiMakraniBalochi
25 KechiMakraniBalochi
26 KohatiHindkoPunjabi
27 Lammay di BoliMajhiPunjabi
28 LashariMakraniBalochi
29 LhoriMajhiPunjabi
30 LubankiMalwaiSikh Punjabi
31 MandwaniSulemaniBalochi
32 MazariSulemaniBalochi
33 MirpuriPothwariPunjabi
34 MulkiThalochriPunjabi/Saraiki
35 PachhadiDerawaliPunjabi/Saraiki
36 PahariPothwariPunjabi
37 PanjgoriRakhshaniBalochi
38 PashoriHindkoPunjabi
39 PindiwalPothwariPunjabi
40 PoonchhiPothwariPunjabi
41 RachnaviMajhiPunjabi
42 RathiJhangviPunjabi/Saraiki
43 RathooriMalwaiSikh Punjabi
44 SarawaniRakhshaniBalochi
45 Sarhaddi RakhshaniBalochi
46 ShakargarhMajhiPunjabi
47 SialkotiMajhiPunjabi
48 SibiSulemaniBalochi
49 SwaenHindkoPunjabi
50 Ubhay di BoliMajhiPunjabi
51 WazirabadiMajhiPunjabi
52 WaziriSouthern PashtoPashto
53 YusufzaiNorthern PashtoPashto

پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔


پاکستانی زبانیں حروفِ تہجی پاک میگزین کی تاریخ

پاکستان کی سیاسی تاریخ

2023
سانحہ 9 مئی 2023
سانحہ 9 مئی 2023
1975
تیسری آئینی ترمیم: نیپ پر پابندی
تیسری آئینی ترمیم: نیپ پر پابندی
1963
پاک چین سرحدی معاہدہ
پاک چین سرحدی معاہدہ
1951
راولپنڈی سازش کیس
راولپنڈی سازش کیس
2013
 میاں محمد نواز شریف
میاں محمد نواز شریف


پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات

آئین پاکستان
آئین پاکستان
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
مردم شماری
مردم شماری
انتخابات
انتخابات
سیاسی جماعتیں
سیاسی جماعتیں
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف
امریکی امداد
امریکی امداد


تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات

قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف


تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
عظیم منصوبے
عظیم منصوبے
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری


پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.