پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 16 اگست 1991
آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ
حیات: 1937ء …… تا …… 1993ء ……جہلم/پنجابی
پاکستان کے دسویں آرمی چیف …… جنرل آصف نواز …… پاکستان کے واحد سپہ سالارتھے جو دوران ملازمت اچانک انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت پر سازشی عناصر نے نواز حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ قتل کا الزام بھی لگا یا تھا لیکن تمام تر عدالتی تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کے دور کا سب سے اہم واقعہ سندھ میں فوجی آپریشن تھا جو 19 مئی 1992ء کو شروع کیا گیا تھا اور جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے لیڈر …… الطاف حسین …… ملک سے فرار ہو کر برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔ اس دوران ایم کیو ایم پر یہ الزام بھی عاید کیا گیا تھا کہ وہ …… جناح پور …… کے نام سے ایک الگ ریاست قائم کرنے کی سازش کر رہی ہے جس کی تردید خود آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ …… بریگیڈئر امتیاز احمد …… نے کر دی تھی۔
General Asif Nawaz
Friday, 16 August 1991
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
28-03-1979: بھٹو کی موت کا پروانہ جاری
16-12-1957: ایک سال میں تین وزرائے اعظم
07-08-1955: سکندر مرزا