PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 04 April 2025, Day: 94, Week: 14

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


حروفِ تہجی


ل

لام ( Laam) کو زبان کی نوک کو اوپر کے دانتوں کے مسوڑھوں کے ساتھ لگنے سے ادا کیا جاتا ہے۔

"ل" کی تاریخ

قدیم فونیشین حروفِ تہجی میں 12ویں حرف کی صورت میں "ل" کی شکل Goad یا چرواہوں کے ایک آلہ کی تھی جس کی لمبی لکڑی کے سرے پر آری نما آلہ لگا کر درختوں سے پتے کاٹے جاتے تھے۔

قدیم مصری ہیروغلیفی تصاویر میں "ل" کی شکل ایک "شیر" (Lion) کی طرح سے پڑھی گئی ہے۔

"ل"، اردو/پنجابی (لام) کا 30واں، فارسی (لے) کا 27واں، عربی (لام) کا 23واں اور ہندی کا 28واں ल (لا) حرف ہے۔ صوتی اعتبار سے اردو کا 43واں حرف ہے جو انگریزی کے 12ویں حرف L (ایل) کی آواز دیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ "لام، میم اور نون" یا L,M,N تین ایسے حروف ہیں جو فونیشین، عبرانی، یونانی، رومن/انگلش، روسی، عربی، فارسی اور اردو/پنجابی وغیرہ کی حروفِ تہجی میں ایک ہی ترتیب کے ساتھ آتے ہیں۔

"ل" کی خصوصیات

  • عربی گرامر میں "ل"، ایک مذکر اور شمسی حرف ہے، "ال" لکھا جائے گا تو پڑھا نہیں جائے گا لیکن اگلے حرف کو مشدد کر دے گا جیسے کہ "اللہ" میں پہلا لام نہیں پڑھا جائے گا لیکن دوسرے لام کو مشدد پڑھا جائے گا۔ "ل" کے لغوی معنی "لیے"، "واسطے" یا "برائے" کے ہیں جیسے کہ "للہ" کا مطلب ہے "خدا کے لیے"۔
  • علمِ تجوید میں "ل" کو تین الف کے برابرکھینچ کر باریک پڑھا جاتا ہے۔ یہ بھی "ر،م،ن،و اور ی" کی طرح ایک "یرملون حرف" ہے یعنی جب "نون ساکن یا نون تنوین" کے بعد ایسے حروف آئیں تو وہاں ادغام ہوتا ہے۔
  • علمِ ہجا میں "ل" کو "ر" اور "ن" کی طرح "حروفِ طرفیہ" یا "حروفِ مذلقہ" یعنی کنارۂ زبان سے ادا ہونے والے حروف (Retroflex) کہا جاتا ہے۔
  • فنِ خطاطی میں "ل"، ایک "اصلی حرف" ہے جو خطِ نستعلیق میں چاروں لائنوں میں لکھا جاتا ہے۔
  • حسابِ ابجد میں "ل"، 12واں حرف (کلمن) ہے جس کے 30 عدد شمار ہوتے ہیں۔
  • علم الاعداد میں "ل"، ایک "خاکی حرف" ہے جس کی خاصیت "مٹی" اور برج حمل (Aries) ہے۔

لھ

لھے (لھ، Lhay)، "ل" کی موٹی آواز ہے جو "رھ" اور "ڑھ" کے بعد اردو کا مخصوص حرف ہے جو عربی، فارسی یا ہندی میں نہیں ملتا۔ یہ بھی ہوا کے جھٹکے سے منہ سے نکلنے والی ہائیہ یا ہکاری آوازوں (Aspirated sounds) کا ایک حرف ہے۔

"لھ"، اردو/پنجابی کا 14واں مرکب اور 13واں ہائیہ حرف ہے۔ صوتی اعتبار سے اردو حروفِ تہجی کا 44واں حرف ہے۔

"لھ" کو عام طور پر "دلھن"یا "چولھا" وغیرہ میں مرکب حرف کے طور پر لکھا جانا چاہیے لیکن غلط العام ہے اور بالترتیب "دلہن" اور "چولہا" لکھا جاتا ہے۔ ہندی اور انگریزی میں بھی "ل" اور "ھ" کو الگ الگ کر کے "دلہن" لکھا جاتا ہے جیسے کہ दुल्हन یا Dulhan وغیرہ۔


تازہ ترین


پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.