حروفِ تہجی
ژ
ژے (Zhay) ، اردو حروفِ تہجی میں فارسی زبان کا اکلوتا حرف ہے۔
"ژ" کی تاریخ
"ژ"، فارسی (ژے) کا 14واں، اردو/پنجابی (زھے) کا 17واں اور صوتی اعتبار سے 28واں حرف ہے جبکہ عربی، ہندی، سندھی، بلوچی اور سرائیکی میں نہیں ہے۔ مونث حرف ہے۔
"ژ" کا استعمال
"ژ"، اپنے تلفظ کی وجہ سے اختلافات کا شکار رہا ہے جو "ج، چ، ز، س، ش اور ی" کے حروف سے ادا کیا جاتا ہے۔ اہل فارس، "ژ" کو انگلش/رومن میں Zh سے لکھتے ہیں لیکن"جاپان" کو "ژاپن" لکھتے ہیں۔
اردو زبان میں "ژ" کا استعمال عام طور پر صرف فارسی الفاظ میں ہوتا ہے لیکن انگریزی لفظ، "ٹیلیویژن" میں "ژ" کو "ی" کی آواز سے پڑھا جاتا ہے۔
"ژ" کی خصوصیات
- علمِ ہجا میں "ژ" کو "زائے فارسی یا عجمی" بھی کہتے ہیں اور اس کو موٹا "ز" بھی کہا جاتا ہے۔
- فنِ خطاطی میں "ژ" ایک "فرشی حرف" ہے جو خطِ نستعلیق میں دو درمیانی لائنوں میں لکھا جاتا ہے۔
پاک میگزین، ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین پر پاکستان کے سال بسال اہم ترین تاریخی اور سیاسی واقعات کے علاوہ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا بیس، حروفِ تہجی کی تاریخ اور پاکستان کی فلمی تاریخ پر نایاب معلومات دستیاب ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ
-
28-08-2004: شوکت عزیز
02-01-1972: بھٹو کا بھاری صنعتوں کو قومیانے کا اعلان
18-09-2018: عارف علوی