حروفِ تہجی
چ
چے (Chay) کا مخرج، زبان کے تالو سے ٹکرانے سے ادا ہوتا ہے۔
"چ" کی تاریخ
پانچ ہزار سالہ قدیم مصری ہیرہ غلیفی تصاویری تحریر میں "چ" کو ایک رسے Tether کی صورت میں پڑھا گیا ہے لیکن ساڑھے تین ہزار سالہ قدیم دنیا کی پہلی فونیشین حروفِ تہجی میں یہ حرف نہیں ملتا۔
"چ"، اردو/پنجابی (چے) کا 8واں، فارسی (چھ) کا 7واں اور ہندی کا چھٹا حرف च (چا) ہے۔ صوتی اعتبار سے اردو کا 14واں حرف ہے جو انگریزی/رومن میں Ch کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔
عربی میں "چ"؟
قرآنِ مجید کی کلاسیک عربی کے علاوہ جدید عربی میں بھی "چ" کا حرف نہیں ملتا لیکن "مصری عربی" میں "چ" کا حرف موجود ہے۔ سعودی عرب کی "حجازی عربی" کے علاوہ شمالی افریقی ممالک، الجزائر، مراکش اور تیونس کی عربی حروفِ تہجی میں "چ" کے حرف کو "تش" کی صورت میں لکھا جاتا ہے۔
ہمارے ہاں یہ غلط بیانی کی جاتی رہی ہے کہ "چ" کا حرف فارسی سے آیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ حرف مقامی طور پر ہمیشہ سے بولا جاتا رہا ہے البتہ عربی حروفِ تہجی میں اضافہ ضرور ہے۔
"چ" کی خصوصیات
- علمِ ہجا میں "چ" کو "جیم عجمی" یا "جیم فارسی" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حرف، "تالو کے حروف" (ج، جھ، چ، چھ، ش، ی) یعنی "حروفِ شجریہ"یا "حروفِ حنکی" ( Palatal) میں شمار ہوتا ہے۔
- فنِ خطاطی میں "چ"، ایک "اصلی حرف" ہے جو خطِ نستعلیق میں چاروں لائنوں میں لکھا جاتا ہے۔
چھ
چھے (Chhay) بھی "حروفِ شجریہ"یا "حروفِ حنکی" ( Palatal) یعنی "تالو کے حروف" میں شامل ہے۔
"چھ"، اردو/پنجابی کا 7واں مرکب اور چھٹا ہائیہ حرف ہے جو ہندی کا 7واں مفرد حرف छ (چھا) ہے۔ صوتی اعتبار سے اردو کا 15واں حرف ہے جو انگلش/رومن میں Chh کے ساتھ لکھا جاتا ہے جبکہ T کو بھی "چھ" کے تلفظ سے پڑھا جاتا ہے۔ سندھی حروفِ تہجی میں "چ" میں چار نقطے ڈال کر "چھ" کی آواز بنائی جاتی ہے۔
تازہ ترین
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
21-02-1987: جنرل ضیاع کی کرکٹ ڈپلومیسی
17-04-1953: محمد علی بوگرا
14-10-1955: ریاست مکران