پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک 7 اگئست 2020
راوی ریور فرنٹ
7 اگست 2020ء کو وزیر اعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔۔!
پانچ نیل (یا 50 ہزار ارب) روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ عظیم منصوبہ ایک لاکھ ایکڑ رقبہ پر محیط ہو گا جو راوی سائفن سے شروع ہو کر بلوکی تک جائے گا۔ اس پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ تقریباً تین سال میں مکمل ہو گا جس میں دریائے راوی کے پانی کو صاف کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت 46 کلومیٹر لمبی اور ایک کلومیٹر چوڑی جھیل ، 3 بیراج ، پانی کی صفائی کے چھ پلانٹس اور ساٹھ لاکھ درختوں کا مصنوعی جنگل بھی بنایا جائے گا۔ مذکورہ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلہ میں سڑکوں وغیرہ کی تعمیر ہوگی جبکہ تیسرے مرحلہ میں بلند وبالا عمارت پر مشتمل نئے شہر کی تعمیر ہوگی جس میں تمام شہری سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔ اس نئے شہر کی متوقع آبادی ساڑھے تین کروڑ کے لگ بھگ ہوگی۔
یہ منصوبہ پہلی بار 1947 میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے پیش کیا تھا۔ 2013ء میں اس پر ابتدائی کام شروع ہوا تھا۔ 2014ء میں اس کی فزبیلٹی رپورٹ بننا شروع ہوئی تھی اور 7 اگست 2020ء کو اس کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔
Ravi Riverfront
Friday, 7 August 2020
The 5 trillion rupees Ravi Riverfront Urban Development Project is inaugurated on August 7, 2020 by the Prime Minister of Pakistan Imran Khan..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
17-01-1951: آرمی چیف جنرل محمد ایوب خان
01-12-1945: 1945/46ء کے انتخابات
28-07-1969: ریاست امب