PAK Magazine
Wednesday, 24 April 2024, Week: 17

Pakistan Chronological History
Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

2020

پاکستان کے فلمی سنگ میل

0

پاکستان فلم میگزین کے مطابق ، پاکستان میں اب تک دس مختلف زبانوں میں فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔ سب سے زیادہ فلمیں اردو میں بنی ہیں۔ زیر نظر فہرست میں تمام زبانوں میں بننے والی پہلی پہلی فلم کا ذکر ہے:

  • پہلی اردو فلم …… تیری یاد …… تھی جو7 اگست 1948ء کو عیدالفطر کے دن ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی پنجابی فلم …… پھیرے …… تھی جو 3 اگست 1949ء کوعید الفطر ہی کے دن لاہور میں ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی سندھی فلم …… عمر ماروی …… 12 مارچ 1956ء کو کراچی میں ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی بنگالی فلم …… مکھ و مکھش …… 3 اگست 1956ء کو ڈھاکہ میں ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی پشتو فلم …… یوسف خان شیر بانو …… یکم دسمبر 1970ء کو عید الفطر کے دن کراچی اور پشاور میں ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی گجراتی فلم …… ماں تے ماں …… بھی یکم دسمبر 1970ء کو عید الفطر کے دن کراچی میں ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی سرائیکی فلم …… دھیاں نمانیاں …… 7 دسمبر 1973ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی انگریزی فلم (مع اردو ورژن) …… بیانڈ دی لاسٹ مونٹین …… (مسافر) 17 دسمبر 1976ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
  • واحد ہندکو فلم …… قصہ خوانی…… 20 اکتوبر 1980ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
  • واحد بلوچی فلم …… ہما لو گنج 1976ء …… میں بنائی گئی تھی لیکن کبھی ریلیز نہ ہو سکی۔

پاکستان میں بننے والی تقریباً چار ہزار فلموں نے مختلف تیکنیکی سنگ میل کب اور کس طر ح عبور کئے ، زیر نظر فہرست میں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے:

  • پہلی بار اردو فلم …… گل بکاؤلی …… (1961ء) میں رنگین گیت فلمائے گئے تھے۔
  • پہلی جزوی رنگین اردو فلم …… عذرا …… (1962ء) تھی جس کا پہلا ہاف رنگین تھا۔
  • پہلی مکمل رنگین فلم ڈھاکہ میں بنائی گئی اردو فلم …… سنگم …… (1964ء) تھی۔
  • پہلی مکمل رنگین اردوفلم (جو موجودہ پاکستان میں بنی)……ایک دل دو دیوانے…… (1964ء) تھی۔
  • پہلی رنگین پنجابی فلم …… پنج دریا …… (1968ء) تھی۔
  • پہلی رنگین پشتو فلم …… علاقہ غیر …… (1972ء) تھی۔
  • پہلی سینما سکوپ فلم بھی ڈھاکہ میں …… بہانہ …… (1965ء) بنائی گئی۔
  • پہلی سینما سکوپ رنگین فلم بھی ڈھاکہ میں …… مالا …… (1965ء) بنائی گئی تھی۔
  • پہلی پنجابی سینما سکوپ فلم …… لکھا …… (1979ء) میں بنائی گئی تھی۔
  • پہلی پشتو سینما سکوپ فلم …… دا کرائے گوریلے …… (1984ء) تھی۔
  • پہلی اردو فلم…… کارواں …… (1964ء) تھی جس کی شوٹنگ بیرون ملک (نیپال میں) کی گئی تھی۔
  • پہلی اردو فلم …… رشتہ ہے پیار کا …… (1967ء) تھی جو یورپ میں بنائی گئی تھی۔
  • پہلی پنجابی فلم …… پہلوان جی ان لندن …… (1971ء) تھی جو برطانیہ میں شوٹ ہوئی تھی۔
  • پہلی کو پروڈکشن فلم …… سازش…… (1976ء) تھی جو پاکستان اور سری لنکا کے تعاون سے بنی۔
  • پہلی ڈبل ورژن فلم …… پتر دا پیار…… (1973۱ء) جو پنجابی اور پشتو میں الگ الگ ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی ڈبل ورژن اردو پشتو فلم …… دلہن ایک رات کی…… (1975ء) تھی۔
  • پہلی پنجابی/اردو ڈبل ورژن فلم …… میڈم باوری …… (1989ء)تھی جودونوں زبانوں میں الگ الگ ریلیز ہوئی تھی۔
  • پہلی پاکستانی اردو فلم …… باغی …… (1956ء) تھی جسے چین میں ریلیز کیا گیا تھا۔
  • پہلی پاکستانی اردو فلم …… بدنام …… (1966ء) تھی جسے روس کی سترہ زبانوں میں ڈب کر کے ریلیز کیا گیا تھا۔
  • پہلی پاکستانی فلم …… جاگو ہوا سویرا …… (1959ء) تھی جسے ماسکو کی فلمی میلے میں گولڈ میڈل ملا تھا۔

پاکستان میں بننے والی تقریباً چار ہزار فلموں نے کامیابیوں کے سنگ میل کب اور کس طر ح عبور کئے ، زیر نظر فہرست میں ان فلموں کا مختصراً تذکرہ کیا گیا ہے:

  • پہلی سلور جوبلی پنجابی فلم …… پھیرے …… (1949ء) تھی۔
  • پہلی سلور جوبلی اردو فلم …… دو آنسو …… (1950ء) تھی۔
  • پہلی گولڈ ن جوبلی اردو فلم ……سسی …… (1954ء) تھی۔
  • پہلی گولڈن جوبلی پنجابی فلم …… یکے والی …… (1957ء) تھی۔
  • پہلی پلاٹینم جوبلی پنجابی فلم …… جی دار …… (1965ء) تھی۔
  • پہلی پلاٹینم جوبلی اردو فلم …… ارمان …… (1966ء) تھی۔
  • پہلی ڈائمنڈ جوبلی اردوفلم …… زرقا …… (1969ء) تھی۔
  • پہلی ڈائمنڈ جوبلی پنجابی فلم …… ظلم دا بدلہ …… (1972ء) تھی۔
  • پہلی اردو فلم …… آئینہ …… (1977ء) تھی جو کراچی میں 401 ہفتے چلی تھی۔
  • پہلی پنجابی فلم …… مولا جٹ …… (1979ء) تھی جس نے اپنے مین تھیٹر پر سولو ڈائمنڈ جوبلی کی۔
  • کراچی میں پہلی پلاٹینم جوبلی پنجابی فلم …… ماں پتر …… (1970ء) تھی۔
  • کراچی میں پہلی ڈائمنڈ جوبلی پنجابی فلم …… خطرناک …… (1974ء) تھی۔
  • لاہور میں پہلی پلاٹینم جوبلی اردو فلم …… بندش …… (1980ء) تھی۔
  • لاہور میں پہلی ڈائمنڈ جوبلی اردو فلم …… منڈا بگڑا جائے …… (1995ء) تھی۔
  • پشاور میں سب سے زیادہ چلنے والی گولڈن جوبلی پشتو فلم …… اوربل …… (1973ء) تھی۔





Milestones in Pak film history

0

Some records of Pak films..



1971
آپریشن سرچ لائٹ
آپریشن سرچ لائٹ
2013
میر ہزار خان کھوسو
میر ہزار خان کھوسو
1948
پاکستان کا پہلا فلم سٹوڈیو
پاکستان کا پہلا فلم سٹوڈیو
2022
صدرِ پاکستان
صدرِ پاکستان
1945
1945/46ء کے انتخابات
1945/46ء کے انتخابات



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات

تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
عظیم منصوبے
عظیم منصوبے
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
آئی ایم ایف
آئی ایم ایف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری

تاریخ پاکستان ، اہم شخصیات

قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف

دیگر پرانی ویب سائٹس

حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
ڈنمارک
ڈنمارک
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس
فلم میگزین
فلم میگزین

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……


اعظم بیگ
اعظم بیگ
سلیم رضا
سلیم رضا
زیبا
زیبا
حامدعلی بیلا
حامدعلی بیلا
آغا حسینی
آغا حسینی


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.