PAK Magazine
Saturday, 03 June 2023, Week: 22

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


1972

Pakistan withdrew from the Commonwealth

Sunday, 30 January 1972

President of Pakistan, Zulfikar Ali Bhutto withdrew Pakistan from Commonwealth after Britain recognised Bangladesh as a free country..

پاکستان ، دولت مشترکہ سے الگ ہوا

اتوار 30 جنوری 1972
دولت مشترکہ

30 جنوری 1972ء کو صدر ذوالفقار علی بھٹوؒ نے برطانیہ کے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے پر بطور احتجاج ، پاکستان کی دولت مشترکہ سے علیحدٰگی کا ایک انتہائی جذباتی اور غلط فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلہ سے برطانیہ میں موجود تارکین وطن کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دلچسپ اتفاق دیکھئے کہ پاکستان کی دولت مشترکہ میں واپسی یکم اکتوبر 1989ء کو ہوئی تھی جب بھٹو کی بیٹی بےنظیر بھٹو ، پاکستان کی وزیر اعظم تھی۔

1999ء میں جمہوری حکومت کے خاتمے کے بعد دولت مشترکہ نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی جو 2004ء میں بحال کر دی گئی تھی۔

دولت مشترکہ کے مقاصد کیا ہیں؟

دولت مشترکہ ، سابقہ برطانوی نو آبادیوں پر مشتمل ممالک کی ایک تنظیم ہے جو 1926ء میں قائم ہوئی تھی۔ کل 53 رکن ممالک میں برطانیہ کے علاوہ پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔ تنظیم کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ، جمہوریت کو فروغ دینا اور حقوق انسانی کی پاسداری ہے۔ ملکہ برطانیہ 16 ممالک کی سربراہ جبکہ باقی ممالک کی علامتی سربراہ ہیں۔

دولت مشترکہ کی پہچان کیا ہے؟

دولت مشترکہ دنیا کے دو ارب افراد یا تیس فیصد سے زائد آبادی اور بیس فیصد سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ ان ممالک کی معیشت ، عالمی اقتصادیات کا سولہ فیصد بنتی ہے۔ ہر چار سال بعد دولت مشترکہ کھیل بھی منعقد ہوتے ہیں۔ کرکٹ اور رگبی کے کھیل، سڑک اور پٹری کے بائیں جانب ڈرائیونگ کا نظام اور امریکی انگریزی کی بجائے برطانوی انگریزی کا استعمال دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی خاص پہچان ہیں۔ صدر دفتر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع ہے۔







1947
جنرل سر فرینک میسروی
جنرل سر فرینک میسروی
1948
پاکستان کا پہلا بجٹ
پاکستان کا پہلا بجٹ
1955
گورنر جنرل سکندر مرزا
گورنر جنرل سکندر مرزا
1963
پاکستان اور بھارت کے کشمیر مذاکرات
پاکستان اور بھارت کے کشمیر مذاکرات
1967
منگلا ڈیم
منگلا ڈیم



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
نواز شریف
عمران خان
عمران خان
سکندرمرزا
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
جنرل مشرف
صدر
صدر
وزیر اعظم
وزیر اعظم
آرمی چیف
آرمی چیف
چیف جسٹس
چیف جسٹس
انتخابات
انتخابات
امریکی امداد
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
حج بیت اللہ
سیف الملوک
سیف الملوک
شعر و شاعری
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

عید کی فلمیں …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… فنکاروں کی تقسیم …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… پاکستانی فلموں کے 75 سال …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد ……


روزینہ
روزینہ
اختریوسف
اختریوسف
کے خورشید
کے خورشید
رفیق غزنوی
رفیق غزنوی
آئرن پروین
آئرن پروین


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.