پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک20 مارچ 1970ء
لیگل فریم ورک آرڈر
صدر جنرل یحییٰ خان نے انتخابات کے لیے لیگل فریم ورک آرڈر کا اعلان کیا۔۔!
20 مارچ 1970ء کو صدرِ پاکستان، چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور آرمی چیف جنرل آغا محمدیحییٰ خان نے آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے "لیگل فریم ورک آرڈر" کا اجراء کیا جس کے تحت قومی اسمبلی کی 313 نشستیں مقرر کی گئیں جن میں سے 169 مشرقی پاکستان اور 144 مغربی پاکستان سے ہوں گی۔ ان میں سے 13 نشستیں خواتین کے بالواسطہ انتخاب اور جبکہ باقی تین سو سیٹوں پر براہِ راست انتخاب ہوگا۔
چار ماہ میں آئین کی تشکیل
"لیگل فریم ورک آرڈر" کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ انتخابات کے بعد نو منتخب اسمبلی 120 دن یا چار ماہ کے اندر اندر نئے آئین کی تشکیل کرے گی جو اسلامی، جمہوری اور وفاقی ہوگا۔ ملک کو ایک بار پھر "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کا نام دیا جائے گا اور اسلامی نظریہ کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اگر مقررہ مدت میں آئین نہ بن سکا تو اسمبلی کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا جبکہ صدرِ پاکستان کو منتخب قومی اسمبلی کا بنایا ہوا آئین منظور کرنے یا مسترد کرنے کا پورا پورا اختیار حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ 1956ء میں آئین میں پہلی بار پاکستان کو "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کا نام دیا گیا تھا جو 1962ء کے آئین میں صرف "جمہوریہ پاکستان" رہ گیا تھا۔
Legal Framework Order
Friday, 20 March 1970
President Yahya Khan issued the "Legal Framework Order" for the conduct of elections on December 7, 1970.. 2.
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
23-11-2002: میر ظفراللہ خان جمالی
11-05-2013: 2013ء کے عام انتخابات
18-09-1966: جنرل یحییٰ خان