پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعتہ المبارک یکم مارچ 1968
جسٹس ایس اے رحمان
حیات: وزیرآباد /4 جون 1903ء ……
پاکستان کے پانچویں چیف جسٹس …… شیخ عبدا لرحمان …… کی مدت ملازمت صرف تین ماہ رہی پھر ان کی بھی ریٹائرمنٹ کی عمر آگئی تھی۔ ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں …… اگر تلہ سازش کیس …… کی سربراہی بھی دی گئی تھی جس میں بنگلہ دیش کے بانی …… شیخ مجیب الرحمان …… کی بھارت سے ساز باز اور پاکستان سے غداری کی سازش رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی جس کا بنگلہ دیش کی تاریخ میں بڑے فخر سے ذکر کیا جاتا ہے لیکن ہمارے کچھ عقل کے اندھے اس حقیقت سے انکار کرتے ہیں کہ یہ سازش حقیقت تھی۔ افسوس کہ اس کمیشن کا فیصلہ …… جنرل ایوب …… کے زوال کی نظر ہو گیا تھا اور اس غفلت کی قیمت سقوط ڈھاکہ کی شکل میں دینا پڑی تھی۔
Chief Justice S.A. Rehman
Friday, 1 March 1968
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
28-02-1971: بھٹو کا ڈھاکہ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ
17-11-1966: صدر ایوب کا دورہ برطانیہ
10-02-1975: تیسری آئینی ترمیم: نیپ پر پابندی