پاکستان کے چودہویں چیف جسٹس …… اجمل میاں …… کا تقرر …… جسٹس سید سجاد علی شاہ …… کی برطرفی کے بعد ہوا تھا۔ وہ قائمقام بھی رہے تھے۔ ان کے دور میں ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کی بیرونی امداد کی بندش اور سخت مالی مسائل کی وجہ سے مئی 1998ء میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا تھا اور بنیادی حقوق معطل کر دئے گئے تھے جنہیں کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا تھا۔ وہ اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوئے تھے۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ