پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
سوموار 15 ستمبر 1947
قائدِ اعظمؒ کا پاسپورٹ
بانیِ پاکستان حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے تیرہ ماہ تک حکومت کی لیکن اپنے انتقال تک برٹش پاسپورٹ ہولڈر رہے۔۔!
اپنے دورِ اقتدار میں قائدِاعظمؒ نے کبھی کسی ملک کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کوئی غیر ملکی سربراہِ مملکت اس عرصہ میں پاکستان آیا تھا۔
قائدِ اعظمؒ کی تاریخ پیدائش
28 نومبر 1946ء کو کراچی سے جاری کئے گئے اس برٹش انڈین پاسپورٹ میں بانیِ پاکستان کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر 1876ء درج ہے جو آج تک سرکاری طور پر منائی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے دیگر تاریخی تضادات کی طرح محمد علی جناح کے ابتدائی سکول سرٹیفیکٹس میں ان کی پیدائش کی دو مختلف تاریخیں ملتی ہیں۔ ایک 1873ء کی ہے جبکہ دوسری 20 اکتوبر 1875ء کی ہے۔
قائدِ اعظمؒ کی جائے پیدائش
ہمیں یہ بھی بتایا جاتا رہا ہے کہ قائدِاعظمؒ کراچی میں وزیر مینشن نامی بلڈنگ میں پیدا ہوئے تھے لیکن کراچی شہر کی تعمیر و ترقی پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق قائدِاعظمؒ کی پیدائش کے وقت تک یہ بلڈنگ موجود ہی نہیں تھی اور محققین کے مطابق وہ کراچی کی بجائے ضلع ٹھٹھہ کے ایک قصبہ جھرک میں پیدا ہوئے تھے۔ اس پاسپورٹ پر ان کی جو تصویر موجود ہے وہ بعد میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کے علاوہ سرکاری طور پر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی تصویر رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا پاسپورٹ، پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم، نوابزادہ لیاقت علی خان کے نام 13 اپریل 1949ء کو جاری ہوا تھا۔
Jinnah's Passport
Monday, 15 September 1947
The founder of Pakistan, Qaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah was British-Indian Passport holder until his death..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
16-05-1977: ساتویں آئینی ترمیم: ریفرنڈم کا انعقاد
22-09-1977: جسٹس انوار الحق
16-11-2007: محمد میاں سومرو