پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 6 اگست 2020
ML1 ریل منصوبہ
ML1 یا مین لائن ون ، ریل منصوبے کے 1.872 کلو میٹر طویل ٹریک کے عملی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس پر 6 ارب ، 8 کروڑ ڈالر یا 11 کھرب روپے کی لاگت آئے گی۔
CPAC معاہدے کے تحت بننے والا یہ منصوبہ نو سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا سے حویلیاں تک ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ اور ڈبل کیا جائے گا۔ حویلیاں میں جدید خصوصیات کی حامل ڈرائی پورٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حیدر آباد سے ملتان کے درمیان 749 کلومیٹر طویل ریل ٹریک بھی ڈبل اور اپ گریڈ ہو گا۔
ML1 یا مین لائن ون ، منصوبہ کی تکمیل کے بعد مسافر ٹرینوں کی رفتار 110 سے بڑھ کر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ اور دو لاکھ مقامی افراد کو روزگار بھی ملے گا۔ اس عظیم منصوبے کا سنگِ بنیاد اگلے سال فروری میں رکھنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ML1 Rail project in Pakistan
Thursday, 6 August 2020
ML1 is a project of upgrading and renovation of Pakistan rail tracks..
ML1 Rail project in Pakistan (video)
Credit: BBC News اردو
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
12-06-2004: پاکستان کا بجٹ 2004/05
16-12-1971: سقوط مشرقی پاکستان
10-04-1986: بے نظیر بھٹو کا جنرل ضیاع کو چیلنج