پاکستان میں سب سے طاقتور شخصیت آرمی چیف کی ہوتی ہے جو کسی بھی قسم کے احتساب سے ماوراء بھی ہوتی ہے۔ مرزا اسلم بیگ ایک سابق آرمی چیف ہیں جو اس ویڈیو انٹرویو میں یہ اعتراف کررہے ہیں کہ پاکستان میں فوجی حکومتیں ، امریکی اشارے پر مسلط ہوتی رہی ہیں اور امریکی مفادات کے لئے کام کرتی رہی ہیں۔ موصوف یہ بھی مانتے ہیں کہ جنرل ضیاع اور جنرل مشرف کی پالیسیوں نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا تھا۔ تاریخ سے معمولی سی دلچسپی رکھنے والے ایک عام شخص کو بھی اس حقیقت کا علم ہے کہ پاکستان کو جتنا نقصان آمرانہ حکومتوں نے پہنچایا ہے ، اس کا عشر عشیر بھی کبھی کسی سیاسی یا جمہوری حکومتوں نے نہیں پہنچایا۔ گزشتہ ستر سال سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی تو ممکن نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان جابر و غاصب مجرموں اور غداروں کو سزا اور اس بد قسمت و بے بس قوم کو انصاف کہاں سے اور کیسےملے گا۔۔؟ اور کیا کبھی ملے گا بھی یہ نہیں۔۔؟ اور کیا کبھی ہم بھی ایک خوددار ، با اختیار اور باوقار قوم کے طور پر دنیا میں پہچانے جائیں گے۔۔؟
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.