ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ، پاکستان کی تاریخ کا ایک شرمناک ترین واقعہ ہے جسے عدالتی قتل بھی کہا جاتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے صاحبزادے جناب جاوید اقبال مرحوم نے بھی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے بھٹو کی قابلیت سے متاثر ہو کر انہیں ان کی سیاسی جماعت کونسل مسلم لیگ میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یاد رہے کہ جسٹس جاوید اقبال مرحوم نے اسی جماعت کی طرف سے 1970ء کے انتخابات میں لاہور سے بھٹو کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور ہار گئے تھے۔
Justice Javed Iqbal on Bhuttos verdict (video)
Credit: All about knowledge and information on facts
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.