پاکستان کے پندرہویں آرمی چیف …… جنرل راحیل شریف……کو 27 نومبر 2013ء کو وزیر اعظم …… نواز شریف …… نے نیا آرمی چیف مقررکیا تھا۔ ان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے جہاں ان کے دو قابل فخر عزیز سب سے بڑے فوجی اعزاز …… نشان حیدر …… کے مستحق قرار پائے تھے۔ ان میں پہلے ان کے ماموں …… راجہ میجر عزیز بھٹی شہید ……تھے جو 1965 ء کی جنگ میں اس اعزاز کے حقدا رٹھہرے تھے جبکہ دوسرے ان کے بڑے بھائی …… میجر شبیر شریف شہید …… تھے جو 1971ء کی جنگ میں اعزاز یافتہ تھے۔ ان کے والد محترم بھی فوج کے ریٹائرڈ میجر تھے۔ انہوں نے تعلیم لاہور میں پائی تھی۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ