پاکستان کے گیارہویں چیف جسٹس …… محمد افضل ظلہ …… کا عہدہ تین سال تک رہا تھا۔ ان کے دورمیں 1991 میں شریعت بل منظور ہوا تھا جبکہ 1992ء میں کراچی میں پہلا آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا تھا۔ فروری 1993ء میں سابق چیف آرمی سٹاف …… مرزا اسلم بیگ …… پہلے شخص تھے جنہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا تھا لیکن سزا دینے کا حوصلہ عدلیہ میں نہیں تھا ……!
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ