پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان
جمعرات 21 جولائی 2016
پاک فوج کے کاروبار
پاک فوج کے کاروبار
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 21 جولائی 2016ء کو سینیٹ میں وزارت دفاع کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات پیش کیں جن میں ملک بھرمیں پاک فوج کے کاروباری اداروں کی معلومات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج کے زیرانتظام 50 منصوبے ، یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیاں کام کر رہی ہیں۔ 8 بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ ، بہاولپور ، پشاور اور کوئٹہ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز قائم کی گئی ہیں۔
آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت سب سے زیادہ یعنی 16 ، فوجی فاؤنڈیشن کے تحت 15 اور پاک فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن کے 11 اقسام کے اربوں ڈالر کے کاروبار ہیں جبکہ بحریہ فاؤنڈیشن کی کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں ہے تاہم وہ ایک آف شور ایل این جی منصوبہ بنانے پر غور کر رہی ہے۔
آرمی ویلفیئر ٹرسٹ یا عسکری گروپ
1971ء میں قائم ہونے والے اس تجارتی گروپ کا بڑا مقصد فوج کے ریٹائرڈ ، زخمی ، یتیم اور بیوگان کی فلاح و بہبود تھا۔ اس ادارے میں تیس ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں اور اس کے ماتحت 15 کاروباری ادارے ہیں۔:
- پاک پتن اور اوکاڑہ میں 2 زرعی فارم
- بدین میں شوگر ملز
- لاہور میں عسکری شوز اور وولن کے منصوبے
- آرمی ویلفئیر میس اور بلیو لگون ریسٹورنٹ راولپنڈی
- لاہور ، بڈا بیر اور سنگجانی میں 3 ہاؤسنگ اسکیمز
- عسکری جنرل انشورنس راولپنڈی
- عسکری ایوی ایشن سروسز راولپنڈی
- مال پاکستان لمیٹڈ کراچی
- عسکری گارڈز راولپنڈی
- عسکری فیولز (سی این جی) راولپنڈی
- عسکری سیڈز اوکاڑہ
- عسکری انٹر پرائزز راولپنڈی
- عسکری ایپرل لاہور
- عسکری لگون فیصل آباد
فوجی فاؤنڈیشن:
1954ء میں قائم ہونے والے اس ادارے کا مقصد تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری تھی۔ اس ادارے کی سرمایہ کاری کچھ اس طرح سے ہے:
- فوجی سیریلز
- فاؤنڈیشن گیس
- فوجی فرٹیلائزر
- فوجی سیمنٹ
- فوجی آئل ٹرمینل و ڈسٹلری کمپنی
- فوجی کبیر والا پاور کمپنی
- فاؤنڈیشن پاور کمپنی ڈہرکی
- عسکری سیمنٹ
- عسکری بینک
- فاؤنڈیشن ونڈ انرجی ون اینڈ ٹو
- نون پاکستان لمٹیڈ لاہور
- فوجی میٹ لمٹیڈ
- بن قاسم لمیٹڈ اور فوجی اکبر پارشیا میرین ٹرمینل کراچی
- مراکش میں پاکستان میروک فاسفور کمپنی
پاک فضائیہ کے ٹرسٹ شاہین فاؤنڈیشن:
- شاہین ایئرپورٹ سروسز
- شاہین ایئرو ٹریڈرز
- شاہین نٹ وئیر
- شاہین کمپلیکس کراچی
- لاہور، شاہین میڈیکل سروسز
- ہاک ایڈورٹائزنگ
- فضائیہ ویلفیئر ایجوکیشن اسکول سسٹم
- ایس اے پی ایس ایوی ایشن کالج
- ایئر ایگل ایوی ایشن اکیڈمی
- شاہین ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم پشاور
Commercial entities by Pak Army
Thursday, 21 July 2016
50 commercial entities being run by armed forces in Pakistan..
پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ
پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ
-
18-08-1947: پاکستان کی پہلی عید
14-10-1955: ون یونٹ کا قیام
02-07-2020: احمد رضا قصوری