PAK Magazine
Wednesday, 22 March 2023, Week: 12

Pakistan Chronological History
Annual
Annual
Monthly
Monthly
Weekly
Weekly
Daily
Daily
Alphabetically
Alphabetically


2020

Sheikh Rasheed Ahmad

Friday, 11 December 2020

Sheikh Rasheed Ahmed Appointed As Interior Minister on December 11, 2020..

شیخ رشید احمد

جمعہ 11 دسمبر 2020
شیخ رشید احمد
شیخ رشید احمد

11 دسمبر 2020ء کو پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پاکستان کا 38واں وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔ اس سے قبل وہ 2018ء سے وزیر ریلوے تھے۔ وہ پہلی بار 1990ء میں وزیر کھیل بنے تھے۔ اس کے بعد صنعت ، ثقافت ، سیروسیاحت ، نوجوانان ، سمندر پار پاکستانی ، محنت اور اطلاعات و نشریات کے قلمدان بھی ان کے پاس رہے ہیں۔

"قومی بدمعاش"

شیخ رشید احمد ، 6 نومبر 1950ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم پولی ٹیکنیک کالج سے حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی تھی۔ سیاسی کیرئر کا آغاز جنرل ایوب خان کے خلاف عوامی تحریک میں کیا اور ابتداء میں بھٹو کے زبردست حامی تھے لیکن پھر ان سے شدید سیاسی اختلافات ہوئے۔ اپنی خودنوشت "لال حویلی سے اقوام متحدہ تک" میں انکشاف کرتے ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوؒ ، انھیں "قومی بدمعاش" کہہ کر پکارتے تھے کیونکہ 1972ء میں بھٹو کے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک عوامی جلسہ کو درہم برہم کرنے ، انتشار پھیلانے اور گاڑیوں کو آگ لگانے کا کارنامہ شیخ رشید اور ان کے بیس پچیس ساتھیوں نے سر انجام دیا تھا۔

جرنیلی سیاستدان

1977ء کے انتخابات کے دوران ان کی گولی سے ایک شخص ہلاک ہوا ، وہ گرفتار ہوئے لیکن ضیاع حکومت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ 1985ء میں جنرل اختر عبدالرحمان کی سفارش پر جنرل ضیاالحق کی اجازت سے غیرجماعتی انتخابات میں شرکت کی اور پہلی بار اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ 1988ء اور 1990ء کے انتخابات میں اسلامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر پھر کامیاب ہوئے۔ 1993ء اور 1997ء میں نون لیگ کے ٹکٹ پر مسلسل چوتھی اور پانچویں مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔ جنرل مشرف کے دور میں 2002ء کے انتخابات میں آزادانہ حیثیت سے اپنے حلقہ سے مسلسل چھٹی بار کامیاب ہوئے اور پھر قاف لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔ 2008ء کے انتخابات میں وہ پہلی بار ہارے لیکن 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں وہ پھر کامیاب ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اپنی الگ سیاسی پارٹی "پاکستان عوامی مسلم لیگ" قائم کی جس کے وہ خود ہی چیئرمین ہیں جسے طنزیہ "ٹانگہ پارٹی" بھی کہتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کو "مقتدر قوتوں کا غیر اعلانیہ ترجمان" بھی کہا جاتا ہے اور ان کے لئے "پنڈی بوائے" کا ذومعنی جملہ بھی استعمال ہوتا ہے جبکہ مخالفین انہیں "شیدا ٹلی" بھی کہتے ہیں۔ شیخ صاحب نے زندگی بھر شادی نہیں کی۔







1948
پاکستان کا پہلا بجٹ
پاکستان کا پہلا بجٹ
1974
حمودالرحمان کمیشن رپورٹ
حمودالرحمان کمیشن رپورٹ
1957
 سہروردی برطرف
سہروردی برطرف
1993
معین قریشی
معین قریشی
1957
آئی آئی چندریگر مستعفی
آئی آئی چندریگر مستعفی



تاریخ پاکستان

پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!



تاریخ پاکستان ، اہم موضوعات
تحریک پاکستان
جغرافیائی تاریخ
سقوط ڈھاکہ
شہ سرخیاں
سیاسی ڈائری
قائد اعظمؒ
ذوالفقار علی بھٹوؒ
بے نظیر بھٹو
نواز شریف
عمران خان
سکندرمرزا
جنرل ایوب
جنرل یحییٰ
جنرل ضیاع
جنرل مشرف
صدر
وزیر اعظم
آرمی چیف
چیف جسٹس
انتخابات
امریکی امداد
مغلیہ سلطنت
ڈنمارک
اٹلی کا سفر
حج بیت اللہ
سیف الملوک
شعر و شاعری
ہیلتھ میگزین
فلم میگزین
میڈیا لنکس

پاکستان کے بارے میں اہم معلومات

Pakistan

چند اہم بیرونی لنکس


پاکستان کی فلمی تاریخ

پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ

نثار بزمی
نثار بزمی
روبینہ بدر
روبینہ بدر
درپن
درپن
سلیم رضا
سلیم رضا
ریاض احمد
ریاض احمد
اکمل
اکمل
سائیں اختر
سائیں اختر
ظہیر کاشمیری
ظہیر کاشمیری
صبیحہ خانم
صبیحہ خانم
طارق عزیز
طارق عزیز


PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan's political, film and media history.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes, and therefor, I am not responsible for the content of any external site.