Prime Minister Zulikar Ali Bhutto talks about the inherent opposition to the government..
پاکستان کے عظیم قائد جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ ایک بہت بڑے حقیقت پسند اور عملی لیڈر تھے جن کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا تھا۔ وہ جانتے تھے کہ کامیابی اور ناکامی کے درمیان فاصلہ زیادہ نہیں ہوتا۔
اپنے ایک مختصر سے انٹرویو میں جہاں وہ یہ اعتراف کر رہے ہیں کی 1977ء کے انتخابات میں مقابلہ بڑا سخت تھا۔ وہ کسی طور بھی اپوزیشن اتحاد کو کمزور نہیں سمجھتے تھے۔ وہ اس اٹل حقیقت کو بھی بیان کر رہے ہیں کہ پاکستان جیسے غریب ترین ملک میں جہاں وسائل کم اور مسائل بہت زیادہ ہیں ، عوامی توقعات پر پورا اترنا کسی بھی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہے۔ انسان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہر حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے لیکن جب ترجیحات ایک فلاحی ریاست سے زیادہ ایک دفاعی ریاست کی ہوں تو عوام الناس کو مطمئن کرنا ممکن ہی نہیں۔ ایسے میں کوئی بھی حکومت اپنی مقبولیت برقرار نہیں رکھ سکتی اور لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں تنکے کا سہارا لینے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ایسے میں نااہل لوگوں کو بھی خود پر مسلط کر لیتے ہیں۔ (یہ ویڈیو ضائع ہوچکا ہے)
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ