پاکستان کے بائیسویں چیف جسٹس …… تصدق حسین جیلانی …… بمشکل سات ماہ تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے بھی …… جنرل مشرف …… کے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا تھا اور جبری ریٹائر کر دئے گئے تھے لیکن 23 مارچ 2009ء کو عدلیہ کی بحالی پر انہوں نے بطور جج اپنی بحالی کے صدارتی فرمان کو منظور کر لیا تھا۔ ایمر جنسی اور پی سی او کے غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد وہ تمام جج ریٹائر ہو گئے تھے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا ، اس طرح جسٹس جیلانی دوسرے سینئر ترین جج بن گئے تھے۔ ان کے بعد …… (اگر کوئی اور طالع آزما آمراپنے پی سی او کے ساتھ نہ آن ٹپکا تو …… خاکم البدہن!!!) ……جسٹس نصرالملک ……6 جولائی 2014ء سے 15 اگست 2015 ء تک چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ