پاکستان کے نویں چیف جسٹس …… انوار الحق …… بھی اپنی مدت ملازمت پوری نہیں کر سکے تھے اور انہوں نے24 مارچ1981ء کو …… جنر ل ضیاع …… کے عبوری آئین(PCO) کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کے دو ر کے دو اہم ترین فیصلے پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا المیہ اور ایک بدنما داغ ہیں۔ ان میں سب سے بڑا واقعہ بھٹو کا عدالتی قتل تھا جس میں سپریم کورٹ کے سات میں سے تین جج بھٹو کو صاف بری کر رہے تھے لیکن چیف جسٹس نے اپنا فیصلہ ان تین ججوں کے پلڑے میں ڈالا تھا جنہوں نے بھٹو کو مجرم قرار دیا تھا۔ دوسراا واقعہ …… نصرت بھٹو کیس …… تھا جس میں جنرل ضیاع کے مارشل لاء کی قانونی اور اخلاقی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا لیکن یہاں بھی بدنام زمانہ …… نظریہ ضرورت …… کام آیا تھااورجنگل کے قانون کا مقولہ صادق آیا تھا۔ اس باعث شرم کارکردگی کی وجہ سے …… جسٹس انوار لحق …… کو 1981ء میں عالمی عدالت کا جج منتخب ہونے میں بھی ناکامی ہوئی تھی۔ ان کے اڑھائی سالہ دور میں عدلیہ کی اہمیت ختم ہو گئی تھی اور پاکستان کی تاریخ کے طویل ترین مارشل لاء کے احکامات کے تحت ملک چلایا جا رہا تھا جہاں مختار کل …… جنر ل ضیاع مردود …… کی بد ذات تھی …… (لعنت …… لاکھوں کروڑوں بار لعنت …… !!!)
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ