On May 24, 2020, the religious festival of Eid-ul-Fitr was celebrated all over Pakistan on the same day..
24 مئی 2020ء کو پاکستان بھر میں عید الفطر کا مذہبی تہوار ایک ہی دن منایا گیا تھا جو کراچی طیارہ حادثہ اور کرونا وائرس کے نتیجے میں اموات اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ ہائی لائٹ نہیں ہوا حالانکہ یہ ایک بہت بڑی خبر تھی کہ ایک عرصہ بعد ایک ہی دن عید منانا ممکن ہوا۔
اس کا سارا کریڈٹ وزیر سائنس فواد چوہدری صاحب کو جاتا ہے کہ جنہوں نے کمال حکمت عملی سے رویت ہلال کمیٹی کے سالانہ ٹی وی شو سے قبل ہی چاند کی رویت کا اعلان کر کے رجعت پسند عناصر کو چاروں شانے چت گرا دیا تھا۔ انہوں نے بڑی تفصیل سے بتایا تھا کہ چاند کب ، کہاں اور کس وقت نظر آئے گا۔ ان سائنسی حقائق کو جھٹلانا ممکن نہیں تھا جو مفتی صاحب کے سالانہ ٹی وی جلوے میں بھی نظر آرہا تھا۔ اپنی رویت ہلال کمیٹی کے تاریک مستقبل سے گبھرائے ہوئے مفتی صاحب نے جس طرح فواد صاحب کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور ان سے ان کے نماز روزوں کا حساب تک مانگ لیا تھا ، وہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں تھا۔
رویت ہلال کا یہ جدید سائنسی حل ایک صحیح سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہے اور وہ دن دور نہیں جب مشرق سے طلوع ہونے والا سورج ایک ہی ہجری تاریخ لے کر آیا کرے گا اور کرہ ارض پر پھیلے ہوئے تمام مسلمان ایک ہی دن اپنے مذہبی تہوار منایا کریں گے ۔۔ ان شاء اللہ۔۔!
Eid-ul-Fitr on the same day..! (video)
Credit: 24 News HD
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ