The first Chief Justice of Pakistan..
پاکستان کے پہلے چیف جسٹس سر میاں عبد الرشید تھے جو قیام پاکستان کے وقت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ انھیں یہ اعزازحاصل ہے کہ انھوں نے 15اگست 1947ء کے دن بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے گورنر جنرل پاکستان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔
تقسیم کے وقت پاکستان میں کوئی سپریم کورٹ یا اس وقت کے مطابق فیڈرل کورٹ آف انڈیا کی کوئی شاخ نہیں تھی لیکن جب 9 اکتوبر 1948ء کو فیڈرل کورٹ آف پاکستان کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا تو میاں صاحب کو اس کا پہلا چیف جسٹس نامزد کیا گیا تھا جس پر وہ پانچ سال تک فائز رہے تھے۔ انھیں 1956ء میں عائلی قوانین کی تشکیل دینے والے کمیشن میں بھی حصہ لینے کا اعزاز حاصل تھا جو 1961ء میں جنرل ایوب خان کے دور میں نافذ کئے تھے۔ وہ ایک غیر متنازعہ شخصیت تھے اور انہوں نے 92 سال کی طویل عمر پائی تھی۔
پاک میگزین ، پاکستانی تاریخ پر اردو میں ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر اہم تاریخی واقعات کو بتاریخ سالانہ ، ماہانہ ، ہفتہ وارانہ ، روزانہ اور حروفانہ ترتیب سے چند کلکس کے نیچے پیش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہم ترین واقعات اور شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مخصوص صفحات ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تصویر و تحریر ، ویڈیو اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ایک انفرادی کاوش اور فارغ اوقات کا بہترین مشغلہ ہے جو اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا ، ان شاء اللہ۔۔!
پاکستانی فلموں ، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر ایک منفرد اور معلوماتی سلسلہ