Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


احتشام اور مستفیض

احتشام اور مستفیض
مشرقی پاکستان کی اردو فلموں میں
ہدایتکاروں کی ایک کامیاب ترین جوڑی تھی
احتشام مستفیض
احتشام اور مستفیض

احتشام اور مستفیض ، ہدایتکار بھائیوں کی ایک کامیاب ترین جوڑی تھی جنھوں نے سابقہ مشرقی پاکستان میں اردو فلمیں بنانے یا ڈھاکہ میں بننے والی بنگالی فلموں کو اردو میں ڈب کرنے کا آغاز کیا تھا۔۔!

پاکستان کی فلمی تاریخ

قیام پاکستان کے وقت صرف لاہور میں فلمیں بنتی تھیں جہاں 1925ء میں پہلی فلم دا لائٹ آف ایشیاء بنائی گئی تھی۔ آزادی کے بعد 1955ء میں کراچی میں پہلی اردو فلم ہماری زبان اور 1956ء میں ڈھاکہ میں پہلی بنگالی فلم مکھ و مکھوش سے فلمسازی کا آغاز ہوا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ کراچی اور ڈھاکہ کی ابتدائی دونوں فلمیں زبان کے مسئلہ پر بنائی گئی تھیں جو اس وقت اردو اور بنگالی بولنے والوں کے درمیان سب سے بڑا سیاسی تنازعہ تھا۔ پاکستان کے ابتدائی دور میں کئی برسوں پر پھیلے ہوئے اس قومی بحران کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے تھے اور بنگالی کو بھی دوسری سرکاری زبان بنانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا تھا۔ لیکن اس کے لیے 1952ء میں ڈھاکہ کے چند بے گناہ طالب علموں کے خون کی قربانی دینا پڑی تھی جن کی یاد میں دنیا بھر میں 21 فروری کو مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن اس دن کی ہمارے کنٹرولڈ اور مظلوم میڈیا کو خبر تک نہیں ہوتی۔

مشرقی پاکستان میں کتنی اردو فلمیں بنائی گئیں؟

سابقہ مشرقی پاکستان میں 24 برسوں کے دوران کل دوسو سے زائد فلمیں بنائی گئی تھیں جن میں سے 57 اردو فلمیں تھیں۔

جدید تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اصل میں ان میں زیادہ تر فلمیں بنگالی زبان میں تھیں اور انھیں اردو میں ڈب کر کے مغربی پاکستان کے لاہور اور کراچی سرکٹوں میں پیش کیا جاتا تھا تا کہ وہ زیادہ بزنس کر سکیں۔ چکوری (1967) اور تلاش (1963) جیسی بڑی فلمیں اس کی ایک بہت بڑی مثال ہیں۔

پاکستان فلم میگزین پر مشرقی پاکستان کی فلموں کا ایک مخصوص صفحہ ترتیب دیا گیا ہے جہاں باقی تفصیلات اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

مشرقی پاکستان کی پہلی اردو فلم

ڈھاکہ میں بننے والی پہلی کمرشل اردو فلم چندا (1962) تھی جس کے ہدایتکار اور کہانی نویس احتشام تھے۔ اس سے اگلے سال کی فلم تلاش (1963) کے ہدایتکار اور کہانی نویس مستفیض اور فلمساز احتشام تھے۔ ان دونوں بھائیوں کا فلمساز ادارہ دوسانی فلمز تھا۔

ایسے لگتا تھا کہ ان دونوں بھائیوں نے اپنی اپنی باری مقرر کر رکھی تھی کہ فلموں کے ٹائٹل پر وہ باری باری ، اپنا اپنا نام دیں گے کیونکہ کل 16 فلموں میں سے آدھی آدھی فلمیں دونوں کے کریڈٹ پر ہیں۔ ان میں سے 13 فلمیں سقوط ڈھاکہ سے قبل بنائی گئی تھیں جن کی ایک مکمل فہرست کچھ اس طرح سے تھی:

چندا (1962) ، تلاش (1963) ، پیسے (1964) ، مالا ، ساگر (1965) ، ڈاک بابو (1966) ، چکوری ، چھوٹے صاحب (1967) ، چاند اور چاندنی ، داغ ، قلی (1968) ، اناڑی (1969) اور پائل (1970)

سقوط ڈھاکہ کے بعد احتشام کی پاکستانی فلمیں

ان کے علاوہ احتشام نے سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان میں دو فلمیں بنائی تھیں جن میں پہلی فلم ایک تھی لڑکی (1973) تھی۔

اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے تین ہدایتکار تھے جن میں فلم نائیلہ (1965) اور دوستی (1971) کے شہرت یافتہ ہدایتکار شریف نیر ، فلم انجمن (1970) اور امراؤ جان ادا (1972) سمیت بے شمار ہٹ فلموں کے ہدایتکار حسن طارق اور چندا (1962) اور چکوری (1967) فیم ہدایتکار احتشام بھی تھے۔

ان تین بڑے ہدایتکاروں کی محنت کے باوجود یہ ایک ڈیڈ فلاپ فلم تھی جو صرف غزل گائیک استاد غلام علی کے ایک گیت کی وجہ سے یاد رکھی جائے گی جسے صوفی تبسم نے مرزا غالب کے کسی کلام کا پنجابی ترجمہ کیا تھا

  • میرے شوق دا نئیں اعتبار تینوں ، آجا ویکھ میرا انتظار ، آجا۔۔

اس کے بعد انھوں نے اپنے داماد اداکار ندیم کی ذاتی فلم مٹی کے پتلے (1974) بھی بنائی تھی۔ یہ ایک بڑی بامقصد فلم تھی لیکن ناکام رہی تھی۔ احتشام کی آخری فلم بسیرا (1984) تھی جو اصل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی مشترکہ کاوش تھی۔ احتشام کا 2002ء اور مستفیض کا 1992ء میں انتقال ہوا تھا۔

تیری یاد آ گئی

احتشام اور مستفیض کی کل سولہ میں سے سات فلموں میں مسعودرانا نے کل 13 گیت گائے تھے۔

ان کا پہلا ساتھ فلم ساگر (1965) کے اس دلکش گیت سے ہوا تھا

  • تاروں کی چھیاں چھیاں ، من بھرے نہ سیاں ، تو نے یہ کیا کیا۔۔

جبکہ سب سے بڑی نغماتی فلم چاند اور چاندنی (1968) تھی جس میں مسعودرانا کا سپر ہٹ گیت

  • تیری یاد آ گئی ، غم خوشی میں ڈھل گئے ، اک چراغ کیا جلا ، سو چراغ جل گئے۔۔

ایک یادگار اور سدابہار گیت تھا۔ فلم قلی (1968) کا یہ گیت بھی کیا لاجواب گیت تھا

  • قدموں میں تیرے جنت میری ، میں تجھ پر قربان ، اے ماں، پیاری ماں۔۔

مسعودرانا کا مشرقی پاکستان کی فلموں میں جو آخری گیت

  • بل کھاتی ندیا ، لہروں میں لہرائے۔۔

تھا وہ بھی ان دونوں بھائیوں کی فلم پائل (1970) میں تھا۔ ایسی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ مسعودرانا نے کوئی بنگالی زبان میں بھی گیت بھی گایا تھا۔

احتشام کی پاکستان میں بنائی گئی فلم مٹی کے پتلے (1974) میں بھی مسعودرانا کے دو رومانٹک دوگانے تھے لیکن اس فلم کا تھیم سانگ اخلاق احمد کی آواز میں تھا

  • یہ ٹوٹے کھلونے ، یہ مٹی کے پتلے ، یہ بھی تو انسان ہیں۔۔

بڑا زبردست گیت تھا۔ اس گیت نے اخلاق احمد کو اردو فلموں میں مسعودرانا کا متبادل بنا دیا تھا۔

مسعودرانا کے احتشام اور مستفیض کی 7 فلموں میں 13 گیت

(13 اردو گیت ... 0 پنجابی گیت )
1
فلم ... ساگر ... اردو ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟
2
فلم ... مالا ... اردو ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟
3
فلم ... چاند اور چاندنی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: کریم شہاب الدین ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ندیم
4
فلم ... چاند اور چاندنی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: کریم شہاب الدین ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: شبانہ ، ندیم
5
فلم ... چاند اور چاندنی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: کریم شہاب الدین ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ندیم ، شبانہ
6
فلم ... قلی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ندیم ، عظیم
7
فلم ... قلی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ندیم
8
فلم ... قلی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ندیم مع ساتھی
9
فلم ... داغ ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: روبن گھوش ... شاعر: امین اختر ... اداکار: ندیم ، شبانہ
10
فلم ... داغ ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نبیتا ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: سہیل ، کوبیتا
11
فلم ... پائل ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نبیتا ... موسیقی: علی حسین ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: جاوید ، شبانہ
12
فلم ... مٹی کے پتلے ... اردو ... (1974) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: اختر یوسف ... اداکار: نشو ، ندیم
13
فلم ... مٹی کے پتلے ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: نشو ، ندیم

Masood Rana & Ehtesham: Latest Online film

Masood Rana & Ehtesham: Film posters
SagarMalaChand Aur ChandniQulliDaaghPayelMitti Kay Putlay
Masood Rana & Ehtesham:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Ehtesham:

Total 7 joint films

(5 Urdu, 0 Punjabi films)

1.1965: Sagar
(Urdu)
2.1965: Mala
(Bengali/Urdu double version)
3.1968: Chand Aur Chandni
(Urdu)
4.1968: Qulli
(Urdu)
5.1969: Daagh
(Urdu)
6.1970: Payel
(Bengali/Urdu double version)
7.1974: Mitti Kay Putlay
(Urdu)


Masood Rana & Ehtesham: 13 songs in 7 films

(13 Urdu and 0 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Sagar
from Friday, 12 March 1965
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ?
2.
Urdu film
Mala
from Friday, 3 December 1965
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ?
3.
Urdu film
Chand Aur Chandni
from Friday, 12 April 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Karim Shahabuddin, Poet: , Actor(s): Nadeem
4.
Urdu film
Chand Aur Chandni
from Friday, 12 April 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Karim Shahabuddin, Poet: , Actor(s): Nadeem, Shabana
5.
Urdu film
Chand Aur Chandni
from Friday, 12 April 1968
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Karim Shahabuddin, Poet: , Actor(s): Shabana, Nadeem
6.
Urdu film
Qulli
from Friday, 7 June 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Nadeem, Azeem
7.
Urdu film
Qulli
from Friday, 7 June 1968
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Nadeem & Co.
8.
Urdu film
Qulli
from Friday, 7 June 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Nadeem
9.
Urdu film
Daagh
from Friday, 4 April 1969
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Robin Ghosh, Poet: , Actor(s): Nadeem, Shabana
10.
Urdu film
Daagh
from Friday, 4 April 1969
Singer(s): Masood Rana, Nabita, Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Sohail, Kobita
11.
Urdu film
Payel
from Friday, 22 May 1970
Singer(s): Masood Rana, Naveeta, Music: Ali Hossain, Poet: , Actor(s): Javed, Shabana
12.
Urdu film
Mitti Kay Putlay
from Friday, 22 February 1974
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nisho, Nadeem
13.
Urdu film
Mitti Kay Putlay
from Friday, 22 February 1974
Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Nisho, Nadeem


Mera Mahi
Mera Mahi
(1964)
King Khan
King Khan
(Unreleased)
Daku Raj
Daku Raj
(1992)
Qanoon
Qanoon
(1977)

Mubarak
Mubarak
(1941)
Jhumkay
Jhumkay
(1946)
Mangti
Mangti
(1942)

Pagli
Pagli
(1943)
Patwari
Patwari
(1942)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.