Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


اے شاہ

اے شاہ ، ایک منفرد اداکار تھے جو منفی اور ولن ٹائپ سنجیدہ سماجی کرداروں میں مزاح پیدا کیا کرتے تھے۔۔!

وہ اداکاری کے علاوہ نغمہ نگاری بھی کرتے تھے اور عاجز تخلص رکھتے تھے۔ انھوں نے فلم کیرئر کا آغاز تقسیم سے قبل 1934ء میں ریلیز ہونے والی فلم فدائے توحید سے کیا تھا اور اس دور کی بہت سی فلموں میں مختلف النوع کردار کیے تھے۔

اے شاہ شکار پوری

اے شاہ شکارپوری اور نیلو فلم چغل خور (1966) میںاے شاہ
منفی اور سنجیدہ کرداروں میں مزاح پیدا کرتے تھے

1947ء میں اے شاہ کی بطور اداکار ، ہدایتکار اور نغمہ نگار فلم مسٹر شکار پوری ریلیز ہوئی تھی جس کا ٹائٹل رول بھی انھوں نے کیا تھا۔ شاید اسی وجہ سے اس فلم کا نام ، ان کے نام کا حصہ بن گیا تھا اور انھیں اے شاہ شکارپوری کے طور پر بھی جانا جاتا تھا حالانکہ سندھ سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

پچاس کی دھائی کے وسط تک وہ بھارت میں رہے اور وہاں کی فلموں میں اداکار اور نغمہ نگار کے طور پر کام کرتے رہے تھے۔

اے شاہ ، پاکستان میں

پاکستان میں اے شاہ کی پہلی ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم نوکر (1955) تھی۔ اسی سال کی ایک فلم حقیقت بھی تھی جس میں وہ پہلی اور آخری بار فلمساز ، ہدایتکار ، نغمہ نگار اور اداکار کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ صرف بطور اداکار چھ درجن کے قریب فلموں میں نظر آئے تھے۔ اس دوران انھیں سماجی موضوعات پر بنائی گئی فلموں چاچا خوامخواہ (1963) اور چغل خور (1966) میں ٹائٹل رولز بھی ملے جن میں انھیں زیادہ تر لگائی بجھائی والے کردار ہی ملتے تھے۔

اے شاہ پر فلمائے ہوئے گیت

ان کی اپنی ایک فلم منشی سب رنگ بھی تھی جو ریلیز نہ ہو سکی تھی لیکن اس میں ان کی لکھی ہوئی اور سلیم رضا کی گائی ہوئی یہ پنجابی غزل بڑے کمال کی تھی

  • محبت وچ خوشی ہووے نہ ہووے غم تے کی ہووے۔۔

اس کی دھن بخشی وزیر صاحبان نے بنائی تھی۔ اسی فلم میں ان کا لکھا ہوا ایک مزاحیہ گیت بھی تھا

  • اڈپڈ جانئے نی لارالپا چھڈ دے۔۔

جسے مسعودرانا اور آئرن پروین نے گایا تھا۔

اب تک کی معلومات کے مطابق اے شاہ کی آخری فلم اک نکاح ہور سہی (1982) تھی جس میں ان پر شاید آخری گیت فلمایا گیا تھا جو ایک امیر بوڑھے کی ایک نوجوان لڑکی سے ایک اور شادی کے متعلق تھا۔ ناہیداختر اور شاہدہ منی کے ساتھ اس کورس گیت میں مجھے صرف مسعودرانا کے گائے ہوئے بول ہی یاد رہ گئے ہیں

  • فیر وی میں بڈھا واں۔۔

اے شاہ کا مسعودرانا کے ساتھ پہلا ساتھ فلم ڈاچی (1964) میں تھا جس میں ان پر اور ان کے ساتھی فنکار نذر پر ایک مزاحیہ گیت

  • بلے بلے بھئی چور ساڈے ویر پے گیا۔۔

فلمایا گیا تھا۔ یہ ایک دوگانا تھا جس میں احمدرشدی کی آواز بھی شامل تھی لیکن فلم بندی کے دوران دونوں گلوکاروں کی آوازیں اے شاہ اور نذر پر گڈمڈ کی گئی تھیں۔

ہماری فلموں میں جہاں دیگر بڑی بڑی حماقتیں ہوتی تھیں وہاں گیت فلمبند کرتے ہوئے اس طرح کے جھول بھی نظر آتے تھے حالانکہ ایک اداکار کے لیے ایک مخصوص گلوکار کی آواز ہونا چاہئے تھی لیکن جہاں اتنے بڑے بڑے گھپلے ہوتے تھے وہاں اس طرح کی معمولی باتوں پر دھیان کون دھرتا۔۔؟

اس سے قبل فلم موج میلہ (1963) میں بھی اے شاہ ، نذر اور چن چن پر ایک یادگار مزاحیہ گیت فلمایا گیا تھا

  • ہٹے رو ، ڈٹے رو۔۔

اس گیت کو مالا اور احمدرشدی کے ساتھ سلیم رضا نے بھی گایا تھا۔

اس گیت کی خاص بات ساٹھ کے عشرہ کی ایک کالی کلوٹی اور موٹی تازی مزاحیہ اداکارہ چن چن کا لگایا ہوا ٹھمکا اور اس پر فلمایا ہوا گلوکارہ مالا کا ایک ماہیا تھا:

  • ایناں تلاں وچ تیل نئیں اوں
    میرا تے تہاڈا چھڑیو ، ایس جنم چہ میل نئیں اوں۔۔

اے شاہ پر ایک اور یادگار گیت

  • ہال اؤئے ، میں منجی کتھے ڈاہواں۔۔

فلمایا گیا تھا جسے احمدرشدی نے فلم جیدار (1965) میں رشید عطرے کی دھن میں گایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گیت کے بولوں پر فلم منجی کتھے ڈاہواں (1974) بنائی گئی تھی جس میں احمدرشدی نے ایک اور گیت کمال احمد کی دھن میں گایا تھا

  • میں کہیڑے پاسے جاواں ، میں منجی کتھے ڈاہواں۔۔

یہ گیت منورظریف پر فلمایا گیا تھا اور یہ رشدی صاحب کا اکلوتا مقبول ترین پنجابی گیت تھا جو عام طور پر پنجابی فلموں میں صرف مزاحیہ اداکاروں کے لیے ہی گاتے تھے۔

اے شاہ شکار پوری جن کا اصل نام عبداللطیف شاہ تھا ، اسی سال کی عمر میں 1991ء میں انتقال کر گئے تھے۔

مسعودرانا اور اے شاہ کے 3 فلمی گیت

(0 اردو گیت ... 3 پنجابی گیت )
1

او بلے بلے بھئی ، چور ساڈے ویر پے گیا....

فلم ... ڈاچی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعودرانا ، احمد رشدی ، رفیق ٹنگو ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: اے شاہ ، نذر ، رفیق ٹنگو
2

جوڑ پے گیا ، دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا..

فلم ... گوانڈی ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: زلفی ، طالش ، اے شاہ مع ساتھی
3

فیر وی میں بڈھا آں..

فلم ... اک نکاح اور سہی ... پنجابی ... (1982) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ، شاہدہ منی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟؟، اے شاہ

مسعودرانا اور اے شاہ کے 0 اردو گیت


مسعودرانا اور اے شاہ کے 3 پنجابی گیت

1

او بلے بلے بھئی ، چور ساڈے ویر پے گیا.. ...

(فلم ... ڈاچی ... 1964)
2

جوڑ پے گیا ، دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا ...

(فلم ... گوانڈی ... 1966)
3

فیر وی میں بڈھا آں ...

(فلم ... اک نکاح اور سہی ... 1982)

مسعودرانا اور اے شاہ کے 0سولو گیت


مسعودرانا اور اے شاہ کے 0دوگانے


مسعودرانا اور اے شاہ کے 3کورس گیت

1او بلے بلے بھئی ، چور ساڈے ویر پے گیا.. ... (فلم ... ڈاچی ... 1964)
2جوڑ پے گیا ، دھنے دی پتنگ دا تے منہے دی پتنگ دا ... (فلم ... گوانڈی ... 1966)
3فیر وی میں بڈھا آں ... (فلم ... اک نکاح اور سہی ... 1982)


Masood Rana & A. Shah: Latest Online film

Masood Rana & A. Shah: Film posters
DachiAzadMera MahiSoukanNaelaKaneezGovandhiChughalkhorHamrahiTaqdeerLadoLut Da MaalRavi ParMera VeerMela 2 Din DaYeh Rastay Hayn Pyar KayBhai CharaBahadur Kissan2 BaghiPardesiNeend Hamari Khab TumharayIshtehari Mulzim
Masood Rana & A. Shah:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & A. Shah:

Total 27 joint films

(8 Urdu and 19 Punjabi films)

1.1964: Dachi
(Punjabi)
2.1964: Azad
(Urdu)
3.1964: Mera Mahi
(Punjabi)
4.1965: Soukan
(Punjabi)
5.1965: Naela
(Urdu)
6.1965: Kaneez
(Urdu)
7.1966: Govandhi
(Punjabi)
8.1966: Chughalkhor
(Punjabi)
9.1966: Hamrahi
(Urdu)
10.1966: Taqdeer
(Urdu)
11.1966: Lado
(Punjabi)
12.1967: Lut Da Maal
(Punjabi)
13.1967: Ravi Par
(Punjabi)
14.1967: Mera Veer
(Punjabi)
15.1968: Babul Da Vehra
(Punjabi)
16.1968: Kurmai
(Punjabi)
17.1968: Chalbaz
(Punjabi)
18.1968: Mela 2 Din Da
(Punjabi)
19.1970: Yeh Rastay Hayn Pyar Kay
(Urdu)
20.1970: Bhai Chara
(Punjabi)
21.1970: Bahadur Kissan
(Punjabi)
22.1970: 2 Baghi
(Urdu)
23.1970: Pardesi
(Punjabi)
24.1971: Neend Hamari Khab Tumharay
(Urdu)
25.1972: Ishtehari Mulzim
(Punjabi)
26.1982: Ik Nikah Hor Sahi
(Punjabi)
27.Unreleased: Munshi Sabrang
(Punjabi)


Masood Rana & A. Shah: 3 songs

(0 Urdu and 3 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Dachi
from Saturday, 15 February 1964
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Rafiq Tingu, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Nazar, A. Shah, Rafiq Tingu
2.
Punjabi film
Govandhi
from Monday, 24 January 1966
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Talish, A. Shah & Co.
3.
Punjabi film
Ik Nikah Hor Sahi
from Friday, 23 April 1982
Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Shahida Munni, Music: Nazir Ali, Poet: ?, Actor(s): A. Shah


Elan
Elan
(1947)
Dhamki
Dhamki
(1945)
Poonji
Poonji
(1943)

Gulbadan
Gulbadan
(1937)
Rattan
Rattan
(1944)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.