Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


رضیہ

ہماری فلموں میں جہاں ایک طرف مرکزی کردار ، ہیرو ، ہیروئن ، ولن اور کیریکٹرایکٹرز کے ہوتے تھے وہاں عام طور پر ایک متوازی کہانی مزاحیہ کرداروں کی بھی ہوتی تھی جو فلموں کا ایک لازمی حصہ ہوتے تھے۔

اس شعبہ میں جہاں بڑی تعداد میں مرد مزاحیہ فنکاروں نے نام پیدا کیا وہاں محدودے چند خواتین فنکارائیں بھی سامنے آئیں جن میں رضیہ سب سے مقبول اور مصروف ترین نام تھا۔

رضیہ
پاکستانی فلموں کی پہلی کامیاب ترین مزاحیہ اداکارہ تھی لیکن جب اس کے ساتھی مزاحیہ فنکار ہیرو بنے تو اس کا فلمی کیرئر ختم ہو گیا تھا
ہسدے آؤ ہسدے جاؤ (1974)
فلم ہسدے آؤ ہسدے جاؤ (1974)

پاکستان کے ابتدائی دور میں فلموں میں کوئی مخصوص مزاحیہ اداکارہ نہیں تھی۔ اداکارہ زینت ایسا پہلا نام تھا جو کامیڈی رول کیا کرتی تھی لیکن اس نے مزاحیہ کرداروں کے مقابلے میں سنجیدہ کرداروں میں زیادہ شہرت حاصل کی تھی۔

پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد (1948) کی ہیروئن آشا پوسلے بطور ہیروئن تو ناکام تھی لیکن معاون اور منفی کرداروں کے علاوہ مزاحیہ کرداروں میں بھی بہت سی فلموں میں نظر آئی تھی۔

ایک موٹی تازی کالی کلوٹی اداکارہ چن چن بھی تھی جو اپنی مخصوص وضع و قطع کی وجہ سے چند کرداروں تک محدود رہی تھی۔ رضیہ ، وہ پہلا نام تھا جو صحیح معنوں میں ایک کامیاب مزاحیہ اداکارہ ثابت ہوئی تھی اور خصوصاً ساٹھ کا عشرہ اس کے انتہائی عروج کا دور تھا۔

رضیہ کی پہلی فلم کون سی تھی؟

رضیہ ، اپنے ایک انٹرویو میں اپنی پہلی فلم مفت بر (1961) بتاتی ہے لیکن ریلیز کے اعتبار سے اس کی پہلی فلم گڈی گڈا (1956) تھی۔ دو سو کے قریب فلموں میں کام کیا اور ہنڈرڈرائفلز (1981) آخری فلم تھی۔

بقول رضیہ کے ، جب اس کے ساتھی مزاحیہ اداکار رنگیلا اور منورظریف ہیرو بن گئے تو اس کا فلمی کیرئر ختم ہو گیا تھا کیونکہ اس نے اولڈ رول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنے جسمانی خدوخال کی وجہ سے ہیروئن کے رول کے لیے وہ ویسے بھی موزوں نہیں تھی۔ اس کی جونئیر ساتھی مزاحیہ اداکارائیں ، صاعقہ اور زرقا ہیروئن بن گئی تھیں اور عام طور پر رنگیلا اور منورظریف کے ساتھ آتی تھیں۔

رضیہ کے علاوہ اس دور میں شاہدہ اور فرحی نے بھی بہت سی فلموں میں کام کیا تھا۔ ان کے بعد رومانہ اور زیبا شہناز نے بھی کامیڈی کرداروں میں بڑی شہرت حاصل کی تھی۔

رضیہ پر فلمائے گئے گیت

پچاس اور ساٹھ کے عشروں کی زیادہ تر پاکستانی فلموں میں جہاں فلم کی ہیروئن اور ہیرو پر گیت فلمائے جاتے تھے وہاں مزاحیہ اداکاروں کے لیے بھی گیت ہوتے تھے۔

رضیہ پر بھی بڑی تعداد میں گیت فلمائے گئے تھے جو عام طور پر آئرن پروین کی آواز میں ہوتے تھے۔

گلوکاروں میں احمدرشدی کو مزاحیہ گیت گانے میں سب پر سبقت حاصل تھی۔ وہ ایسے گیتوں میں مختلف النوع آوازیں نکالتے تھے جو مسعودرانا سمیت کسی اور گلوکار کے بس کی بات نہیں ہوتی تھی۔ لیکن مسعودرانا کو یہ خوبی حاصل تھی کہ ان کی آواز میں ہر قسم کے گیتوں کے لیے جو ایکسپریشنز ہوتے تھے وہ کسی اور گلوکار کی آواز میں نہیں تھے۔

رضیہ پر جو سب سے یادگار مزاحیہ گیت فلمایا گیا تھا وہ احمدرشدی اور آئرن پروین کا گایا ہوا فلم آئینہ (1966) میں تھا "مولا ، جھٹ پٹ سے ہیرو بنا دے مجھے۔۔" اس گیت میں ساتھی اداکار منورظریف تھے۔ اس گیت میں اس وقت کے مشہور ترین فنکاروں کا ذکر ہے جو رانی ، نیلو ، فردوس ، درپن ، سنتوش ، طالش ، علاؤالدین اور مظہرشاہ تھے۔ تاریخ کا ایک طالب علم ہونے کے ناطے ایسے گیتوں سے مجھے بڑی گہری دلچسپی رہی ہے۔

رضیہ پر مسعودرانا کے درجن بھر دوگانے فلمائے گئے تھے جن میں سے پہلا دوگانا فلم میرا ماہی (1964) میں تھا

  • جے تو پچھیں میں کون تے میں انگریزی ناچا نی۔۔

اس گیت میں نذر ایک ڈانس ماسٹر کے طور پر رضیہ کو رقص سکھاتا ہے۔ نسوانی آواز آئرن پروین کی تھی جس نے رضیہ پر فلمائے ہوئے بیشتر گیت گائے تھے۔ ایسے ہی گیتوں میں فلم لنگوٹیا (1969) کا گیت

  • لوکو ، میں شادی کی کیتی ، گل وچ پا لئی پھائی۔۔

میرے پسندیدہ ترین مزاحیہ گیتوں میں سے ایک ہے جسے میں اکثر گنگناتا رہتا ہوں۔ فلم ات خدا دا ویر (1970) کا یہ گیت تو بڑے کمال کا تھا

  • نی موتے دیر نہ لاویں۔۔

گو یہ ایک سنجیدہ گیت تھا لیکن فلم میں رضیہ اور منورظریف پر فلمایا گیا تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ منورظریف نے اپنی حرکتوں سے اس سنجیدہ گیت میں بھی مزاح پیدا کر دیا تھا۔

رضیہ کی موت کی جھوٹی خبر

پاکستانی اخبارات میں ایک انتہائی متنازعہ خبر شائع ہوئی تھی کہ اداکارہ رضیہ کا 21 جولائی 1987ء کو لندن کی ایک جیل میں انتقال ہوگیا ہے۔ اس پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام تھا لیکن یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک فلمی صحافی گڈو نے رضیہ کو زندہ و جاوید تلاش کر کے یو ٹیوب پر اس کا انٹرویو پیش کر دیا تھا جس میں وہ بڑی ہشاش بشاش نظر آئی۔

مسعودرانا اور رضیہ کے 11 فلمی گیت

0 اردو گیت ... 11 پنجابی گیت
1

جے تو پچھیں میں کون تے میں انگریزی ناچا نی ، تیرا منشی میرا چاچا نی ،تے چاچا ماچی گاچا نی..

فلم ... میرا ماہی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نذر ، رضیہ
2

میرے ہتھ وچ تک لے گنڈاسہ ، خبردار ، جے گھروں باہر پیر رکھیا..

فلم ... بھریا میلہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: رنگیلا ، رضیہ ، چن چن
3

جماں جنج نال کیوں اے..

فلم ... چن جی ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: رضیہ ، آصف جاہ
4

چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا..

فلم ... راوی پار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: احمد رشدی ، نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: رنگیلا ، رضیہ ، نذر
5

جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو..

فلم ... مقابلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: رنگیلا ، چن چن ، رضیہ
6

جدوں بن جاواں گی تیری ، کڈے چنگے دن ہون گے..

فلم ... پنڈ دی کڑی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: رضیہ ، اعظم
7

کل کہندا ساں کہ لیاہ دیاں گا جھمکے تے اج کہناں ایئیں ایئیں ایئیں..

فلم ... بابل دا ویہڑا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نذیر بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: رضیہ ، رنگیلا
8

او ویکھو سائیکل تے ٹر چلے ، جنہاں نے آنا گڈی تھلے..

فلم ... جگ بیٹی ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: خلیفہ نذیر ، منور ظریف ، رضیہ
9

لوکو ، میں شادی کی کیتی ، گل وچ پا لئی پھائی..

فلم ... لنگوٹیا ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: آصف جاہ ، رضیہ
10

موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی..

فلم ... ات خدا دا ویر ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: رضیہ ، منور ظریف
11

نی میں چکری تو پروین ، تیرے مغر وجاواں بین ، نہ کر تو میری توہین ، شادی کر کے چلیے چین..

فلم ... یار نبھاندے یاریاں ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز ، رضیہ

مسعودرانا اور رضیہ کے 0 اردو گیت


مسعودرانا اور رضیہ کے 11 پنجابی گیت

1

جے تو پچھیں میں کون تے میں انگریزی ناچا نی ، تیرا منشی میرا چاچا نی ،تے چاچا ماچی گاچا نی ...

(فلم ... میرا ماہی ... 1964)
2

میرے ہتھ وچ تک لے گنڈاسہ ، خبردار ، جے گھروں باہر پیر رکھیا ...

(فلم ... بھریا میلہ ... 1966)
3

جماں جنج نال کیوں اے ...

(فلم ... چن جی ... 1967)
4

چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا ...

(فلم ... راوی پار ... 1967)
5

جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو ...

(فلم ... مقابلہ ... 1967)
6

جدوں بن جاواں گی تیری ، کڈے چنگے دن ہون گے ...

(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968)
7

کل کہندا ساں کہ لیاہ دیاں گا جھمکے تے اج کہناں ایئیں ایئیں ایئیں ...

(فلم ... بابل دا ویہڑا ... 1968)
8

او ویکھو سائیکل تے ٹر چلے ، جنہاں نے آنا گڈی تھلے ...

(فلم ... جگ بیٹی ... 1968)
9

لوکو ، میں شادی کی کیتی ، گل وچ پا لئی پھائی ...

(فلم ... لنگوٹیا ... 1969)
10

موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی ...

(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970)
11

نی میں چکری تو پروین ، تیرے مغر وجاواں بین ، نہ کر تو میری توہین ، شادی کر کے چلیے چین ...

(فلم ... یار نبھاندے یاریاں ... 1972)

مسعودرانا اور رضیہ کے 0سولو گیت


مسعودرانا اور رضیہ کے 9دوگانے

1

جے تو پچھیں میں کون تے میں انگریزی ناچا نی ، تیرا منشی میرا چاچا نی ،تے چاچا ماچی گاچا نی ...

(فلم ... میرا ماہی ... 1964)
2

میرے ہتھ وچ تک لے گنڈاسہ ، خبردار ، جے گھروں باہر پیر رکھیا ...

(فلم ... بھریا میلہ ... 1966)
3

جماں جنج نال کیوں اے ...

(فلم ... چن جی ... 1967)
4

جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو ...

(فلم ... مقابلہ ... 1967)
5

جدوں بن جاواں گی تیری ، کڈے چنگے دن ہون گے ...

(فلم ... پنڈ دی کڑی ... 1968)
6

کل کہندا ساں کہ لیاہ دیاں گا جھمکے تے اج کہناں ایئیں ایئیں ایئیں ...

(فلم ... بابل دا ویہڑا ... 1968)
7

لوکو ، میں شادی کی کیتی ، گل وچ پا لئی پھائی ...

(فلم ... لنگوٹیا ... 1969)
8

موتے دیر نہ لاویں ، اج وی نہ آئیوں فیر کہیڑے ویلے آویں گی ...

(فلم ... ات خدا دا ویر ... 1970)
9

نی میں چکری تو پروین ، تیرے مغر وجاواں بین ، نہ کر تو میری توہین ، شادی کر کے چلیے چین ...

(فلم ... یار نبھاندے یاریاں ... 1972)

مسعودرانا اور رضیہ کے 2کورس گیت

1چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا ... (فلم ... راوی پار ... 1967)
2او ویکھو سائیکل تے ٹر چلے ، جنہاں نے آنا گڈی تھلے ... (فلم ... جگ بیٹی ... 1968)


Masood Rana & Razia: Latest Online film

Masood Rana & Razia: Film posters
BharjaiMera MahiLanda BazarDoliMujahidPilpli SahibMann MoujiChughalkhorBharia MelaTaqdeerAainaAbba JiYaar MaarChann JiLut Da MaalRavi ParMuqablaKafirJani DushmanMirza JattPind Di KurriRotiIk Si MaaBau JiMela 2 Din DaNikkay Hundian Da PyarDillan day SoudayMeri BhabhiKoonj Vichhar GeyiGentermanBhai CharaChann SajnaBahadur KissanAtt Khuda Da VairSher PuttarUchi HaveliJatt Da QoulSohna PuttarSohna JaniMelay Sajna DayPuttar Da PyarMorcha2 RangeelayKhoon Da DaryaKhoon Da Badla KhoonJithay Vagdi A RaviGhairat Da ParchhavanBudha SherRanoJurm Tay NafratPulekhaPyar Kaday Nein MardaYaar Da Sehra
Masood Rana & Razia:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Razia:

Total 72 joint films

(9 Urdu and 62 Punjabi films)

1.1964: Bharjai
(Punjabi)
2.1964: Mera Mahi
(Punjabi)
3.1964: Landa Bazar
(Urdu)
4.1965: Doli
(Punjabi)
5.1965: Jhanjhar
(Punjabi)
6.1965: Mujahid
(Urdu)
7.1965: Pilpli Sahib
(Punjabi)
8.1965: Mann Mouji
(Punjabi)
9.1966: Chughalkhor
(Punjabi)
10.1966: Rusvai
(Urdu)
11.1966: Bharia Mela
(Punjabi)
12.1966: Taqdeer
(Urdu)
13.1966: Meray Mehboob
(Urdu)
14.1966: Aaina
(Urdu)
15.1966: Abba Ji
(Punjabi)
16.1967: Yaar Maar
(Punjabi)
17.1967: Chann Ji
(Punjabi)
18.1967: Lut Da Maal
(Punjabi)
19.1967: Ravi Par
(Punjabi)
20.1967: Muqabla
(Punjabi)
21.1967: Kafir
(Urdu)
22.1967: Jani Dushman
(Punjabi)
23.1967: Mirza Jatt
(Punjabi)
24.1968: Pind Di Kurri
(Punjabi)
25.1968: Roti
(Punjabi)
26.1968: Babul Da Vehra
(Punjabi)
27.1968: Jagg Beeti
(Punjabi)
28.1968: Ik Si Maa
(Punjabi)
29.1968: Commander
(Urdu)
30.1968: Bau Ji
(Punjabi)
31.1968: Mela 2 Din Da
(Punjabi)
32.1969: Nikkay Hundian Da Pyar
(Punjabi)
33.1969: Dillan day Souday
(Punjabi)
34.1969: Langotia
(Punjabi)
35.1969: Meri Bhabhi
(Urdu)
36.1969: Dhee Rani
(Punjabi)
37.1969: Koonj Vichhar Geyi
(Punjabi)
38.1969: Genterman
(Punjabi)
39.1970: Bhai Chara
(Punjabi)
40.1970: Laralappa
(Punjabi)
41.1970: Chann Sajna
(Punjabi)
42.1970: Bahadur Kissan
(Punjabi)
43.1970: Att Khuda Da Vair
(Punjabi)
44.1970: Matrei Maa
(Punjabi)
45.1970: Tikka Mathay Da
(Punjabi)
46.1971: Sher Puttar
(Punjabi)
47.1971: Sehra
(Punjabi)
48.1971: Jor Javana Da
(Punjabi)
49.1971: Uchi Haveli
(Punjabi)
50.1971: Jatt Da Qoul
(Punjabi)
51.1971: Sohna Puttar
(Punjabi)
52.1972: Meri Ghairat Teri Izzat
(Punjabi)
53.1972: Sohna Jani
(Punjabi)
54.1972: Melay Sajna Day
(Punjabi)
55.1972: Puttar Da Pyar
(Punjabi/Pashto double version)
56.1972: Yaar Nibhanday Yaarian
(Punjabi)
57.1972: Morcha
(Punjabi)
58.1972: 2 Rangeelay
(Punjabi)
59.1973: Khoon Da Darya
(Punjabi)
60.1973: Khoon Da Badla Khoon
(Punjabi)
61.1973: Jithay Vagdi A Ravi
(Punjabi)
62.1973: Ghairat Da Parchhavan
(Punjabi)
63.1974: Budha Sher
(Punjabi)
64.1974: Rano
(Punjabi)
65.1974: Jurm Tay Nafrat
(Punjabi)
66.1974: Qatil
(Punjabi)
67.1975: Pulekha
(Punjabi)
68.1976: Pyar Kaday Nein Marda
(Punjabi)
69.1976: Yaar Da Sehra
(Punjabi)
70.Unreleased: Ghairtan Da Rakha
(Punjabi)
71.Unreleased: Sheefa
(Punjabi)
72.Unreleased: Duhai Rabb Di
(Punjabi)


Masood Rana & Razia: 11 songs

(0 Urdu and 11 Punjabi songs)

1.
Punjabi film
Mera Mahi
from Friday, 28 August 1964
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Nazar, Razia
2.
Punjabi film
Bharia Mela
from Friday, 24 June 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Rangeela, Razia, ChunChun
3.
Punjabi film
Chann Ji
from Friday, 5 May 1967
Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Razia, Asif Jah
4.
Punjabi film
Ravi Par
from Friday, 9 June 1967
Singer(s): Ahmad Rushdi, Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Nazar, Rangeela, Razia
5.
Punjabi film
Muqabla
from Friday, 7 July 1967
Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Tufail Farooqi, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Rangeela, ChunChun, Razia
6.
Punjabi film
Pind Di Kurri
from Tuesday, 2 January 1968
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Razia, Azam
7.
Punjabi film
Babul Da Vehra
from Friday, 16 February 1968
Singer(s): Nazir Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Razia, Rangeela
8.
Punjabi film
Jagg Beeti
from Friday, 22 March 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Irene Parveen, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Khalifa Nazir, Munawar Zarif, Razia
9.
Punjabi film
Langotia
from Friday, 11 July 1969
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Asif Jah, Razia
10.
Punjabi film
Att Khuda Da Vair
from Friday, 9 October 1970
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Razia, Munawar Zarif
11.
Punjabi film
Yaar Nibhanday Yaarian
from Friday, 18 August 1972
Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Nazir Ali, Poet: ?, Actor(s): Ali Ejaz, Razia


Sahib Ji
Sahib Ji
(1983)
Habu
Habu
(1961)
Neelofar
Neelofar
(1960)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.