Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


تانی

اداکارہ تانی
اداکارہ تانی
اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی تھیں

اداکارہ تانی ، ڈیڑھ سو سے زائد فلموں اور بے شمار ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ متعدد فلمی گیت گانے والی گلوکارہ بھی تھی۔۔!

تانی نے کبھی کسی فلم میں ہیروئن یا سائیڈ ہیروئن کے کردار نہیں کیے ، نہ کبھی کسی ٹائٹل رول میں نظر آئی۔ وہ صرف ایک معاون اداکارہ تھی۔ پہلی فلم ملنگی (1965) میں ایک چھوٹا سا رول تھا۔ فلم مرزاجٹ (1967) میں صاحباں کی پھوپھی کا کردار ہو یا فلم ہیررانجھا (1970) میں رانجھے کی بھابھی کا کردار ، تانی ، زیادہ تر ایسے ہی کرداروں میں نظر آتی تھی۔

تانی کے اہم کردار

فلم یہ زمانہ اور ہے (1981) ، ایک دن بہو کا اور دوستانہ (1982) وغیرہ میں تانی ، قدرے اہم کرداروں میں نظر آئی لیکن فلم انوکھا داج (1981) شاید واحد فلم تھی جس میں اس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں وہ ایک لالچی ، بدزبان اور جھگڑالو عورت کے کردار میں تھی جو اپنے بیٹے کی شادی کسی ایسے امیر کبیر گھرانے میں کرنا چاہتی تھی جہاں سے بہت زیادہ جہیز یا داج ملے۔

اس کا اکلوتا اور لاڈلا بیٹا وحیدمراد ، دردانہ رحمان سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ وہ جہیز کی ایک لمبی چوڑی فہرست لے کر اس کے بھائی سلطان راہی کے پاس جاتی ہے جو اپنا سب کچھ قربان کر کے اس کی فرمائش کو پورا کرتا ہے۔

شادی کے دن بارات پر ڈاکوؤں کا حملہ ہوجاتا ہے ، سلطان راہی ، جہیز تو بچا لیتا ہے لیکن اپنی بہن اور بہنوئی کو نہیں بچا پاتا۔ جہیز کے نشے میں سرشار تانی کو جب اپنے جوان سال بیٹے کی لاش نظر آتی ہے تو وہ پاگل ہوجاتی ہے۔

سلطان راہی ، اپنی بہن کی لاش اٹھا کر جانے لگتا ہے تو اس سے پوچھتی ہے کہ اسے کہاں لے جا رہے ہو۔۔؟ اس موقع پر مصنف شیخ اقبال کا لکھا ہوا یہ مکالمہ فلم کی جان ہوتا ہے جو سلطان راہی نے بڑے کمال کا ادا کیا تھا

"جہیز کی فہرست میں میری بہن کا نام شامل نہیں تھا۔۔!"

تانی پر فلمائے ہوئے گیت

تانی پر چند گیت بھی فلمائے گئے تھے جن میں فلم چن جی (1967) میں آئرن پروین اور ساتھیوں کا گایا ہوا ایک پروپیگنڈہ گیت تھا جس میں بھارتی فوجیوں کی بزدلی کا مذاق اڑایا گیا تھا

  • لام تے نہ جا وے لالہ ، لام تے نہ جا۔۔

فلم شہنشاہ جہانگیر (1968) میں تانی پر شاید اکلوتا سولو گیت فلمایا گیا تھا

  • من مورا تہارے گن گائے ، پائل کے سنگ جھوم جھوم کے۔۔

یہ کلاسیکل گیت ملکہ ترنم نورجہاں نے موسیقار کمال احمد کی دھن میں گایا تھا۔ ماضی کے درباری ماحول میں ایک تانپورے کے ساتھ تانی یہ گیت گاتی ہے جبکہ نگو سمیت ایک رقاصہ محو رقص ہے۔

تانی بطور گلوکار

تانی کو گائیکی کا شوق بھی تھا اور اس نے ایک درجن کے قریب فلمی گیت گائے تھے۔ کوئی سولو گیت نہیں ملتا لیکن دوگانے اور کورس گیت ملتے ہیں۔

فلم میری دوستی میرا پیار (1968) میں پہلی بار کوئی گیت گایا تھا۔ اس فلم میں اس کے دو کورس گیت تھے

  • جوانی کے دن ہیں ، امنگوں کی راتیں۔۔
  • ساتھ ہے میرا ہمسفر اور یہ دنیا جوان ہے۔۔

ان دونوں گیتوں میں ساتھی گلوکار مالا ، احمدرشدی اور مسعودرانا تھے اور یہ گیت فلم کی دونوں جوڑیوں یعنی روزی ، مسعوداختر اور انارکلی اور زاہدخان پر فلمائے گئے تھے۔

فلم نئی لیلیٰ نیا مجنوں (1969) میں بھی تانی نے مالا کے ساتھ دو کورس گیت گائے تھے۔ ان میں یہ گیت

  • دل دل سے ملے ، پھول کھلے ، پیار ملا رے۔۔

بڑا مشہور ہوا تھا۔

فلم روڈ ٹو سوات (1971) میں بھی تانی نے مالا ، مسعودرانا اور ساتھیوں کے ساتھ یہ مشہور گیت گایا تھا

  • چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات۔۔

فلم پیار کا موسم (1975) میں بھی تانی نے مسعودرانا اور تصورخانم کے ساتھ اس دلکش گیت میں شرکت کی تھی

  • پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ۔۔

فلم چاچا بھتیجا (1981) میں تانی نے مسعودرانا کے ساتھ یہ دوگانا گایا تھا

  • بلے بلے ، نی چنبے دیے بند کلیئے۔۔

ایسا ہی ایک مزاحیہ گیت فلم مرزا مجنوں رانجھا (1983) میں بھی تھا

  • چل بلیئے نی ہن آ بلیئے ، آجا ایتھوں ٹر چلیئے۔۔

اسی فلم میں تانی نے شوکت علی اور ساتھیوں کے ساتھ گایا تھا

  • یونین عاشقاں دی ، اج کامیاب ہوگئی اے۔۔

اب تک کی معلومات کے مطابق تانی نے اپنا آخری گیت مسعودرانا کے ساتھ فلم کاکاجی (1984) میں گایا تھا

  • پیار ہوگیا مینوں ، پیار ہوگیا ، تیر عشق والے سینے وچوں پار ہوگیا۔۔

مسعودرانا ، ایک بے مثل پلے بیک سنگر تھے جو ہر رنگ ، ہر انگ اور ہر سنگ کے ساتھ بآسانی گا لیتے تھے۔ انھوں نے تانی جیسی شوقیہ گلوکارہ کے علاوہ متعدد ایسی گلوکاراؤں کے ساتھ بھی گیت گائے تھے جو بنیادی طور پر اداکارائیں تھیں اور شوقیہ گاتی تھیں۔ ان میں ایک بہت بڑا نام پاکستان سلورسکرین کی پہلی ہیروئن صبیحہ خانم کا تھا جس کے ساتھ مسعودرانا نے فلم ظالم تے مظلوم (1974) میں ایک مزاحیہ گیت گایا تھا

  • مینوں عشق دا ہوگیا بخار تے رب جانے کی ہووے گا۔۔

فلم منجی کتھے ڈاہواں (1974) میں بھی مسعودرانا نے ایک گیت گایا تھا

  • میں تے گاواں گا ، کوئی ہسے پاویں رووے ، غصے ہوندا اے تے ہووے ، میں تے گاواں گا۔۔

اس گیت میں ساتھی گلوکارہ سنگیتا تھی۔ فلم شاہ زمان (1986) میں عارفہ صدیقی نے مسعودرانا کے ساتھ یہ گیت گایا تھا

  • دل میرا ہر ویلے تینوں ای پکاردا ، نئیں ٹٹنا اے ناطہ تیرے میرے پیار دا۔۔

تانی کا پس منظر

تانی بیگم کا اصل نام خورشید بیگم تھا۔ ان کی دو بیٹیاں بھی فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں۔ سیمی زیدی نے چائلڈ سٹار کے طور پر فلم کائنات (1983) میں کام کیا تھا۔ ایک فلم دھڑکن (1994) میں فرسٹ ہیروئن بھی تھی لیکن زیادہ کامیابی ٹی وی ڈراموں سے ملی۔ دوسری بیٹی سحر کو رنگیلے جاسوس ، بارش اور زخمی عورت (1989) میں دیکھا گیا تھا۔

تانی بیگم کے بارے میں ایک بات اور بھی بڑی مشہور تھی کہ انھوں نے چھ شادیاں کی تھیں جن میں سے ایک شادی اداکار ادیب کے ساتھ بھی تھی۔

میڈیا میں یہ بات آئی تھی کہ 18 اپریل 2001ء کو تانی کا انتقال ہوگیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور ان کی صاحبزادی سیمی زیدی نے 12 نومبر 2020ء کو فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں تانی بیگم ، ماشاء اللہ ، باحیات ہیں اور خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

مسعودرانا اور تانی کے 7 فلمی گیت

4 اردو گیت ... 3 پنجابی گیت
1

جوانی کے دن ہیں امنگوں کی راتیں..

فلم ... میری دوستی میرا پیار ... اردو ... (1968) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، مالا ، تانی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: مسعود اختر ، زاہد خان ، روزی ، انار کلی
2

ساتھ ہے میرا ہمسفر اور یہ دنیا جوان ہے..

فلم ... میری دوستی میرا پیار ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مالا ، تانی ، احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: روزی ، انار کلی ، زاہد خان ، مسعود اختر
3

چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات..

فلم ... روڈ ٹو سوات ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مالا ، تانی ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: نسیمہ خان ، مہ پارہ ، لہری ، کمال مع ساتھی
4

پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ..

فلم ... پیار کا موسم ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، تانی ، تصورخانم ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: موج لکھنوی ... اداکار: منور ظریف ، مینا چوہدری ، صاعقہ ، ممتاز
5

بلے بلے نی چنبے دیے بند کلیئے..

فلم ... چاچا بھتیجا ... پنجابی ... (1981) ... گلوکار: مسعود رانا ، تانی ... موسیقی: طافو ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ننھا
6

چل بلیے نی ہن آ بلیے ، آ جا ایتھوں نس چلئے..

فلم ... مرزا ، مجنوں ، رانجھا ... پنجابی ... (1983) ... گلوکار: مسعود رانا ، ناہید اختر ، تانی مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر رفیق علی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: علی اعجاز ، عالیہ مع ساتھی
7

پیار ہو گیا مینوں پیار ہوگیا ، تیر عشق والا سینے وچوں پار ہو گیا..

فلم ... کاکا جی ... پنجابی ... (1984) ... گلوکار: مسعودرانا ، تانی مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: علی اعجاز مع ساتھی

مسعودرانا اور تانی کے 4 اردو گیت

1

جوانی کے دن ہیں امنگوں کی راتیں ...

(فلم ... میری دوستی میرا پیار ... 1968)
2

ساتھ ہے میرا ہمسفر اور یہ دنیا جوان ہے ...

(فلم ... میری دوستی میرا پیار ... 1968)
3

چلے ہیں دل والے ، روڈ ٹو سوات ...

(فلم ... روڈ ٹو سوات ... 1970)
4

پیار کا موسم ، دل کو جلائے ، ایسے میں کوئی مجھے ساتھی مل جائے ، مستانہ ، ہو میرے جیسا دیوانہ ...

(فلم ... پیار کا موسم ... 1975)

مسعودرانا اور تانی کے 3 پنجابی گیت

1

بلے بلے نی چنبے دیے بند کلیئے ...

(فلم ... چاچا بھتیجا ... 1981)
2

چل بلیے نی ہن آ بلیے ، آ جا ایتھوں نس چلئے ...

(فلم ... مرزا ، مجنوں ، رانجھا ... 1983)
3

پیار ہو گیا مینوں پیار ہوگیا ، تیر عشق والا سینے وچوں پار ہو گیا ...

(فلم ... کاکا جی ... 1984)

Masood Rana & Tani: Latest Online film

Masood Rana & Tani: Film posters
BadnamMeri Dosti Mera PyarNeyi Laila Neya MajnuTumhi Ho Mehboob MerayRoad To SwatPyar Ka MousamKaka Ji
Masood Rana & Tani:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Tani:

Total 11 joint films

(8 Urdu, 3 Punjabi, 0 Pashto, 0 Sindhi films)

1.1966: Badnam
(Urdu)
2.1968: Meri Dosti Mera Pyar
(Urdu)
3.1969: Neyi Laila Neya Majnu
(Urdu)
4.1969: Tumhi Ho Mehboob Meray
(Urdu)
5.1970: Shahi Faqeer
(Urdu)
6.1970: BeQasoor
(Urdu)
7.1970: Road To Swat
(Urdu)
8.1975: Pyar Ka Mousam
(Urdu)
9.1981: Chacha Bhateeja
(Punjabi)
10.1983: Mirza, Majnu, Ranjha
(Punjabi)
11.1984: Kaka Ji
(Punjabi)


Masood Rana & Tani: 7 songs

(4 Urdu and 3 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Meri Dosti Mera Pyar
from Friday, 2 August 1968
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Mala, Tani & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: Riazur Rehman Saghar, Actor(s): Masood Akhtar, Zahid Khan, Rozi, Anar Kali & Co.
2.
Urdu film
Meri Dosti Mera Pyar
from Friday, 2 August 1968
Singer(s): Mala, Tani, Ahmad Rushdi, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: Riazur Rehman Saghar, Actor(s): Rozi, Anar Kali, Zahid Khan, Masood Akhtar
3.
Urdu film
Road To Swat
from Tuesday, 1 December 1970
Singer(s): Mala, Tani, Masood Rana & Co., Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Naseema Khan, Mahpara, Lehri, Kemal & Co.
4.
Urdu film
Pyar Ka Mousam
from Friday, 4 April 1975
Singer(s): Masood Rana, Tani, Tasawur Khanum, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Mouj Lakhnavi, Actor(s): Munawar Zarif, Meena Chodhary, ?, Mumtaz
5.
Punjabi film
Chacha Bhateeja
from Sunday, 2 August 1981
Singer(s): Masood Rana, Tani, Music: Tafu, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nanha
6.
Punjabi film
Mirza, Majnu, Ranjha
from Friday, 16 December 1983
Singer(s): Masood Rana, Naheed Akhtar, Tani & Co., Music: Master Rafiq Ali, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Ali Ejaz, Aliya
7.
Punjabi film
Kaka Ji
from Friday, 16 March 1984
Singer(s): Masood Rana, Tani & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Ali Ejaz & Co.




241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.