Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


دیبا

دیبا
دیبا نے فلموں میں
بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کے کردار کیے تھے

دیبا ، پاکستان کی فلمی تاریخ کی واحد ادکارہ تھی کہ جس نے اپنے بچپن سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا ، جوانی میں چوٹی کی ہیروئن رہی اور پھر کئی درجن فلموں میں بڑھاپے کے کردار بھی کئے۔

دو سو سے زائد فلموں میں نظر آئی اور ایک مکمل اداکارہ تھی جس نے کئی فلموں میں اپنی جذباتی اور شوخ اداکاری سے فلم بینوں پر بڑے گہرے اثرات مرتب کیے تھے۔ دیبا کی سال بہ سال خاص خاص فلموں ، گیتوں اور دیگر اہم واقعات کا احوال کچھ اس طرح سے ہے:

دیبا کا فلمی کیرئر

1947ء میں پیدا ہونے والی دیبا نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز چائلڈسٹار کے طور پر فلم مس 56 (1956) سے کیا۔ فلم فیصلہ (1959) میں بھی وہ ایک بچی کے طور کاسٹ ہوئی۔ بطور سائیڈ ہیروئن پہلی بار فلم چراغ جلتا رہا (1962) میں نظر آئی۔ اس فلم میں زیبا ، محمدعلی ، طلعت حسین اور کمال ایرانی بھی متعارف ہوئے تھے۔

دیبا نے اپنے فلمی کیرئر میں بہت سی فلموں میں ثانوی کردار ادا کیے تھے۔ اسی سال کی فلم دوشیزہ (1962) میں نیلو کے مقابل ثانوی رول میں تھی۔ دیبا نے نیلو کے مقابل کل تینوں فلموں میں ثانوی کردار کیے تھے۔

فلم محبوب (1962) میں دیبا کو شمیم آرا ، رانی اور مہ رخ کے ساتھ ایک معاون اداکارہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ دیبا نے شمیم آرا کے ساتھ کل دس فلموں میں کام کیا اور سبھی فلموں میں سائیڈ ہیروئن تھی۔ فلم محبوب (1962) ، رانی کی پہلی فلم تھی اور ان دونوں کی کل سات مشترکہ فلموں میں سے یہ پہلی فلم تھی۔

1963ء میں دیبا نے ایک بار پھر زیبا کے مقابل فلم جب سے دیکھا ہے تمہیں (1963) میں سائیڈ رول کیا تھا۔ دیبا نے زیبا کے ساتھ کل پانچ مشترکہ فلموں میں کام کیا تھا جن میں سے چار فلموں میں وہ سائیڈ ہیروئن تھی۔

اسی سال ریلیز ہونے والی اپنی دوسری فلم سازش (1963) میں وہ شمیم آرا ، مہ رخ اور نغمہ کے بعد آتی تھی۔ دیبا کی نغمہ کے ساتھ ڈیڑھ درجن سے زائد مشترکہ فلموں کا ریکارڈ ملتا ہے جبکہ مہ رخ اس دور کی ایک حسین و جمیل اداکارہ تھی جو صرف چند فلموں تک محدود رہی تھی۔

دیبا کے عروج کا دور

1964ء کا سال دیبا کے لیے بریک تھرو کا سال تھا جب بطور فرسٹ ہیروئن اس کی پہلی فلم خاموش رہو (1964) ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم اپنی گوناگو خوبیوں کی وجہ سے ایک یادگار فلم تھی جس میں دیبا کے پہلے ہیرو یوسف خان تھے۔ اس فلم میں دیبا پر مالا کا گایا ہوا پہلا سپرہٹ گیت فلمایا گیا تھا "میں نے تو پریت نبھائی ، سانوریا رے ، نکلا تو ہرجائی۔۔"

اسی سال کی دوسری بڑی فلم ملن (1964) تھی جو دیبا کی مشرقی پاکستان میں بنی ہوئی واحد فلم تھی۔ یہ فلم فلمساز ، ہدایتکار اور ہیرو رحمان نے بنائی تھی جو ایک حادثے میں اپنی ایک ٹانگ کٹوا کر معذور ہو چکے تھے۔ ان سے ازراہ ہمدردی دیبا نے صرف ایک روپے کے رسمی معاوضے پر اس فلم میں کام کیا تھا۔

اصل میں دیبا کو تقسیم کے وقت بچھڑ جانے والی اپنی ماں کی وجہ سے یہ سب کچھ کرنا پڑا تھا۔ دیبا ، بھارتی صوبہ بہار میں پیدا ہوئی تھی اور تقسیم کے بعد اس کا خاندان مشرقی پاکستان ہجرت کر گیا تھا لیکن وہ اپنی ماں سے بچھڑ گئی تھی۔ پھر وہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ کراچی میں بڑی کسمپرسی کی حالت میں رہ رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دیبا کو اس کی ماں مل گئی تھی۔

میڈم نورجہاں نے بھی اسی ہمدردی کے جذبہ کے تحت فلم ملن (1964) میں گیت گائے تھے اور ان کا بشیراحمد کے ساتھ گایا ہوا یہ سپرہٹ دوگانا دیبا اور رحمان پر فلمایا گیا تھا "تم جو ملے ، پیار ملا ، دل کو قرار آگیا۔۔" اس سال کی دیگر تینوں فلموں میں دیبا کے ثانوی کردار تھے۔

دیبا کے لیے مسعودرانا کا پہلا گیت

1965ء میں دیبا ایک چوٹی کی اداکارہ بن چکی تھی اور اس کی نو فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں فلم مجاہد (1965) ایک یادگار فلم تھی۔ مزے کی بات ہے کہ اس فلم کی فرسٹ ہیروئن صابرہ سلطانہ تھی۔ دیبا کا محمدعلی کے ساتھ ثانوی رول تھا۔ ان دونوں کی مشترکہ فلموں کی تعداد 28 تھی۔

فلم مجاہد (1965) میں مسعودرانا ، شوکت علی اور ساتھیوں کا گایا ہوا یہ مشہور زمانہ جنگی ترانہ "ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن۔۔" دیبا اور ساتھیوں پر فلمایا گیا تھا۔

دیبا کی وحیدمراد کے ساتھ پہلی فلم

اسی سال پہلی بار دیبا نے وحیدمراد کے ساتھ فلم بہو بیگم (1965) میں ہیروئن کا رول کیا تھا۔ ان کی مشترکہ فلموں کی تعداد 21 تھی۔ اسی سال کی فلم سرتاج (1965) ، کمال کے ساتھ دیبا کی کل 6 میں سے پہلی فلم تھی۔ فلم یہ جہاں والے (1965) ، کل 24 فلموں میں سے پہلی فلم تھی جس میں دیبا ، حبیب کے ساتھ نظر آئی تھی۔

تمہی ہو محبوب میرے

1966ء میں دیبا کی آٹھ فلمیں سامنے آئیں جن میں فلم آئینہ (1966) میں مسعودرانا اور آئرن پروین کے گائے ہوئے لافانی گیت "تمہی ہو محبوب میرے ، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں۔۔" نے دیبا کو لازوال شہرت دی تھی۔ اسی فلم میں دیبا اور محمدعلی پر مندرجہ بالا دونوں گلوکاروں کا یہ دلکش رومانٹک گیت بھی فلمایا گیا تھا "حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے۔۔"

ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا

فلم ہم دونوں (1966) ، دیبا کی ایک اور کامیاب فلم تھی جس میں رونالیلیٰ کا پہلا سپرہٹ گیت "ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا۔۔" بھی دیبا پر فلمایا گیا تھا۔ فلم مادروطن (1966) میں دیبا پر ملکہ ترنم نورجہاں کا یہ سپرہٹ گیت بھی فلمایا گیا تھا "چل ہٹ ری ہوا ، گھونگھٹ نہ اٹھا ، میرا مکھڑا بالم دیکھے گا۔۔"

دیبا کی مصروفیت کا دور

1967ء میں دیبا کی نو فلمیں فلم بینوں کو دیکھنے کا موقع ملا جن میں دیبا کی یادگار فلم زندہ لاش (1967) بھی تھی۔ یہ ایک ڈریکولا ٹائپ فلم تھی جس میں ریحان نے مرکزی کردار کیا تھا۔

اس سال کی فلم میرے بچے میری آنکھیں (1967) میں مسعودرانا کا گایا ہوا ایک انتہائی خوبصورت اور دلگداز گیت "یاد کرو ہمدم ، پیار بھرا موسم جب دل سے دل ملے تھے ، ہم پہلی بار ملے تھے۔۔" کمال پر فلمایا گیا تھا جو وہ دیبا کے لیے گاتے ہیں۔

فلم سجدہ (1967) میں بھی مسعودرانا ، مالا ، نجمہ نیازی اور ساتھیوں کا گایا ہوا ایک کورس ترانہ "نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن۔۔" گانے والوں میں بھی دیبا شامل تھی۔

فلم دوراہا (1967) میں دیبا اور شمیم آرا ، وحیدمراد کی ہیروئنیں ہوتی ہیں۔ دیبا پر مالا کا یہ خوبصورت گیت بھی فلمایا گیا تھا "کوئی میرے دل میں ، دھیرے دھیرے آئے ، نندیا چرائے۔۔"

فلم پھرصبح ہوگی (1967) میں رونا لیلیٰ اور رفیق چوہدری کا یہ مشہور دوگانا "دیا رے دیا کانٹا چبھا میرے پاؤں میں۔۔" دیبا اور وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا۔

اسی سال کی فلم دوست دشمن (1967) میں دیبا نے پہلی بار اعجاز کے ساتھ سولو ہیروئن کے طور پر کام کیا تھا۔ ان دونوں کی کل 13 فلمیں ایک ساتھ تھیں۔

دیبا اور ندیم کا ساتھ

دیبا نے 1968ء میں دس فلموں میں کام کیا تھا۔ نغمات کے لحاظ سے سال کی سب سے بڑی اردو فلم سنگدل (1968) تھی جو اداکار ندیم کی مغربی پاکستان میں بنائی گئی پہلی فلم تھی۔ ندیم کی دیبا کے ساتھ کل 29 فلموں میں سے یہ پہلی فلم تھی۔

اس فلم میں مسعودرانا اور مالا کا یہ دوگانا فلم کی ہائی لائٹ تھا "او میرے شوخ صنم ، ہوا دیوانہ تیرا جب تجھے دیکھ لیا۔۔" یہ گیت دیبا اور ندیم پر فلمایا گیا تھا۔ اس فلم میں دیبا پر مالا کا گایا ہوا یہ گیت بھی سپرہٹ ہوا تھا "او سن لیا جان وفا ، تو ہے زندگی میری ، کبھی ہوں گے نہ ہم تم جدا۔۔" یہی گیت احمدرشدی کی آواز میں ندیم پر بھی فلمایا گیا تھا۔

بہن بھائی (1968) بھی اس سال کی ایک بہت بڑی ملٹی کاسٹ فلم تھی جس میں رانی فرسٹ ہیروئن تھی لیکن دیبا کا بڑا پاور فل رول تھا جو ندیم ، کمال ، اعجاز اور اسلم پرویز کی اکلوتی بہن ہوتی ہے۔ اس فلم کا تھیم سانگ مہدی حسن اور مالا نے گایا تھا "اے بے کسوں کے والی ، دے دے ہمیں سہارا۔۔" دیبا اور طلعت صدیقی سمیت مندرجہ بالا اداکاروں پر بھی یہ گیت فلمایا گیا تھا۔

1969ء کا سال پاکستان کی فلمی تاریخ کا ایک سنہرا سال تھا۔ اس سال دیبا نے 14 فلموں میں کام کیا تھا لیکن کوئی فلم کسی بڑی کامیابی سے محروم رہی تھی۔ فلم تمہی ہو محبوب میرے (1969) میں دیبا پر مالا کا یہ گیت فلمایا گیا تھا "فسانہ دل ہے مختصر سا کہ آگ دل میں بھڑک اٹھی ہے۔۔" جسے مسعودرانا کی آواز میں وحیدمراد پر بھی فلمایا گیا تھا جو وہ دیبا کے لیے گاتے ہیں۔ اس فلم کا دوگانا "دیوانہ ہم سا نہیں کوئی سارے جہاں میں۔۔" بھی دیبا اور وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا جو مالا اور مسعودرانا کی آوازوں میں تھا۔

دیبا کی پہلی پنجابی فلم

1970ء تک ساٹھ سے زائد اردو فلموں میں کام کرنے کے بعد دیبا کی پہلی پنجابی فلم سجناں دور دیا (1970) ریلیز ہوئی تھی۔ دیبا ، پنجابی زبان نہیں جانتی تھی لیکن اس فلم میں اس کی شوخ اداکاری فلم کی جان تھی۔ اس فلم میں پہلی بار دیبا کی جوڑی کیفی کے ساتھ بنی تھی ، ان کی کل 6 مشترکہ فلمیں تھیں۔

اس بہت بڑی نغماتی فلم میں دیبا پر فلمایا جانے والا ملکہ ترنم نورجہاں کا یہ سپرہٹ گیت "پرواہ نئیں اوئے ، اج تو پاویں بانہہ مروڑیں پاویں توڑیں ونگاں۔۔" گلی گلی گونجنے والا گیت تھا۔ فردوس اور اعجاز کی لیجنڈ جوڑی مرکزی کردار تھے۔

دیبا کی بطور اداکارہ یہ واحد کامیاب پنجابی فلم تھی۔ تین درجن پنجابی فلموں میں کام کرنے کے باوجود کوئی دوسری پنجابی فلم اس فلم کی کامیابی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی تھی۔

اسی سال کی سپرہٹ اردو فلم انجمن (1970) بھی دیبا کے کریڈٹ پر ایک بہت بڑی فلم تھی لیکن اس کا کریڈٹ اداکارہ رانی کو جاتا تھا جو ٹائٹل رول میں تھی۔ فلم بے قصور (1970) بھی ایک اچھی فلم تھی جس میں مسعودرانا کا یہ خوبصورت تھیم سانگ دیبا اور محمدعلی کے پس منظر میں فلمایا گیا تھا "یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں۔۔"

ناراض نہ ہو تو عرض کروں

1971ء میں دیبا کی پانچ فلمیں سامنے آئیں جن میں دو بہت بڑی میوزیکل فلمیں تھیں۔ نیند ہماری خواب تمہارے (1971) ایک یادگار نغماتی فلم تھی جس میں دیبا کی جوڑی وحیدمراد کے ساتھ تھی۔

یہ فلم مسعودرانا کے سپرہٹ گیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ "میرا محبوب آگیا ، من میرا لہرا گیا ، دل کی امنگیں ہوئی جوان۔۔" اور "ناراض نہ ہو تو عرض کروں ، دل تم سے محبت کرتا ہوں۔۔" جیسے لافانی گیت دیبا ہی کے لیے گائے گئے تھے۔ ایک سریلا دوگانا "ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ، تم نے ہر بار مگر پیار سے انکار کیا۔۔" بھی مالا اور مسعودرانا نے گایا تھا اور دیبا اور وحیدمراد پر فلمایا گیا تھا۔

اس سال کی دوسری بڑی نغماتی فلم آنسو (1971) تھی جس میں ایکبار پھر مسعودرانا نے اپنی کارکردگی کی دھاک بٹھا دی تھی۔ اس فلم کا مقبول ترین گیت "تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔" دیبا ہی کے لیے گایا گیا تھا جو میڈم نورجہاں کی آواز میں جوابی گیت کے طور پر گاتی ہیں۔

مالا اور مسعودرانا کے یہ دوگانے بھی دیبا پر فلمائے گئے تھے "آئی رے آئی رے دیکھو کالی گھٹا ، اس چاند سے چہرے پر۔۔" اور "زندگی زندہ دلی کا نام ہے ، زندگی سے پیار کرنا ہی ہمارا کام ہے۔۔" اس فلم میں دیبا کے ہیرو ندیم تھے جبکہ شاہد بھی امیدوار تھے جن کی یہ پہلی فلم تھی۔ شاہد کے ساتھ دیبا کی کل 7 فلمیں تھیں۔

اک بار چلے آؤ

1972ء کی فلموں میں دیبا کے حصہ میں چھ فلمیں آئی تھیں جن میں ایک رات (1972) ایک نغماتی فلم تھی۔ یہ فلم خانصاحب مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل "ایک بار چلے آؤ ، پھر آکے چلے جانا۔۔" کی وجہ سے مشہور تھی جو دیبا ہی کے لیے گائی گئی تھی۔ میڈم نورجہاں کا گیت "کس نے بجائی ہے یہ بانسریا۔۔" بھی دیبا پر ہی فلمایا گیا تھا۔

فلم پردیس (1972) میں نسیم بیگم کا شاید آخری سپرہٹ گیت "نہ اب وہ سماں ہے ، نہ ہیں وہ فضائیں ، ہے بس یاد ان کی ، ہیں ان کی جفائیں۔۔" بھی دیبا پر فلمایا گیا تھا۔

1973ء میں دیبا کی چار فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں ایک پنجابی فلم لیلیٰ مجنوں (1973) بھی تھی جس میں حیدر ہیرو تھا۔ یہ ایک ڈیڈ فلاپ فلم تھی جس کا ذکر صرف ریکارڈز ہی میں ملتا ہے۔

فلم مسٹر بدھو (1973) میں دیبا پر مالا کا یہ سپرہٹ گیت بھی فلمایا گیا تھا "ڈھولک بجا کے ، سہیلیاں بھلا کے ، بنڑے کے گیت میں گاؤں گی ، اپنے بھیا کو دولہا بناؤں گی۔۔" اس فلم میں غالباً دیبا کے ہیرو قوی تھے۔

1974ء میں دیبا کی نو فلمیں ریکارڈز پر ہیں۔ سب سے بڑی فلم شمع (1974) تھی جس کا ٹائٹل رول دیبا نے کیا تھا اور وحیدمراد ہیرو تھے۔ اس شاہکار فلم میں محمدعلی اور ندیم جیسے سپرسٹارز بھی موجود تھے۔ اصل میں یہ پرانی فلم مہتاب (1962) کا ری میک تھی۔

ناہیداختر کا پہلا گیت دیبا پر فلمایا گیا

فلم ننھا فرشتہ (1974) میں ناہیداختر کا پہلا گیت "دل دیوانہ جانے کیوں دھڑکتا رہتا ہے۔۔" بھی دیبا پر ہی فلمایا گیا تھا۔ اسی سال کی فلم حقیقت (1974) گلوکارہ مہناز کی پہلی فلم تھی اور مرکزی ہیروئن دیبا تھی۔

1975ء میں دیبا کی سات فلمیں تھیں جن میں فلم اجنبی (1975) سب سے بہترین فلم تھی۔ غلام عباس کا پہلا اردو گیت "وہ آ تو جائے مگر میرا پیار ہی کم ہے۔۔" دیبا ہی کے لیے محمدعلی گاتے تھے۔

فلم جاگیر (1975) میں دیبا نے پہلی بار شبنم کے ساتھ کام کیا تھا۔ ان کی کل 5 مشترکہ فلمیں تھیں۔

دیبا بوڑھے کرداروں میں

1976ء میں دیبا کی دس فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ فلم تقدیر کہاں لے آئی (1976) میں دیبا ، پہلی بار سلطان راہی کی ہیروئن تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلے سال کی فلم شاہین (1977) میں دیبا نے صرف تیس سال کی عمر میں سلطان راہی کی ماں کا رول بھی کیا تھا۔ دیبا کی سب سے زیادہ یعنی 32 فلمیں سلطان راہی کے ساتھ تھیں۔

اس کے بعد دیبا کی سو کے قریب فلمیں ریلیز ہوئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر فلمیں معاون اداکارہ کے طور پر تھیں۔ ساٹھ کے عشرہ کی اردو فلموں میں دیبا کو شمیم آرا اور زیبا کے بعد تیسری مقبول ترین فلمی ہیروئن ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

دیبا کا اصل نام راحیلہ بیگم تھا۔ یکم اگست 1947ء کو بہار میں پیدا ہوئیں اور عکاس نعیم رضوی سے شادی کی تھی۔ دیبا ، ٹی وی اداکار مدیحہ رضوی اور عمران رضوی کی والدہ ہیں۔

مسعودرانا اور دیبا کے 15 فلمی گیت

(14 اردو گیت ... 1 پنجابی گیت )
1

ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن..

فلم ... مجاہد ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، نور جہاں بیگم ، روشن ، نازش ، عطی مع ساتھی ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: عباس نوشہ ، مینا شوری ، دیبا مع ساتھی
2

حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے ، عشق والوں کو ستانے کی بری عادت ہے..

فلم ... آئینہ ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: محمد علی ، دیبا
3

نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن ، خبیر شکن ، ہر صدا ہے تیری..

فلم ... سجدہ ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ، نجمہ نیازی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: دیبا ، محمد علی ، لہری ، اسد جعفری ، زینت مع ساتھی
4

لیے چلا ہے دل کہاں ، عجیب ہے یہ سماں ، ایک میں ، ایک تم..

فلم ... الفت ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جامی ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: دیبا ، حبیب
5

او میرے شوخ صنم ، ہوا دیوانہ تیرا جب سے تجھے دیکھ لیا..

فلم ... سنگدل ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ندیم ، دیبا
6

دیوانہ ہم سا نہیں ، سارے جہاں میں کوئی..

فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: وحید مراد ، دیبا
7

یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں..

فلم ... بے قصور ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: (پس پردہ، دیبا ، محمد علی)
8

ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا..

فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: دیبا ، وحید مراد
9

آئی رے آئی رے دیکھو کالی گھٹا ، اس چاند سے چہرے پر..

فلم ... آنسو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: ندیم ، دیبا
10

زندگی ، زندہ دلی کا نام ہے ، زندگی سے پیار کرناہی ہمارا کام ہے..

فلم ... آنسو ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ، تصورخانم مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: شاہد ، دیبا ، مہ پارہ ، ندیم مع ساتھی
11

میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال..

فلم ... ایماندار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: روبینہ بدر ، مسعودرانا مع ساتھی ... موسیقی: ناشاد ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: دیبا ، نشو ، رنگیلا ، منور ظریف ، ننھا ، طارق عزیز
12

تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ..

فلم ... ننھافرشتہ ... اردو ... (1974) ... گلوکار: ناہید اختر ، احمد رشدی ، مسعود رانا ، شازیہ ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: دیبا ، وحید مراد ، منور ظریف ، زرقا
13

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ..

فلم ... اج دی گل ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: ابو شاہ مع ساتھی (اسد بخاری ، دیبا ، آسیہ)
14

ماں ، اولاد کا سایہ بن کرساری عمر گذارے..

فلم ... لاوا ... اردو ... (1987) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، دیبا ؟)
15

جب بھی علیؑ کا نام لیا ، سر سے ہر بلا ٹلی ، علیؑ ، علیؑ ، علیؑ..

فلم ... انٹرنیشنل لٹیرے ... اردو ... (1994) ... گلوکار: سائرہ نسیم ، مسعود رانا ، شجاعت بوبی ، عارف پیرزادہ مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: دیبا ، غلام محی الدین ، ندیم ، جان ریمبو ، صائمہ ، مدیحہ شاہ ، نرگس

مسعودرانا اور دیبا کے 14 اردو گیت

1

ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن ...

(فلم ... مجاہد ... 1965)
2

حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے ، عشق والوں کو ستانے کی بری عادت ہے ...

(فلم ... آئینہ ... 1966)
3

نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن ، خبیر شکن ، ہر صدا ہے تیری ...

(فلم ... سجدہ ... 1967)
4

لیے چلا ہے دل کہاں ، عجیب ہے یہ سماں ، ایک میں ، ایک تم ...

(فلم ... الفت ... 1967)
5

او میرے شوخ صنم ، ہوا دیوانہ تیرا جب سے تجھے دیکھ لیا ...

(فلم ... سنگدل ... 1968)
6

دیوانہ ہم سا نہیں ، سارے جہاں میں کوئی ...

(فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... 1969)
7

یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں ...

(فلم ... بے قصور ... 1970)
8

ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
9

آئی رے آئی رے دیکھو کالی گھٹا ، اس چاند سے چہرے پر ...

(فلم ... آنسو ... 1971)
10

زندگی ، زندہ دلی کا نام ہے ، زندگی سے پیار کرناہی ہمارا کام ہے ...

(فلم ... آنسو ... 1971)
11

میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال ...

(فلم ... ایماندار ... 1974)
12

تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ ...

(فلم ... ننھافرشتہ ... 1974)
13

ماں ، اولاد کا سایہ بن کرساری عمر گذارے ...

(فلم ... لاوا ... 1987)
14

جب بھی علیؑ کا نام لیا ، سر سے ہر بلا ٹلی ، علیؑ ، علیؑ ، علیؑ ...

(فلم ... انٹرنیشنل لٹیرے ... 1994)

مسعودرانا اور دیبا کے 1 پنجابی گیت

1

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)

مسعودرانا اور دیبا کے 3سولو گیت

1

یہ دنیا نہیں دل والوں کی ، ملتا ہی نہیں ہے پیار یہاں ...

(فلم ... بے قصور ... 1970)
2

ایکتارا بولے علیؑ علیؑ ، جگ سارا بولے علیؑ علیؑ ...

(فلم ... اج دی گل ... 1975)
3

ماں ، اولاد کا سایہ بن کرساری عمر گذارے ...

(فلم ... لاوا ... 1987)

مسعودرانا اور دیبا کے 6دوگانے

1

حسن والوں کو جلانے کی بری عادت ہے ، عشق والوں کو ستانے کی بری عادت ہے ...

(فلم ... آئینہ ... 1966)
2

لیے چلا ہے دل کہاں ، عجیب ہے یہ سماں ، ایک میں ، ایک تم ...

(فلم ... الفت ... 1967)
3

او میرے شوخ صنم ، ہوا دیوانہ تیرا جب سے تجھے دیکھ لیا ...

(فلم ... سنگدل ... 1968)
4

دیوانہ ہم سا نہیں ، سارے جہاں میں کوئی ...

(فلم ... تمہی ہو محبوب میرے ... 1969)
5

ہم نے تو پیار بہت تم سے چھپانا چاہا ...

(فلم ... نیند ہماری خواب تمہارے ... 1971)
6

آئی رے آئی رے دیکھو کالی گھٹا ، اس چاند سے چہرے پر ...

(فلم ... آنسو ... 1971)

مسعودرانا اور دیبا کے 6کورس گیت

1ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن ... (فلم ... مجاہد ... 1965)
2نعرہ حیدری ، تلوار اٹھا لے اے مرد مومن ، خبیر شکن ، ہر صدا ہے تیری ... (فلم ... سجدہ ... 1967)
3زندگی ، زندہ دلی کا نام ہے ، زندگی سے پیار کرناہی ہمارا کام ہے ... (فلم ... آنسو ... 1971)
4میرے منے میرے لال ، جئے جئے ہزاروں سال ، سال کے دن ہوں ہزاروں سال ... (فلم ... ایماندار ... 1974)
5تار بنا تنبہ وجدا نہ ، پیار بنا کجرا ہسدا ای نہ ... (فلم ... ننھافرشتہ ... 1974)
6جب بھی علیؑ کا نام لیا ، سر سے ہر بلا ٹلی ، علیؑ ، علیؑ ، علیؑ ... (فلم ... انٹرنیشنل لٹیرے ... 1994)


Masood Rana & Deeba: Latest Online film

Masood Rana & Deeba: Film posters
Jab Say Dekha Hay TumhenMujahidMoajzaAainaSajdaMeray Bachay Meri AnkhenDorahaPhir Subah Ho GiUlfatSangdilBehan BhaiShehnaiAshiqTumhi Ho Mehboob MerayPak DaamanNeend Hamari Khab TumharayAansooSohna PuttarMeri Mohabbat Teray HavalayJithay Vagdi A RaviSubah Ka TaraImandarNanha FarishtaHashu KhanHaqeeqatHakuAjj Di GallMehboob Mera MastanaTaqdeer Kahan Lay AyiDharti Lahu MangdiMohabbat Mar Nahin SaktiAali JahJan
Masood Rana & Deeba:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Deeba:

Total 44 joint films

(33 Urdu and 9 Punjabi films)

1.1963: Jab Say Dekha Hay Tumhen
(Urdu)
2.1965: Yeh Jahan Valay
(Urdu)
3.1965: Mujahid
(Urdu)
4.1966: Moajza
(Urdu)
5.1966: Rusvai
(Urdu)
6.1966: Maa Bahu Aur Beta
(Urdu)
7.1966: Aaina
(Urdu)
8.1967: Sajda
(Urdu)
9.1967: Meray Bachay Meri Ankhen
(Urdu)
10.1967: Doraha
(Urdu)
11.1967: Phir Subah Ho Gi
(Urdu)
12.1967: Ulfat
(Urdu)
13.1968: Sangdil
(Urdu)
14.1968: Behan Bhai
(Urdu)
15.1968: Shehnai
(Urdu)
16.1968: Ashiq
(Urdu)
17.1969: Tumhi Ho Mehboob Meray
(Urdu)
18.1969: Pak Daaman
(Urdu)
19.1970: BeQasoor
(Urdu)
20.1970: Phir Chand Niklay Ga
(Urdu)
21.1971: Neend Hamari Khab Tumharay
(Urdu)
22.1971: Mera Dil Meri Aarzoo
(Urdu)
23.1971: Aansoo
(Urdu)
24.1971: Sohna Puttar
(Punjabi)
25.1972: Meri Mohabbat Teray Havalay
(Urdu)
26.1973: Jithay Vagdi A Ravi
(Punjabi)
27.1974: Subah Ka Tara
(Urdu)
28.1974: Imandar
(Urdu)
29.1974: Nanha Farishta
(Urdu)
30.1974: Hashu Khan
(Punjabi)
31.1974: Haqeeqat
(Urdu)
32.1975: Haku
(Punjabi)
33.1975: Ajj Di Gall
(Punjabi)
34.1976: Mehboob Mera Mastana
(Urdu)
35.1976: Thaggan day Thagg
(Punjabi)
36.1976: Taqdeer Kahan Lay Ayi
(Urdu)
37.1977: Dharti Lahu Mangdi
(Punjabi)
38.1977: Mohabbat Mar Nahin Sakti
(Urdu)
39.1978: Aali Jah
(Punjabi)
40.1984: Chor Chokidar
(Punjabi)
41.1994: Jan
(Punjabi/Urdu double version)
42.1994: International Luteray
(Punjabi/Urdu double version)
43.Unreleased: Shikva Na Kar
(Urdu)
44.Unreleased: Aadhi Raat
(Urdu)


Masood Rana & Deeba: 15 songs

(14 Urdu and 1 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Mujahid
from Friday, 10 September 1965
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, Noorjehan Begum, Roshan, Nazish, Atti & Co., Music: Khalil Ahmad, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Abbas Nosha, Meena Shori, Deeba & Co.
2.
Urdu film
Aaina
from Friday, 2 December 1966
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Mohammad Ali, Deeba
3.
Urdu film
Sajda
from Friday, 10 February 1967
Singer(s): Mala, Masood Rana, Najma Niazi & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Qateel Shafai, Actor(s): Deeba, Mohammad Ali, Lehri, Asad Jafri, Zeenat & Co.
4.
Urdu film
Ulfat
from Friday, 17 November 1967
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Jami, Poet: Himayat Ali Shair, Actor(s): Deeba, Habib
5.
Urdu film
Sangdil
from Tuesday, 2 January 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nadeem, Deeba
6.
Urdu film
Tumhi Ho Mehboob Meray
from Friday, 21 February 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: M. Ashraf, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Waheed Murad, Deeba
7.
Urdu film
BeQasoor
from Friday, 22 May 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): (Playback - Deeba, Mohammad Ali)
8.
Urdu film
Neend Hamari Khab Tumharay
from Friday, 1 January 1971
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Waheed Murad, Deeba
9.
Urdu film
Aansoo
from Friday, 30 July 1971
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Nazir Ali, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Nadeem, Deeba
10.
Urdu film
Aansoo
from Friday, 30 July 1971
Singer(s): Masood Rana, Mala, Tasawur Khanum & Co., Music: Nazir Ali, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Shahid, Deeba, Mahpara, Nadeem & Co.
11.
Urdu film
Imandar
from Friday, 9 August 1974
Singer(s): Robina Badar, Masood Rana & Co., Music: Nashad, Poet: Taslim Fazli, Actor(s): Deeba, Nisho, Rangeela, Munawar Zarif, Nanha, Tariq Aziz
12.
Urdu film
Nanha Farishta
from Friday, 18 October 1974
Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Naheed Akhtar, Shazia, Music: M. Ashraf, Poet: Kaleem Usmani, Actor(s): Deeba, Waheed Murad, Munawar Zarif, Zarqa
13.
Punjabi film
Ajj Di Gall
from Friday, 2 May 1975
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Asad Bukhari, Actor(s): Abbu Shah & Co. (Asad Bukhari, Deeba, Asiya)
14.
Urdu film
Lava
from Friday, 18 September 1987
Singer(s): Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): (Playback, Deeba)
15.
Urdu film
International Luteray
from Friday, 29 July 1994
Singer(s): Saira Naseem, Masood Rana, Shujaat Bobby, Arif Pirzada & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Deeba, Ghulam Mohayuddin, Nadeem, Jan Rambo, Saima, Madiha Shah, Nargis


Sher Dil
Sher Dil
(1990)
Surayya
Surayya
(1961)
Goga
Goga
(1978)
Shammi
Shammi
(1950)
Shola
Shola
(1952)
Daagh
Daagh
(2015)

Bhai Jan
Bhai Jan
(1945)
Badnami
Badnami
(1946)
Mera Mahi
Mera Mahi
(1941)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.