Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


ماسٹر عنایت حسین

ماسٹر عنایت حسین
ماسٹر جی نے بابا چشتی سے کہا
کہ چند دھنیں ادھار دے دیں
آمد ہوئی تو واپس کردوں گا

پاکستان کی فلمی تاریخ کے پہلے عشرہ میں موسیقی کی دنیا میں بابا جی اے چشتی اور رشید عطرے کے بعد تیسرا بڑا نام ماسٹر عنایت حسین کا تھا۔

تقسیم سے قبل لاہور میں بنی ہوئی ان کی پہلی فلم کملی (1946) تھی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کی پہلی فلم ہچکولے (1949) تھی لیکن ان کا پہلا ہٹ گیت فلم شمی (1950) میں تھا

  • نی سوہے چوڑے والئے۔۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ عنایت حسین بھٹی کا گایا ہوا پہلا گیت تھا لیکن ریلیز کے حساب سے ان کی پہلی فلم سچائی (1949) ثابت ہوئی تھی۔

پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے

ماسٹر عنایت حسین کو بریک تھرو فلم گمنام (1954) کے اس گیت سے ملا تھا

  • پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، تو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے۔۔

گلوکارہ اقبال بانو کے لیے بھی یہ ایک سنگ میل تھا جنھوں نے فلم قاتل (1955) میں بھی ماسٹر جی کی ایک اور سپرہٹ دھن گائی تھی

  • الفت کی نئی منزل کو چلا ، یوں ڈال کے بانھیں بانھوں میں۔۔

ماسٹر صاحب نے بڑی تعداد میں سپرہٹ گیت تخلیق کیے تھے جن کی ایک فہرست نیچے دی گئی ہے۔ انھوں نے اپنے چار عشروں کے فلمی کیرئر میں صرف ساٹھ کے قریب فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی جن میں دو تہائی اردو فلمیں تھیں۔

ماسٹر صاحب ، ایک موڈی موسیقار

ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ بڑے موڈی ، کاہل یا سست رفتار موسیقار تھے اور بڑی مشکل سے انھیں آمد ہوتی تھی۔ بیشتر فلمساز انتظار کی آگ میں جلتے رہتے تھے کہ کب ماسٹر صاحب دھنیں بنائیں اور ان کی فلم مکمل ہو۔

ان کے بارے میں ایک لطیفہ مشہور تھا کہ ایک بار ماسٹر جی نے بابا چشتی سے کہا کہ چند دھنیں ادھار دے دیں ، آمد ہوئی تو واپس کردوں گا۔ بابا چشتی کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ بڑے زرخیز ذہن کے مالک تھے اور بیٹھے بٹھائے اخباری شہ سرخیوں پر دھنیں بنا ڈالتے تھے۔

ماسٹر عنایت حسین ، موسیقار ماسٹر عبداللہ کے بھائی اور موسیقار ایم اشرف کے ماموں تھے۔

ماسٹر عنایت حسین اور مسعودرانا کا ساتھ

ماسٹر عنایت حسین کی مسعودرانا کے ساتھ پہلی فلم نائیلہ (1965) تھی جس کے مندرجہ ذیل گیت بڑے مقبول ہوئے تھے:

ماسٹر عنایت حسین کی عظیم نغماتی فلم نائیلہ (1965)

فلم نائیلہ (1965) ، گلوکارہ مالا کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی فلم تھی جبکہ مسعودرانا نے اس فلم میں اپنی کارکردگی سے خود کو پاکستان کی فلمی تاریخ کا سب سے بہترین ورسٹائل گلوکار منوا لیا تھا جو ہر پچ میں گا سکتا تھا۔ جتنی ورائٹی ان کے گیتوں میں تھی ، اتنی ہی ورائٹی ان کی آواز میں بھی تھی جو فلمی گیتوں کے لیے سب سے موزوں ترین آواز تھی۔

اس فلم کے ہدایتکار شریف نیر تھے جن کے کریڈٹ پر کل گیارہ فلمیں تھیں۔ بھیگی پلکیں (1952) ان کی پہلی فلم تھی جبکہ پہلی کامیاب فلم عشق پر زور نہیں 1963) تھی۔ نائیلہ (1965) کے بعد ان کی یادگار فلموں میں لاڈو (1966) ، ناز (1969) کے علاوہ فلم دوستی (1971) بھی تھی جو ایک ڈائمنڈ جوبلی فلم تھی۔ شریف نیر کی آخری فلم جھومر چور (1986) تھی جس میں ان کے داماد اداکار اعجاز نے آخری بار اداکاری کی تھی۔

جھوم اے دل وہ میرا جان بہار آئے گا

ماسٹر عنایت حسین نے مسعودرانا کے لیے فلم دل میرا دھڑکن تیری (1968) میں یہ سپرہٹ گیت بھی تخلیق کیا تھا

  • جھوم اے دل وہ میرا جان بہار آئے گا۔۔

فلم پاکدامن (1969) میں

  • ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں۔۔

بھی ایک منفرد دھن میں ایک یادگار گیت تھا۔ فلم دل دیاں لگیاں (1970) میں ماسٹرجی نے مسعودرانا اور میڈم نورجہاں سے یہ سپرہٹ گیت گوایا تھا

  • یا اپنا کسے نوں کر لے ، یا آپ کسے دا ہو بیلیا۔۔

فلم یاربادشاہ (1971) میں انھوں نے پنجابی فلمی گائیکی کے دو بڑے ناموں مسعودرانا اور عنایت حسین بھٹی سے پہلی بار ایک دوگانا گوایا تھا

  • سن رب نے کیتا پیار ، پیار پیار بھئی پہلا پیار۔۔

اسی فلم میں انھوں نے مسعودرانا اور تصورخانم سے یہ لاجواب گیت بھی گوایا تھا

  • ہو میں کہیا گل سن جا۔۔

فلم چترا تے شیرا (1976) میں ہائی پچ میں یہ گیت

  • اساں مان وطن دا رکھنا اے ، سر لتھنا اے ، دھڑ نچنا اے۔۔

بھی بڑے کمال کا تھا۔ ان دونوں عظیم فنکاروں کا اشتراک 13 فلموں میں 15 گیتوں تک رہا تھا۔

ماسٹر عنایت حسین کے چند سپرہٹ گیت

مسعودرانا اور ماسٹر عنایت حسین کے 13 فلموں میں 15 گیت

8 اردو گیت ... 7 پنجابی گیت
1

دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے..

فلم ... نائیلہ ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: شمیم آرا ، سنتوش
2

جھوم اے دل ، وہ میرا جان بہار آئے گا ، پیار مہکے گا ، امنگوں پہ نکھار آئے گا..

فلم ... دل میرا دھڑکن تیری ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: وحید مراد
3

گلاب کی سی پتی ، پشور کا مخانہ ، دیکھو میری جان بنی ہے موتی دانہ..

فلم ... پاک دامن ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: صبیحہ ، لہری مع ساتھی
4

ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں..

فلم ... پاک دامن ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: علاؤالدین ، ​​رخسانہ
5

جب مچلا ہوا دل ہو ، اور تو بھی مقابل ہو..

فلم ... آنسو بن گئے موتی ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: محمد علی
6

یا اپنا کسے نوں کر لے ، یا آپ کسے دا ہو بیلیا..

فلم ... دل دیاں لگیاں ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اعجاز
7

سن ، رب نے کیتا پیار ، پیار پیار بھئی پہلا پیار..

فلم ... یار بادشاہ ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: عنایت حسین بھٹی ، مسعودرانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: افضل خان ، مسعودرانا
8

ہو میں کیا ، گل سن جا ، ہو گل سن جا ، گل اے وے کے ، نئیں نئیں کجھ نئیں جا جا..

فلم ... یار بادشاہ ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: افضل خان
9

جا چڑھ جا ڈولی نی ، ماپیاں دی لج اتے حرف نہ آوے..

فلم ... سستا خون مہنگا پانی ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: شاہد
10

سنو نی کڑیو ، اج سناواں ، تہانوں نویں کہانی..

فلم ... سہاگ میرا لہو تیرا ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: حامد دارد ... اداکار: ؟
11

ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی..

فلم ... زیب النساء ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: کلیم عثمانی ... اداکار: غیور اختر مع ساتھی
12

اساں مان وطن دا رکھنا اے ، سر لتھنا اے ، دھڑ نچنا اے..

فلم ... چترا تے شیرا ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف
13

نہ میں پنچھی ہوں ، نہ میں بادل ہوں..

فلم ... آوارہ ... اردو ... (1977) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: شاہد
14

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا..

فلم ... جبرو ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: مسعود رانا ، رجب علی مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: رنگیلا ، امداد حسین ، یوسف خان مع ساتھی
15

لے لو رنگ برنگے غبارے..

فلم ... دیا جلے ساری رات ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: ؟

مسعودرانا اور ماسٹر عنایت حسین کے 8 اردو گیت

1

دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے ...

(فلم ... نائیلہ ... 1965)
2

جھوم اے دل ، وہ میرا جان بہار آئے گا ، پیار مہکے گا ، امنگوں پہ نکھار آئے گا ...

(فلم ... دل میرا دھڑکن تیری ... 1968)
3

ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں ...

(فلم ... پاک دامن ... 1969)
4

گلاب کی سی پتی ، پشور کا مخانہ ، دیکھو میری جان بنی ہے موتی دانہ ...

(فلم ... پاک دامن ... 1969)
5

جب مچلا ہوا دل ہو ، اور تو بھی مقابل ہو ...

(فلم ... آنسو بن گئے موتی ... 1970)
6

ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی ...

(فلم ... زیب النساء ... 1976)
7

نہ میں پنچھی ہوں ، نہ میں بادل ہوں ...

(فلم ... آوارہ ... 1977)
8

لے لو رنگ برنگے غبارے ...

(فلم ... دیا جلے ساری رات ... غیر ریلیز شدہ)

مسعودرانا اور ماسٹر عنایت حسین کے 7 پنجابی گیت

1

یا اپنا کسے نوں کر لے ، یا آپ کسے دا ہو بیلیا ...

(فلم ... دل دیاں لگیاں ... 1970)
2

سن ، رب نے کیتا پیار ، پیار پیار بھئی پہلا پیار ...

(فلم ... یار بادشاہ ... 1971)
3

ہو میں کیا ، گل سن جا ، ہو گل سن جا ، گل اے وے کے ، نئیں نئیں کجھ نئیں جا جا ...

(فلم ... یار بادشاہ ... 1971)
4

جا چڑھ جا ڈولی نی ، ماپیاں دی لج اتے حرف نہ آوے ...

(فلم ... سستا خون مہنگا پانی ... 1974)
5

سنو نی کڑیو ، اج سناواں ، تہانوں نویں کہانی ...

(فلم ... سہاگ میرا لہو تیرا ... 1974)
6

اساں مان وطن دا رکھنا اے ، سر لتھنا اے ، دھڑ نچنا اے ...

(فلم ... چترا تے شیرا ... 1976)
7

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا ...

(فلم ... جبرو ... 1977)

مسعودرانا اور ماسٹر عنایت حسین کے 10سولو گیت

1

جھوم اے دل ، وہ میرا جان بہار آئے گا ، پیار مہکے گا ، امنگوں پہ نکھار آئے گا ...

(فلم ... دل میرا دھڑکن تیری ... 1968)
2

جب مچلا ہوا دل ہو ، اور تو بھی مقابل ہو ...

(فلم ... آنسو بن گئے موتی ... 1970)
3

یا اپنا کسے نوں کر لے ، یا آپ کسے دا ہو بیلیا ...

(فلم ... دل دیاں لگیاں ... 1970)
4

ہو میں کیا ، گل سن جا ، ہو گل سن جا ، گل اے وے کے ، نئیں نئیں کجھ نئیں جا جا ...

(فلم ... یار بادشاہ ... 1971)
5

جا چڑھ جا ڈولی نی ، ماپیاں دی لج اتے حرف نہ آوے ...

(فلم ... سستا خون مہنگا پانی ... 1974)
6

سنو نی کڑیو ، اج سناواں ، تہانوں نویں کہانی ...

(فلم ... سہاگ میرا لہو تیرا ... 1974)
7

ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی ...

(فلم ... زیب النساء ... 1976)
8

اساں مان وطن دا رکھنا اے ، سر لتھنا اے ، دھڑ نچنا اے ...

(فلم ... چترا تے شیرا ... 1976)
9

نہ میں پنچھی ہوں ، نہ میں بادل ہوں ...

(فلم ... آوارہ ... 1977)
10

لے لو رنگ برنگے غبارے ...

(فلم ... دیا جلے ساری رات ... غیر ریلیز شدہ)

مسعودرانا اور ماسٹر عنایت حسین کے 2دو گانے

1

دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے ...

(فلم ... نائیلہ ... 1965)
2

ہار دینا نہ ہمت کہیں ، ایک سا وقت رہتا نہیں ...

(فلم ... پاک دامن ... 1969)

مسعودرانا اور ماسٹر عنایت حسین کے 4کورس گیت

1گلاب کی سی پتی ، پشور کا مخانہ ، دیکھو میری جان بنی ہے موتی دانہ ... (فلم ... پاک دامن ... 1969)
2سن ، رب نے کیتا پیار ، پیار پیار بھئی پہلا پیار ... (فلم ... یار بادشاہ ... 1971)
3ان کی رحمت جو دے گی سہارا تو بگڑی سنور جائے گی ... (فلم ... زیب النساء ... 1976)
4حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا ... (فلم ... جبرو ... 1977)

Masood Rana & Ashiq Hussain: Latest Online film

Masood Rana & Ashiq Hussain: Film posters
NaelaDil Mera Dharkan TeriPak DaamanAansoo Ban Geye MotiYaar BadshahSasta Khoon Mehnga PaniSuhag Mera Lahu TeraZebun NisaDiya Jalay Sari Raat
Masood Rana & Ashiq Hussain:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)

Masood Rana & Ashiq Hussain:

Total 13 joint films

(7 Urdu, 6 Punjabi films)

1.1965: Naela
(Urdu)
2.1968: Dil Mera Dharkan Teri
(Urdu)
3.1969: Pak Daaman
(Urdu)
4.1970: Aansoo Ban Geye Moti
(Urdu)
5.1970: Dil Dian Lagian
(Punjabi)
6.1971: Yaar Badshah
(Punjabi)
7.1974: Sasta Khoon Mehnga Pani
(Punjabi)
8.1974: Suhag Mera Lahu Tera
(Punjabi)
9.1976: Zebun Nisa
(Urdu)
10.1976: Chitra Tay Shera
(Punjabi)
11.1977: Aavara
(Urdu)
12.1977: Jabroo
(Punjabi)
13.Unreleased: Diya Jalay Sari Raat
(Urdu)


Masood Rana & Ashiq Hussain: 15 songs in 13 films

(8 Urdu and 7 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Naela
from Friday, 29 October 1965
Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Santosh
2.
Urdu film
Dil Mera Dharkan Teri
from Friday, 26 April 1968
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Waheed Murad
3.
Urdu film
Pak Daaman
from Friday, 10 October 1969
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Sabiha, Lehri & Co.
4.
Urdu film
Pak Daaman
from Friday, 10 October 1969
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Allauddin, Rukhsana
5.
Urdu film
Aansoo Ban Geye Moti
from Friday, 27 March 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali
6.
Punjabi film
Dil Dian Lagian
from Friday, 17 April 1970
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Ejaz
7.
Punjabi film
Yaar Badshah
from Friday, 6 August 1971
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Afzal Khan
8.
Punjabi film
Yaar Badshah
from Friday, 6 August 1971
Singer(s): Inayat Hussain Bhatti, Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Afzal Khan, Masood Rana
9.
Punjabi film
Sasta Khoon Mehnga Pani
from Friday, 1 November 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Shahid
10.
Punjabi film
Suhag Mera Lahu Tera
from Friday, 6 December 1974
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): ?
11.
Urdu film
Zebun Nisa
from Friday, 2 July 1976
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Ghayyur Akhtar & Co.
12.
Punjabi film
Chitra Tay Shera
from Friday, 16 July 1976
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif
13.
Urdu film
Aavara
from Friday, 7 January 1977
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Shahid
14.
Punjabi film
Jabroo
from Friday, 16 September 1977
Singer(s): Masood Rana, Rajab Ali & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Yousuf Khan, Rangeela, Imdad Hussain &Co.
15.
Urdu film
Diya Jalay Sari Raat
from Unreleased
Singer(s): Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): ?


Kamli
Kamli
(2022)
Iqrar
Iqrar
(2015)

Patwari
Patwari
(1942)
Tansen
Tansen
(1943)
Gulbadan
Gulbadan
(1937)

Badnami
Badnami
(1946)
Noukar
Noukar
(1943)
Kamli
Kamli
(1946)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.