A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
ممتاز فنکار جناب اطہر شاہ خان المعروف مسٹر جیدی طویل علالت کے بعد10 مئی 2020ء کو انتقال کر گئے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)
پاکستان ٹیلی ویژن پر انھوں نے بے شمار ڈرامے لکھے لیکن مسٹر جیدی کا جو لازوال کردار تخلیق کیا وہ ان سب ڈراموں پر ہمیشہ حاوی رہا اور ان کی شخصیت کا ایک مستقل حصہ بن گیا تھا۔
انھوں نے متعدد فلموں میں بطور مصنف ، نغمہ نگار ، مکالمہ نگار ، ہدایتکار اور اداکار بھی کام کیا لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ بطور معاون ہدایتکار ان کی پنجابی فلم منجی کتھے ڈاہواں (1974) میں مسعودرانا کے یہ دو گیت تھے:
مجھے اطہر شاہ خان خاص طور پر ایک مقبول عام ریڈیو پروگرام "رنگ ہی رنگ ، مسٹر جیدی کے سنگ" کے حوالے سے یاد ہیں جسے وہ مسٹرجیدی کے انداز میں پیش کرتے تھے۔
اس کمرشل پروگرام میں وہ مختلف فنکاروں کے انٹرویوز پیش کرتے تھے اور زندگی میں پہلی بار اسی پروگرام میں مسعودرانا صاحب کا ایک انٹرویو سننے کا موقع ملا تھا۔
مجھے اچھی طرح سے یاد کہ اس انٹرویو سے قبل مسٹر جیدی اپنے مخصوص انداز میں ان کا مشہور زمانہ گیت "تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔" گاتے ہیں اور آخری الفاظ ادا کرتے ہوئے ان کی آواز بیٹھ جاتی ہے۔
وہ ، رانا صاحب سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ وہ ہر گیت اتنی اونچی سروں میں کیوں گاتے ہیں؟
جواب میں مسعودرانا ، انھیں بتاتے ہیں کہ موسیقار جیسی دھن بناتا ہے ، اسی کے مطابق گانا پڑتا ہے۔
اسی انٹرویو میں مجھے پہلی بار معلوم ہوا تھا کہ مسعودرانا نے 1955ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں پہلی بار گائیکی کی تھی اور انقلاب (1962) ان کی پہلی فلم تھی۔
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.