Pakistn Film Magazine in Urdu/Punjabi


A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana

Masood Rana - مسعودرانا


امداد حسین

امداد حسین
امداد حسین
ایک گمنام اداکار اور گلوکار تھے

امداد حسین ، ایکسٹرا اداکاروں کے سپر سٹار تھے۔۔!

ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے اور تقریباَ تیس کے قریب فلمی گیت گانے اور اتنے ہی گیت پکچرائز کروانے والے ایک ایسے مصروف لیکن گمنام اور ایکسٹرا اداکار/گلوکار سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے جو کبھی کسی فلم میں کسی مرکزی کردار میں نظر نہیں آئے ، نہ ان کا گایا ہوا کوئی گیت سپر ہٹ ہوا تھا۔

وہ ساری زندگی یا تو پردہ سکرین پر اپنے یا دوسرے گلوکاروں کے گائے ہوئے گیت اورخصوصاَ قوالیاں گاتے ہوئے دکھائی دیے یا مزاحیہ اداکاروں کے جھرمٹ میں جگت بازی کرتے یا کسی بائی کے کوٹھے پہ ایک سازندے یا استاد کے روپ میں نظر آتے تھے۔

امداد حسین ، ایک گلوکار تھے

امداد حسین ، بنیادی طور پر ایک گلوکار تھے اور فلمی کیرئر کا آغاز تقسیم سے قبل لاہور میں بننے والی فلموں سے کیا تھا۔ غیر حتمی معلومات کے مطابق ، ماسٹر غلام حیدر اور خواجہ خورشید انور جیسے عظیم موسیقاروں نے امداد حسین سے اپنی فلموں ، بالترتیب مہندی (1947) اور آج اور کل (1947) میں مندرجہ ذیل گیت گوائے تھے:

  • اللہ ، خطا کیا ہے غریبوں کی ، بتا دے۔۔ (مع زینت بیگم)
  • آؤ ساتھی ، آؤ ساتھی ، تم کس اور چلے۔۔ (مع زینت بیگم)

امداد حسین نے پاکستان کے ابتدائی دور میں بھی ایک گلوکار کے طور پر فلم دو کنارے (1949) سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ پہلا فلمی گیت موسیقار طفیل فاروقی کی دھن میں گلوکارہ امیر بائی کے ساتھ ایک دوگانا تھا:

  • او گوری ، پچھواڑے کو جانا چھوڑ دو۔۔

اگلی فلم جہاد (1950) میں کریم داد نامی موسیقار کی دھن میں پہلی بار کوئی قوالی گائی تھی:

  • محمد ﷺ ، خدا کا دلارا ، محمد ﷺ۔۔

ساتھی گلوکار اور اداکار ظہور راجہ تھے۔

امداد حسین کے کیرئر کی واحد فلم ہم وطن (1951) تھی جس میں انھوں نے موسیقار پردیسی کی کمپوزیشن میں دو گیت گائے تھے جن میں ان کا پہلا سولو گیت تھا:

  • کس کی یاد مجھ کو آ رہی ہے۔۔

انھوں نے اپنے بیشتر گیت پچاس کے عشرہ میں ہی گا لیے تھے جن میں اس دور کے قریباَ سبھی گلوکاروں کے ساتھ دوگانے اور کورس گیت شامل ہیں۔

اداکار کمال پر پہلا گیت کس کا فلمایا گیا تھا؟

فلم ٹھنڈی سڑک (1956) میں اداکار کمال پر فلمایا گیا پہلا گیت:

  • میری نرگس آجا ، میں بجا رہا ہوں باجا۔۔

بھی امداد حسین نے زبیدہ خانم کے ساتھ گایا تھا۔ اس کی دھن محمدعلی منو نے بنائی تھی۔ فلم زنجیر (1960) میں فیروز نظامی کی دھن میں اس گیت کو گانے کے علاوہ لکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے:

  • تیرے قربان ، میں بھی جوان ، تو بھی جوان ، لوشے۔۔

امداد حسین بطور اداکار

امداد حسین کی بطور اداکار پہلی فلم سیلاب (1953) ریکارڈ کی گئی ہے لیکن شاذوناذر کوئی فلم ایسی ہو گی جس میں ان کا کوئی مرکزی کردار تھا۔ انھیں زیادہ شہرت فلمی قوالیوں کے حوالے سے ملی تھی۔ فیاض ہاشمی کی لکھی ہوئی اور اے حمید کی ترتیب دی ہوئی اور سلیم رضا ، منیر حسین اور ساتھیوں کی گائی ہوئی ان دو مشہور زمانہ قوالیوں "نہ ملتا گر یہ توبہ کا سہارا ، ہم کہاں جاتے۔۔" (فلم توبہ 1964) اور "حق لا الہ اللہ ، فرما دیا کملی والے ﷺ نے۔۔" (فلم اولاد 1962) کو پردو سکرین پر گانے کا اعزاز بھی امداد حسین کو حاصل تھا۔

امداد حسین کو مسعودرانا کے ساتھ ان کی پہلی پنجابی فلم رشتہ (1963) میں گائے ہوئے پہلے پنجابی گیت " چپ کر دڑ وٹ جا۔۔" میں سنگت کے علاوہ متعدد گیت گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ رانا صاحب کے ایک درجن کے قریب گیت ، امداد حسین پر فلمائے گئے تھے جن میں سے زیادہ تر قوالیاں ہی تھیں اور ان میں سب سے یادگار قوالی فلم بشیرا (1972) میں تھی:

یہ قوالی فلم کی ہائی لائٹ اور کہانی میں ایک بہت بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی جس کے بارے میں ایک فلم بین کا یہ بڑا معصومانہ اور مختصر سا تبصرہ بڑا دلچسپ تھا کہ سلطان راہی پہلے بڑے برے کام کیا کرتا تھا لیکن اس قوالی کو سن کر اس نے گناہوں سے توبہ کر لی تھی اور پھر باقی ساری عمر برائی کی طاقتوں سے لڑتا رہا تھا۔۔!

مسعودرانا اور امداد حسین کے گائے ہوئے 3 فلمی گیت

1 اردو گیت ...2 پنجابی گیت

1

چپ کر دڑ وٹ جا ، نہ عشقے دا کھول خلاصہ ، جے تو بولیا تے چمڑی لتھ جاؤ گی..

فلم ... رشتہ ... پنجابی ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ، البیلا ،امداد حسین مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟؟
2

بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے..

فلم ... بد نام ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، سلامت علی ، امداد حسین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اعجاز ، البیلا ، ارسلان ، اعجاز اختر مع ساتھی
3

سن ہاڑے باب لڈنا ، بکھیاں بے رزگاراں دے..

فلم ... اکبرا ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، منور ظریف ، امداد حسین ، سلیم چودھری مع ساتھی ... موسیقی: نذیر علی ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: منور ظریف ، خلیفہ نذیر ، زلفی مع ساتھی

مسعودرانا اور امداد حسین کے فلمی گیت

کل 12 گیت ... 5 اردو گیت ... 7 پنجابی گیت
1

چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے..

فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: نیلو ، امداد حسین
2

ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے..

فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... پنجابی ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اسد بخاری ، چوہان ، امداد حسین مع ساتھی
3

عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے..

فلم ... لٹ دا مال ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: امداد حسین ، سلونی مع ساتھی
4

گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ..

فلم ... ایک ہی راستہ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: امداد حسین ، رانی
5

پڑھ لاالہ الا اللہ ، محمد پاک رسول اللہ ﷺ..

فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... اردو ... (1969) ... گلوکار: منیر حسین ، حامدعلی بیلا ، پرویز اختر ، سائیں اختر ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر طفیل ... شاعر: ساحل فارانی ... اداکار: ؟ ،؟ ، امداد حسین ، محمد علی مع ساتھی
6

تیرے چار چوفیرے جال ، پنچھی اپنا آپ سنبھال..

فلم ... عشق بناکی جینا ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: منور ظریف ، امداد حسین مع ساتھی
7

کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں ، تو دل دی لکیر کڈھ لے..

فلم ... بشیرا ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: مشیر کاظمی ... اداکار: امداد حسین مع ساتھی
8

ہر پل رنگ بدلدے رہنا ، جگ دی خاص نشانی اے..

فلم ... غیرت تے قانون ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت سلیم مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: امداد حسین مع ساتھی
9

گھڑی پل دی ہووے یا سو سال ، زندگی گذارو ہس کے..

فلم ... خوشیا ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: منور ظریف ، مسعود رانا البیلا مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: ؟ ... اداکار: منور ظریف ، ننھا ، آصف جاہ ، البیلا ، امداد حسین مع ساتھی
10

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو..

فلم ... لیلی مجنوں ... اردو ... (1974) ... گلوکار: منیر حسین ، مسعود رانا ، اخلاق احمد مع ساتھی ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: امداد حسین ، وحید مراد مع ساتھی
11

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا..

فلم ... جبرو ... پنجابی ... (1977) ... گلوکار: مسعود رانا ، رجب علی مع ساتھی ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: ؟ ... اداکار: رنگیلا ، امداد حسین ، یوسف خان مع ساتھی
12

گناہگارتیرا کرم چاہتے ہیں..

فلم ... انسان اور شیطان ... اردو ... (1978) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین مع ساتھی ... موسیقی: کمال احمد ... شاعر: ؟ ... اداکار: امداد حسین ، وحید مراد مع ساتھی

مسعودرانا اور امداد حسین کے 5 اردو گیت

1

چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے ...

(فلم ... بیٹی ... 1964)
2

گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ ...

(فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968)
3

پڑھ لاالہ الا اللہ ، محمد پاک رسول اللہ ﷺ ...

(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969)
4

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو ...

(فلم ... لیلی مجنوں ... 1974)
5

گناہگارتیرا کرم چاہتے ہیں ...

(فلم ... انسان اور شیطان ... 1978)

مسعودرانا اور امداد حسین کے 7 پنجابی گیت

1

ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے ...

(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966)
2

عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے ...

(فلم ... لٹ دا مال ... 1967)
3

تیرے چار چوفیرے جال ، پنچھی اپنا آپ سنبھال ...

(فلم ... عشق بناکی جینا ... 1971)
4

کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں ، تو دل دی لکیر کڈھ لے ...

(فلم ... بشیرا ... 1972)
5

ہر پل رنگ بدلدے رہنا ، جگ دی خاص نشانی اے ...

(فلم ... غیرت تے قانون ... 1972)
6

گھڑی پل دی ہووے یا سو سال ، زندگی گذارو ہس کے ...

(فلم ... خوشیا ... 1973)
7

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا ...

(فلم ... جبرو ... 1977)

مسعودرانا اور امداد حسین کے 0سولو گیت


مسعودرانا اور امداد حسین کے 2دوگانے

1

چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے ...

(فلم ... بیٹی ... 1964)
2

گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ ...

(فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968)

مسعودرانا اور امداد حسین کے 10کورس گیت

1

ایتھے جڑدے نیں نویں نویں رشتے تے پچھلے یارانے بھلدے ...

(فلم ... مسٹر اللہ دتہ ... 1966)
2

عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے ...

(فلم ... لٹ دا مال ... 1967)
3

پڑھ لاالہ الا اللہ ، محمد پاک رسول اللہ ﷺ ...

(فلم ... گیت کہاں سنگیت کہاں ... 1969)
4

تیرے چار چوفیرے جال ، پنچھی اپنا آپ سنبھال ...

(فلم ... عشق بناکی جینا ... 1971)
5

کاہنوں کڈھنا ایں نک نال لکیراں ، تو دل دی لکیر کڈھ لے ...

(فلم ... بشیرا ... 1972)
6

ہر پل رنگ بدلدے رہنا ، جگ دی خاص نشانی اے ...

(فلم ... غیرت تے قانون ... 1972)
7

گھڑی پل دی ہووے یا سو سال ، زندگی گذارو ہس کے ...

(فلم ... خوشیا ... 1973)
8

تیرے جلوؤں سے آباد ہیں چار سو، ذرے ذرے کے دل میں تیری جستجو ، اللہ ہو، اللہ ہو ...

(فلم ... لیلی مجنوں ... 1974)
9

حق لا الہ الا اللہ ، توں سامنے آ کے نئیں دسدا ...

(فلم ... جبرو ... 1977)
10

گناہگارتیرا کرم چاہتے ہیں ...

(فلم ... انسان اور شیطان ... 1978)


Masood Rana & Imdad Hussain: Latest Online film

Masood Rana & Imdad Hussain: Film posters
BetiMera MahiLanda BazarHeer SyalMalangiMann MoujiKaneezMr. Allah DittaGoongaTaqdeerNizam LoharLal BujhakkarLut Da MaalDushmanAlf LeilaEk Hi RastaBehan BhaiSassi PunnuAshiqShahi MahalNikkay Hundian Da PyarPak DaamanJagguVichhoraPardesiWehshiJatt Da QoulCharagh Kahan Roshni KahanIshq Bina Ki JeenaSohna PuttarBasheeraBaharo Phool Barsao2 RangeelayBanarsi ThugBaat Pohnchi Teri Javani TakSubah Ka TaraBadmash PuttarLaila MajnuDhan Jigra Maa DaReshma Javan Ho GeyiYaar Da SehraZarooratInsan Aur SheitanMuthi Bhar ChavalGhazi Ilmuddin ShaheedDostanaSholayZiddi KhanSajra Pyar
Masood Rana & Imdad Hussain:

0 joint Online films

(0 Urdu and 0 Punjabi films)
Masood Rana & Imdad Hussain:

Total 63 joint films

(21 Urdu and 41 Punjabi films)
1.1964: Beti
(Urdu)
2.1964: Mera Mahi
(Punjabi)
3.1964: Landa Bazar
(Urdu)
4.1965: Jhanjhar
(Punjabi)
5.1965: Heer Syal
(Punjabi)
6.1965: Malangi
(Punjabi)
7.1965: Mann Mouji
(Punjabi)
8.1965: Kaneez
(Urdu)
9.1966: Mr. Allah Ditta
(Punjabi)
10.1966: Ann Parh
(Punjabi)
11.1966: Goonga
(Punjabi)
12.1966: Taqdeer
(Urdu)
13.1966: Paidagir
(Punjabi)
14.1966: Nizam Lohar
(Punjabi)
15.1967: Lal Bujhakkar
(Punjabi)
16.1967: Lut Da Maal
(Punjabi)
17.1967: Dushman
(Punjabi)
18.1967: Yateem
(Urdu)
19.1968: Alf Leila
(Urdu)
20.1968: Ek Hi Rasta
(Urdu)
21.1968: Behan Bhai
(Urdu)
22.1968: Sassi Punnu
(Punjabi)
23.1968: Ashiq
(Urdu)
24.1968: Chalbaz
(Punjabi)
25.1968: Shahi Mahal
(Urdu)
26.1969: Nikkay Hundian Da Pyar
(Punjabi)
27.1969: Pak Daaman
(Urdu)
28.1969: Jaggu
(Punjabi)
29.1970: Vichhora
(Punjabi)
30.1970: BeQasoor
(Urdu)
31.1970: Pardesi
(Punjabi)
32.1971: Babul
(Punjabi)
33.1971: Wehshi
(Urdu)
34.1971: Jatt Da Qoul
(Punjabi)
35.1971: Charagh Kahan Roshni Kahan
(Urdu)
36.1971: Ishq Bina Ki Jeena
(Punjabi)
37.1971: Sohna Puttar
(Punjabi)
38.1972: Basheera
(Punjabi)
39.1972: Baharo Phool Barsao
(Urdu)
40.1972: 2 Rangeelay
(Punjabi)
41.1973: Ik Madari
(Punjabi)
42.1973: Banarsi Thug
(Punjabi)
43.1973: Rangeela Ashiq
(Punjabi)
44.1974: Baat Pohnchi Teri Javani Tak
(Urdu)
45.1974: Subah Ka Tara
(Urdu)
46.1974: Badmash Puttar
(Punjabi)
47.1974: Laila Majnu
(Urdu)
48.1975: Dhan Jigra Maa Da
(Punjabi)
49.1975: Reshma Javan Ho Geyi
(Punjabi)
50.1976: Yaar Da Sehra
(Punjabi)
51.1976: Chitra Tay Shera
(Punjabi)
52.1976: Zaroorat
(Urdu)
53.1977: Jabroo
(Punjabi)
54.1978: Insan Aur Sheitan
(Urdu)
55.1978: Muthi Bhar Chaval
(Urdu)
56.1978: Ghazi Ilmuddin Shaheed
(Punjabi)
57.1982: Dostana
(Punjabi)
58.1984: Sholay
(Punjabi)
59.1984: Commander
(Punjabi)
60.1985: Ziddi Khan
(Punjabi)
61.1987: Choron Ki Barat
(Punjabi/Urdu double version)
62.2016: Sajra Pyar
(Punjabi)
63.Unreleased: Udeekan
(Punjabi)


Masood Rana & Imdad Hussain: 13 songs

(5 Urdu and 8 Punjabi songs)

1.
Urdu film
Beti
from Friday, 31 July 1964
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Neelo, Imdad Hussain
2.
Punjabi film
Mr. Allah Ditta
from Monday, 24 January 1966
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Asad Bukhari, Imdad Hussain & Co.
3.
Punjabi film
Lut Da Maal
from Friday, 26 May 1967
Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Saleem Iqbal, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Imdad Hussain, Saloni & Co.
4.
Urdu film
Ek Hi Rasta
from Friday, 3 May 1968
Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Imdad Hussain
5.
Punjabi film
Chalbaz
from Friday, 4 October 1968
Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: M. Ashraf, Poet: Khawja Parvez, Actor(s): ???, Saba, Imdad Hussain & Co.
6.
Urdu film
Geet Kahin Sangeet Kahin
from Friday, 26 September 1969
Singer(s): Munir Hussain, Hamid Ali Bela, Parvez Akhtar, Sain Akhtar, Masood Rana & Co., Music: Master Tufail, Poet: Sahil Farani, Actor(s): ?, ?, Imdad Hussain, Mohammad Ali & Co.
7.
Punjabi film
Ishq Bina Ki Jeena
from Friday, 1 October 1971
Singer(s): Masood Rana, ? ? & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Munawar Zarif, Imdad Hussain & Co.
8.
Punjabi film
Basheera
from Friday, 21 April 1972
Singer(s): Masood Rana & Co., Music: Kemal Ahmad, Poet: Mushir Kazmi, Actor(s): Imdad Hussain & Co.
9.
Punjabi film
Ghairat Tay Qanoon
from Friday, 30 June 1972
Singer(s): Masood Rana, Shoukat Saleem & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Imdad Hussain & Co.
10.
Punjabi film
Khushia
from Friday, 16 November 1973
Singer(s): Munawar Zarif, Masood Rana, Albela & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: ?, Actor(s): Munawar Zarif, Nanha, Asif Jah, Albela, Imdad Hussain & Co.
11.
Urdu film
Laila Majnu
from Friday, 18 October 1974
Singer(s): Munir Hussain, Akhlaq Ahmad, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: Saifuddin Saif, Actor(s): Imdad Hussain, Waheed Murad & Co.
12.
Punjabi film
Jabroo
from Friday, 16 September 1977
Singer(s): Masood Rana, Rajab Ali & Co., Music: Master Inayat Hussain, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Yousuf Khan, Rangeela, Imdad Hussain &Co.
13.
Urdu film
Insan Aur Sheitan
from Friday, 26 May 1978
Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain & Co., Music: Kemal Ahmad, Poet: ?, Actor(s): Imdad Hussain, Waheed Murad & Co.


Jugnu
Jugnu
(1947)
Gowandhi
Gowandhi
(1942)
Jhumkay
Jhumkay
(1946)



241 فنکاروں پر معلوماتی مضامین




پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.