A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
ساٹھ کی دھائی ، پاکستان کی فلمی تاریخ کا سب سے سنہرا دور تھا جب ہر شعبہ میں اعلیٰ پائے کے فنکار موجود تھے۔ خصوصاَ فلمی موسیقی میں بڑا زبردست کام ہوا تھا اور بڑے بڑے سپر ہٹ گیت تخلیق ہوئے تھے۔
اس دور کے موسیقار ، نغمہ نگار اور گلوکار ، پاکستان کی فلمی تاریخ کے ہیوی ویٹ کردار رہے ہیں جن کا کبھی کوئی ثانی نہیں رہا۔ ایسے ہی بڑے ناموں میں ایک بہت بڑا نام ، گلوکارہ نسیم بیگم کا تھا جسے "نورجہاں ثانی" بھی کہا جاتا تھا۔
"اے راہ حق کے شہیدو۔۔" اور "ویر میرا گھوڑی چڑھیا۔۔" جیسے لافانی گیت گانے والی اس عظیم گلوکارہ نے صرف چودہ سالہ فلمی کیرئر میں ساڑھے تین سو سے زائد فلموں میں ساڑھے سات سو کے لگ بھگ فلمی گیت گائے تھے۔ یہ سالانہ پچیس فلموں اور پچاس سے زائد فلمی گیتوں کی اوسط بنتی ہے۔ گویا مسلسل چودہ برس تک تقریباَ ہر ہفتے اس کا ایک گیت ریلیز ہوتا تھا جس سے اس کی مقبولیت اور مصروفیت اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کے عروج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
نسیم بیگم کے فلمی گیتوں پر ایک تفصیلی مضمون پاکستان فلم میگزین کے سابقہ ورژن میں لکھا جا چکا ہے جو ایک گرافک ورژن میں تھا ، ان شاء اللہ ، جب کبھی موقع ملا تو سابقہ ویب سائٹ سے تمام اردو مضامین کو یونی کوڈ ورژن میں پیش کروں گا تاکہ موبائل ورژن میں بھی مستقل اہمیت کے حامل یہ معلوماتی مضامین آسانی سے پڑھے جا سکیں۔
سر سنگیت اور راگ راگنیوں پر مکمل عبور رکھنے والی عظیم گلوکارہ نسیم بیگم نے اردو اور پنجابی فلموں میں یکساں تعداد میں گیت گائے تھے۔
اس نے سب سے زیادہ مردانہ دوگانے مسعودرانا کے ساتھ گائے تھے جن کی تعداد دودرجن سے زائد ہے۔ آئرن پروین کے ساتھ پچاس سے زائد اور مالا کے ساتھ تین درجن سے زائد دوگانوں کے علاوہ نسیم بیگم نے بابا چشتی کی دھنوں اور حزیں قادری کے لکھے ہوئے گیتوں کی سنچریاں بھی بنائی تھیں۔
نسیم بیگم کے سب سے زیادہ گیت فردوس ، نغمہ اور نیلو پر فلمائے گئے تھے جو اس عشرہ میں خصوصاَ پنجابی فلموں کی سپر سٹارز تھیں۔
نسیم بیگم نے مسعودرانا کے ساتھ پہلا دوگانا فلم بھرجائی (1964) میں گایا تھا۔
ان دونوں کے دودرجن سے زائد اردو ، پنجابی دوگانوں میں سے میرے لیے سب سے یادگار گیت فلم کون کسی کا (1966) تھا:
معروف شاعر حبیب جالب کے لکھے ہوئے اس گیت کی دھن منظور اشرف نے بنائی تھی اور اس گیت کو نسیم بیگم نے اکیلے بھی گایا تھا لیکن مقبولیت مسعودرانا کے ساتھ گائے ہوئے دوگانے کو ملی تھی جو اکثر ریڈیو پر بجتا تھا۔
میں جب بھی یہ گیت سنتا تھا تو میرے لیے وقت رک سا جاتا تھا۔ اصل میں یہ پہلا پہلا فلمی گیت ہے جو میری یادداشت میں محفوظ ہے۔
میری والدہ محترمہ ایک بہن بھائی کی کہانی سنایا کرتی تھیں جو بچپن میں بچھڑ جاتے ہیں اور بڑے ہو کر اس گیت کے گانے سے مل جاتے ہیں۔
فلم کون کسی کا (1966) کی کہانی کا یہ خلاصہ میرے والد صاحب مرحوم نے انھیں سنایا ہو گا جنھوں نے اس دور میں کبھی فلم یا سینما کا منہ تک نہ دیکھا تھا۔ یہ واحد کہانی تھی جو والدہ صاحبہ سنایا کرتی تھیں ، باقی کام دادی جان مرحومہ کا ہوتا تھا جو نسل در نسل اور سینہ بہ سینہ سنی سنائی کہانیاں سنایا کرتی تھیں۔
آج یہ عالم ہے کہ ، اتفاق سے اس وقت ، جب میں یہ مضمون تحریر کر رہا ہوں ، میری والدہ محترمہ دوسرے صوفہ پر لیٹی ہیں ، ہاتھ میں ریموٹ کنٹرول ہے اور ٹی وی پر اپنی مرضی کا چینل لگا کر اپنی پسند کا ٹی وی ڈرامہ دیکھ رہی ہیں۔ شام کو جب بڑے ٹی وی چینلوں پر بڑی ڈرامہ سیریلز چلتی ہیں تو انھیں یاد ہوتا ہے کہ کس چینل پر کون سا ڈرامہ چل رہا ہے ، اس کی کتنی قسطیں دیکھ چکی ہیں اور کہانیاں کہاں تک پہنچی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ جب ٹی وی بور کر رہا ہو تو یو ٹیوب زندہ باد۔۔!
ان کے اس شوق کی خاطر میں نے کرونا وائرس کی جبری چھٹیوں میں یہ بھی سیکھ لیا ہے کہ کس طرح سے اپنے سمارٹ فون سے یو ٹیوب ویڈیو اپنے سمارٹ ٹی وی پر دیکھ سکتا ہوں۔ میرے بچے ، جو ماشاء اللہ ، اب سبھی جوان ہیں ، میرا مذاق اڑاتے ہیں کہ ابو نے ساری زندگی ڈرامے نہیں دیکھے لیکن لاک ڈاؤن نے انھیں اس طرف لگا دیا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کام صرف میں اپنی والدہ صاحبہ کے لیے کرتا ہوں ، جو نہ کوئی ٹی وی ڈرامہ چھوڑتی ہیں اور نہ ہی کوئی فرض یا نفل نماز۔۔!
نسیم بیگم کے مسعودرانا کے ساتھ دوگانوں کے علاوہ چار مقابلے کے گیت بھی گائے تھے ، یعنی ایک ایسا گیت ، جسے دو گلوکار الگ الگ گاتے ہیں۔ اتفاق سے ایسے گیتوں میں بھی مسعودرانا کو اپنے ساتھی گلوکاروں پر برتری حاصل رہی ہے۔ مندرجہ بالا گیت کے علاوہ ان کا دوسرا ایسا گیت تھا:
اپنے وقت کا یہ ایک سپر ہٹ گیت تھا جو فلم چاچا جی (1967) کے لیے گایا گیا تھا۔ بابا چشتی کی دھن پر حزیں قادری کے بول تھے جو اکمل اور فردوس پر فلمائے گئے تھے۔ نسیم بیگم اور مسعودرانا کا تیسرا ایسا گیت فلم جنٹرمین (1969) میں تھا:
نسیم بیگم نے اس گیت کو شوخ انداز میں گایا تھا جو فردوس پر فلمایا گیا تھا لیکن اس گیت کو مسعودرانا کی آواز میں لازوال شہرت ملی تھی۔ حبیب پر فلمائے ہوئے اس گیت کا ویڈیو بھی مثالی تھا۔ خواجہ پرویز کے سادہ سے بول اور نذیر علی کی مدھر دھن ، ایک شاہکار گیت بن گئی تھی۔
ان دونوں عظیم گلوکاروں کا آخری مقابلے کا گیت فلم یہ راستے ہیں پیار کے (1970) میں تھا:
اعظم بیگ نامی موسیقار کی دھن میں مشیر کاظمی کا لکھا ہوا یہ بے مثل گیت مسعودرانا کے ٹاپ ٹین گیتوں میں سے ایک رہا ہے جسے نسیم بیگم کی آواز میں محض خانہ پری کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فلمی گیتوں کے گہرے مشاہدے سے یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ سر سنگیت اور راگ راگنیوں پر مکمل عبور رکھنے والے فنکار ضروری نہیں کہ فلموں میں بھی کامیاب رہیں۔
فلمی گائیکی میں زیادہ اہمیت ، خوبصورت اور لچکدار آواز کی ہوتی تھی جسے موسیقار ہر رنگ میں ڈھال سکتے تھے۔ خود موسیقار ، فن موسیقی کی تمام باریکیوں کا ماہر ہوتا تھا اور وہ کسی ایسے گانے والے کا انتخاب نہیں کرتا تھا جو اس کے گیت کا بیڑا غرق کر دے۔ یہی وجہ ہے کہ فلمی گائیکی میں محمدرفیع اور مسعودرانا جیسے کئی عطائی گویے ، پیشہ ور گانے والوں سے زیادہ کامیاب رہے ہیں۔
1 | دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو..فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعودرانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل ، ساون ، شیریں مع ساتھی |
2 | چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے..فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: نیلو ، امداد حسین |
3 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں..فلم ... کون کسی کا ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: کمال ، طلعت صدیقی |
4 | عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے..فلم ... لٹ دا مال ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: امداد حسین ، سلونی مع ساتھی |
5 | چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا..فلم ... راوی پار ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: احمد رشدی ، نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: رنگیلا ، رضیہ ، نذر |
6 | جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو..فلم ... مقابلہ ... پنجابی ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: رنگیلا ، چن چن ، رضیہ |
7 | حق کا پرچم لے کر اٹھو ، باطل سے ٹکراؤ ، سر پر کفنی باندھ کے نکلو ، مارو یا مرجاؤ..فلم ... کافر ... اردو ... (1967) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: الیاس ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: نبیلہ مع ساتھی |
8 | بلے بلے تیرے سوہنے مکھ دا نکھار..فلم ... بابل دا ویہڑا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: حبیب ، نغمہ |
9 | وچھڑ گیا جے میرا ویر..فلم ... دلیر خان ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: خدام مادھوپری ... اداکار: ؟ |
10 | دل ساڈے تے پے گیا ڈاکہ ، اسیں بھردے ٹھنڈیاں ہاواں..فلم ... میلہ دو دن دا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: حبیب ، نغمہ |
11 | ہن خوش ایں ، کلیجے ٹھنڈ پے گئی اے..فلم ... میلہ دو دن دا ... پنجابی ... (1968) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: نغمہ، حبیب |
12 | وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی..فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: سلیم اقبال ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: شیریں ، اکمل |
13 | بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا..فلم ... غیرت مند ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ظہیر کاشمیری ... اداکار: شیریں ،؟ ، اکمل |
14 | درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی..فلم ... خون ناحق ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ، آئرن پروین ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ظہیر کاشمیری ... اداکار: سکندر ، عالیہ ، رانی |
15 | تیری اکھ دا نئیں جواب ، بلیاں کھڑیاں سرخ گلاب..فلم ... مکھڑا چن ورگا ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: نغمہ، حبیب |
16 | لنگی بن کے پشوری ، پا کے کرتا لاہوری ،ویکھو منڈا میرے ہان دا مجاجاں کردا..فلم ... یملا جٹ ... پنجابی ... (1969) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: حسنہ ، یوسف خان |
17 | اکھاں ملیاں تے چھڑیاں کہانیاں..فلم ... بہادر کسان ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اکمل ، فردوس |
18 | لڑیاں او لڑیاں اکھیاں ، دیندیاں تڑیاں..فلم ... قادرا ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مسعودرانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: سلطان محمود آشفتہ ... اداکار: ؟؟ |
19 | مائی بھٹی والیے نی ، دانے بھن دے..فلم ... رب راکھا ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟ |
20 | میری خاطر دنیا دے نال لڑنا پیا تے لڑیں گا ، لڑنا ای پے گا..فلم ... سوہنا پتر ... پنجابی ... (1971) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: عالیہ ، شاہد |
21 | کہتا ہے پیار ، میری جان بھی نثار ، بلیئے تیرے لیئے..فلم ... میں اکیلا ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: بخشی وزیر ... شاعر: ؟ ... اداکار: شاہد ، آسیہ |
22 | گلی گلی ناچیں بنجارے، دیکھیں بڑے نظارے..فلم ... سپہ سالار ... اردو ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: رحمان ورما ... شاعر: ؟ ... اداکار: اعجاز ، ناہید مع ساتھی |
23 | تک چن دیاں چمکاں وے ، تک تک دس مینوں..فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: ؟ |
24 | تیرے ورگا سوہنا گبھرو ، کرے جے ساہنوں پیار ، ہور کی چاہی دا..فلم ... پلیکھا ... پنجابی ... (1975) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: رانی ، شہباز |
25 | چلی آں میں کر کے سلام ، سجناں ، میرے یار ، تیری خیر..فلم ... دیس پنجاب ... پنجابی ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: طفیل فاروقی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: ؟ |
26 | میرے محبوب کوئی تجھ سا ہزاروں میں نہیں ، تجھ میں جو بات ہے وہ چاند ستاروں میں نہیں..فلم ... آدھی رات ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ظہور ناظم ... اداکار: ؟ |
27 | گورے رنگ تے چنریا کالی ، ہائے دل لوٹ لیا..فلم ... آدھی رات ... اردو ... (غیر ریلیز شدہ) ... گلوکار: مسعود رانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ظہور ناظم ... اداکار: ؟ |
1 | چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے ...(فلم ... بیٹی ... 1964) |
2 | دے گا نہ کوئی سہارا ، ان بے درد فضاؤں میں ، سو جا غم کی چھاؤں میں ...(فلم ... کون کسی کا ... 1966) |
3 | حق کا پرچم لے کر اٹھو ، باطل سے ٹکراؤ ، سر پر کفنی باندھ کے نکلو ، مارو یا مرجاؤ ...(فلم ... کافر ... 1967) |
4 | درد کی تصویر بن کے رہ گئی زندگی ...(فلم ... خون ناحق ... 1969) |
5 | کہتا ہے پیار ، میری جان بھی نثار ، بلیئے تیرے لیئے ...(فلم ... میں اکیلا ... 1972) |
6 | گلی گلی ناچیں بنجارے، دیکھیں بڑے نظارے ...(فلم ... سپہ سالار ... 1972) |
7 | میرے محبوب کوئی تجھ سا ہزاروں میں نہیں ، تجھ میں جو بات ہے وہ چاند ستاروں میں نہیں ...(فلم ... آدھی رات ... غیر ریلیز شدہ) |
8 | گورے رنگ تے چنریا کالی ، ہائے دل لوٹ لیا ...(فلم ... آدھی رات ... غیر ریلیز شدہ) |
1 | دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ...(فلم ... بھرجائی ... 1964) |
2 | عاشقاں دی ریت ایخو ، رہندے چپ کر کے ...(فلم ... لٹ دا مال ... 1967) |
3 | چل موڑ بیعانہ میرا ، نئیں میں عاشق بن دا تیرا ...(فلم ... راوی پار ... 1967) |
4 | جل تو جلال تو ، ایس بلا نوں ٹال تو ، اوکھی وےلے نال تو ، صاحب کمال تو ...(فلم ... مقابلہ ... 1967) |
5 | بلے بلے تیرے سوہنے مکھ دا نکھار ...(فلم ... بابل دا ویہڑا ... 1968) |
6 | وچھڑ گیا جے میرا ویر ...(فلم ... دلیر خان ... 1968) |
7 | دل ساڈے تے پے گیا ڈاکہ ، اسیں بھردے ٹھنڈیاں ہاواں ...(فلم ... میلہ دو دن دا ... 1968) |
8 | ہن خوش ایں ، کلیجے ٹھنڈ پے گئی اے ...(فلم ... میلہ دو دن دا ... 1968) |
9 | وے دلدارا ، تیرے اتے ڈھل گئی ...(فلم ... غیرت مند ... 1969) |
10 | بھل گئیوں قول تے قرار وے ، تینوں ترس نہ آیا ...(فلم ... غیرت مند ... 1969) |
11 | تیری اکھ دا نئیں جواب ، بلیاں کھڑیاں سرخ گلاب ...(فلم ... مکھڑا چن ورگا ... 1969) |
12 | لنگی بن کے پشوری ، پا کے کرتا لاہوری ،ویکھو منڈا میرے ہان دا مجاجاں کردا ...(فلم ... یملا جٹ ... 1969) |
13 | اکھاں ملیاں تے چھڑیاں کہانیاں ...(فلم ... بہادر کسان ... 1970) |
14 | لڑیاں او لڑیاں اکھیاں ، دیندیاں تڑیاں ...(فلم ... قادرا ... 1970) |
15 | مائی بھٹی والیے نی ، دانے بھن دے ...(فلم ... رب راکھا ... 1971) |
16 | میری خاطر دنیا دے نال لڑنا پیا تے لڑیں گا ، لڑنا ای پے گا ...(فلم ... سوہنا پتر ... 1971) |
17 | تک چن دیاں چمکاں وے ، تک تک دس مینوں ...(فلم ... ظلم کدے نئیں پھلدا ... 1974) |
18 | تیرے ورگا سوہنا گبھرو ، کرے جے ساہنوں پیار ، ہور کی چاہی دا ...(فلم ... پلیکھا ... 1975) |
19 | چلی آں میں کر کے سلام ، سجناں ، میرے یار ، تیری خیر ...(فلم ... دیس پنجاب ... غیر ریلیز شدہ) |
1. | 1963: Hamen Bhi Jeenay Do(Urdu) |
2. | 1964: Dachi(Punjabi) |
3. | 1964: Mama Ji(Punjabi) |
4. | 1964: Bharjai(Punjabi) |
5. | 1964: Beti(Urdu) |
6. | 1964: Azad(Urdu) |
7. | 1964: Mera Mahi(Punjabi) |
8. | 1964: Maa Ka Pyar(Urdu) |
9. | 1965: Doli(Punjabi) |
10. | 1965: Aisa Bhi Hota Hay(Urdu) |
11. | 1965: Faishon(Urdu) |
12. | 1965: Yeh Jahan Valay(Urdu) |
13. | 1965: Soukan(Punjabi) |
14. | 1965: Heer Syal(Punjabi) |
15. | 1965: Mujahid(Urdu) |
16. | 1965: Pilpli Sahib(Punjabi) |
17. | 1965: Naela(Urdu) |
18. | 1965: Mann Mouji(Punjabi) |
19. | 1965: Kaneez(Urdu) |
20. | 1966: Govandhi(Punjabi) |
21. | 1966: Tasvir(Urdu) |
22. | 1966: Watan Ka Sipahi(Urdu) |
23. | 1966: Aag Ka Darya(Urdu) |
24. | 1966: Rusvai(Urdu) |
25. | 1966: Ann Parh(Punjabi) |
26. | 1966: Kon Kisi Ka(Urdu) |
27. | 1966: Jaag Utha Insan(Urdu) |
28. | 1966: Bharia Mela(Punjabi) |
29. | 1966: Goonga(Punjabi) |
30. | 1966: Banki Naar(Punjabi) |
31. | 1966: Janbaz(Urdu) |
32. | 1966: Tabedar(Punjabi) |
33. | 1967: Lal Bujhakkar(Punjabi) |
34. | 1967: Yaar Maar(Punjabi) |
35. | 1967: Yaaran Naal Baharan(Punjabi) |
36. | 1967: Chacha Ji(Punjabi) |
37. | 1967: Dil Da Jani(Punjabi) |
38. | 1967: Hatim Tai(Urdu) |
39. | 1967: Chann Ji(Punjabi) |
40. | 1967: Lut Da Maal(Punjabi) |
41. | 1967: Ravi Par(Punjabi) |
42. | 1967: Muqabla(Punjabi) |
43. | 1967: Kafir(Urdu) |
44. | 1967: Dushman(Punjabi) |
45. | 1967: Shola Aur Shabnam(Urdu) |
46. | 1967: Mera Veer(Punjabi) |
47. | 1967: Rishta Hay Pyar Ka(Urdu) |
48. | 1967: Ulfat(Urdu) |
49. | 1967: Mirza Jatt(Punjabi) |
50. | 1968: Medan(Punjabi) |
51. | 1968: Pind Di Kurri(Punjabi) |
52. | 1968: Lala Rukh(Urdu) |
53. | 1968: NaKhuda(Urdu) |
54. | 1968: Shehanshah-e-Jahangir(Urdu) |
55. | 1968: Babul Da Vehra(Punjabi) |
56. | 1968: Janab-e-Aali(Punjabi) |
57. | 1968: 2 Mutiyaran(Punjabi) |
58. | 1968: Jagg Beeti(Punjabi) |
59. | 1968: Kurmai(Punjabi) |
60. | 1968: Mera Babul(Punjabi) |
61. | 1968: Daler Khan(Punjabi) |
62. | 1968: Sassi Punnu(Punjabi) |
63. | 1968: Ashiq(Urdu) |
64. | 1968: Javani Mastani(Punjabi) |
65. | 1968: Mela 2 Din Da(Punjabi) |
66. | 1968: Dil Darya(Punjabi) |
67. | 1968: Chann 14vin Da(Punjabi) |
68. | 1969: Nikkay Hundian Da Pyar(Punjabi) |
69. | 1969: Ghairatmand(Punjabi) |
70. | 1969: Veryam(Punjabi) |
71. | 1969: Langotia(Punjabi) |
72. | 1969: Dildar(Punjabi) |
73. | 1969: Khoon-e-Nahaq(Urdu) |
74. | 1969: Sheran Di Jori(Punjabi) |
75. | 1969: Lachhi(Punjabi) |
76. | 1969: Ishq Na Puchhay Zaat(Punjabi) |
77. | 1969: Mukhra Chann Varga(Punjabi) |
78. | 1969: Teray Ishq Nachaya(Punjabi) |
79. | 1969: Dhee Rani(Punjabi) |
80. | 1969: Gabhru Putt Punjab Day(Punjabi) |
81. | 1969: Genterman(Punjabi) |
82. | 1969: Yamla Jatt(Punjabi) |
83. | 1969: Jaggu(Punjabi) |
84. | 1970: Vichhora(Punjabi) |
85. | 1970: Mahallaydar(Punjabi) |
86. | 1970: Sajjan Beli(Punjabi) |
87. | 1970: Yeh Rastay Hayn Pyar Kay(Urdu) |
88. | 1970: Bhai Chara(Punjabi) |
89. | 1970: Yaar Tay Pyar(Punjabi) |
90. | 1970: Laralappa(Punjabi) |
91. | 1970: Chann Sajna(Punjabi) |
92. | 1970: Sohna Mukhra Tay Akh Mastani(Punjabi) |
93. | 1970: Heer Ranjha(Punjabi) |
94. | 1970: Bahadur Kissan(Punjabi) |
95. | 1970: Hamlog(Urdu) |
96. | 1970: 2 Baghi(Urdu) |
97. | 1970: Pardesi(Punjabi) |
98. | 1970: Rangu Jatt(Punjabi) |
99. | 1970: Qadra(Punjabi) |
100. | 1970: Tikka Mathay Da(Punjabi) |
101. | 1971: Sher Puttar(Punjabi) |
102. | 1971: Rabb Rakha(Punjabi) |
103. | 1971: Des Mera Jeedaran Da(Punjabi) |
104. | 1971: Aansoo(Urdu) |
105. | 1971: Ishq Bina Ki Jeena(Punjabi) |
106. | 1971: Sohna Puttar(Punjabi) |
107. | 1972: Meri Mohabbat Teray Havalay(Urdu) |
108. | 1972: Melay Sajna Day(Punjabi) |
109. | 1972: Main Akela(Urdu) |
110. | 1972: Puttar Da Pyar(Punjabi/Pashto double version) |
111. | 1972: Sipah Salar(Urdu) |
112. | 1972: Morcha(Punjabi) |
113. | 1973: Jithay Vagdi A Ravi(Punjabi) |
114. | 1973: Ik Madari(Punjabi) |
115. | 1973: Kehnday Nay Nainan(Punjabi) |
116. | 1974: Rano(Punjabi) |
117. | 1974: Jurm Tay Nafrat(Punjabi) |
118. | 1975: Pulekha(Punjabi) |
119. | 1976: Mout Khed Javana Di(Punjabi) |
120. | 1976: Pyar Kaday Nein Marda(Punjabi) |
121. | 2016: Sajra Pyar(Punjabi) |
122. | Unreleased: Jitt Pyar Di(Punjabi) |
123. | Unreleased: Udeekan(Punjabi) |
124. | Unreleased: Aadhi Raat(Urdu) |
125. | Unreleased: Ghairtan Da Rakha(Punjabi) |
126. | Unreleased: Des Punjab(Punjabi) |
1. | Punjabi filmBharjaifrom Friday, 29 May 1964Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Akmal, Sawan, Shirin & Co. |
2. | Urdu filmBetifrom Friday, 31 July 1964Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Neelo, Imdad Hussain |
3. | Urdu filmKon Kisi Kafrom Friday, 13 May 1966Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Habib Jalib, Actor(s): Kemal, Talat Siddiqi |
4. | Punjabi filmLut Da Maalfrom Friday, 26 May 1967Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Saleem Iqbal, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Imdad Hussain, Saloni & Co. |
5. | Punjabi filmRavi Parfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Ahmad Rushdi, Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): Nazar, Rangeela, Razia |
6. | Punjabi filmMuqablafrom Friday, 7 July 1967Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Tufail Farooqi, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Rangeela, ChunChun, Razia |
7. | Urdu filmKafirfrom Friday, 21 July 1967Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana & Co., Music: Ilyas, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Nabeela & Co. |
8. | Punjabi filmBabul Da Vehrafrom Friday, 16 February 1968Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Habib, Naghma |
9. | Punjabi filmDaler Khanfrom Friday, 21 June 1968Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Khadam Madhupuri, Actor(s): ? |
10. | Punjabi filmMela 2 Din Dafrom Friday, 4 October 1968Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Habib, Naghma & Co. |
11. | Punjabi filmMela 2 Din Dafrom Friday, 4 October 1968Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Habib, Naghma |
12. | Punjabi filmGhairatmandfrom Friday, 14 March 1969Singer(s): Naseem Begum, Irene Parveen, Masood Rana, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Zaheer Kashmiri, Actor(s): Shirin, ?, Akmal |
13. | Punjabi filmGhairatmandfrom Friday, 14 March 1969Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Saleem Iqbal, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Shirin, Akmal |
14. | Urdu filmKhoon-e-Nahaqfrom Friday, 25 July 1969Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Irene Parveen, Music: Bakhshi Wazir, Poet: Zaheer Kashmiri, Actor(s): Sikandar, Aliya, Rani |
15. | Punjabi filmMukhra Chann Vargafrom Friday, 12 September 1969Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: G.A. Chishti, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): Naghma, Habib |
16. | Punjabi filmYamla Jattfrom Thursday, 11 December 1969Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Husna, Yousuf Khan |
17. | Punjabi filmBahadur Kissanfrom Friday, 3 July 1970Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Tufail Farooqi, Poet: Ahmad Rahi, Actor(s): Akmal, Firdous |
18. | Punjabi filmQadrafrom Friday, 9 October 1970Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Sultan Mehmood Ashufta, Actor(s): ?? |
19. | Punjabi filmTikka Mathay Dafrom Tuesday, 1 December 1970Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: G.A. Chishti, Poet: Sahil Farani, Actor(s): Abbu Shah, Naghma, (Playback) |
20. | Punjabi filmRabb Rakhafrom Friday, 30 April 1971Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana & co., Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): ? |
21. | Punjabi filmSohna Puttarfrom Friday, 8 October 1971Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Wajahat Attray, Poet: Khawaja Parvez, Actor(s): Aliya, Shahid |
22. | Urdu filmMain Akelafrom Friday, 23 June 1972Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Bakhshi Wazir, Poet: ?, Actor(s): Shahid, Asiya |
23. | Urdu filmSipah Salarfrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Masood Rana, Naseem Begum, Music: Rehman Verma, Poet: ?, Actor(s): Ejaz, Naheed |
24. | Punjabi filmZulm Kaday Nein Phaldafrom Friday, 18 January 1974Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: Waris Ludhyanvi, Actor(s): ? |
25. | Punjabi filmPulekhafrom Friday, 31 January 1975Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): Rani, Shehbaz |
26. | Urdu filmAadhi Raatfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: Zahoor Nazim, Actor(s): ? |
27. | Punjabi filmDes Punjabfrom UnreleasedSinger(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Tufail Farooqi, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): ? |
28. | Urdu filmAadhi Raatfrom UnreleasedSinger(s): Masood Rana, Naseem Begum , Music: G.A. Chishti, Poet: Zahoor Nazim, Actor(s): ? |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.