A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
خان عطا الرحمان ، سابقہ مشرقی پاکستان کے ایک آل راؤنڈ بنگالی فنکار تھے جنھیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ ڈھاکہ میں بننے والی پہلی اردو فلم جاگو ہوا سویرا (1959) کے ہیرو تھے۔
یہ پاکستان کی واحد فلم تھی جو ماسکو کے ایک فلمی میلے میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس فلم کو بنانے والے موجودہ (یا اس وقت کے مغربی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے فلمساز نعمان تاثیر اور ہدایتکار اجے کاردار تھے۔ فلم کی کہانی ایک بنگالی بھارتی ناول سے ماخوذ تھی اور موسیقی بھی ایک بھارتی موسیقار نے دی تھی۔ اس فلم کے مکالموں اور سکرین پلے کے علاوہ گیت بھی فیض احمد فیض نے لکھے تھے۔ عکاس ایک برطانوی تھے۔ فلم کی ہیروئن کا تعلق بھی بھارت سے تھا جبکہ باقی سبھی مشرقی پاکستان کے مقامی فنکار تھے۔
خان عطا الرحمان نے متعدد فلموں میں اداکاری کے علاوہ ایک فلم نواب سراج الدولہ (1967) بطور ہدایتکار بنائی تھی لیکن اصل شہرت بطور موسیقار ملی تھی۔
موجودہ پاکستان میں مشرقی پاکستان کے چند گنے چنے فنکار ہی جان پہچان رکھتے تھے اور وہ بھی اردو فلموں کے حوالے سے۔ ڈھاکہ کی بنی ہوئی اردو فلمیں اصل میں ڈبل ورژن فلمیں ہوتی تھیں جو بنتی تو بنگالی زبان میں تھیں لیکن مغربی پاکستان کے دونوں سرکٹوں (لاہور اور کراچی) میں انھیں اردو میں ڈب کر کے پیش کیا جاتا تھا۔ ان فلموں کے مکالموں کی ڈبنگ کے علاوہ ان کے گیت بھی لاہور سٹوڈیوز میں یہاں کے گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کیے جاتے تھے۔
متحدہ پاکستان کی پہلی رنگین فلم سنگم (1964) تھی جو بطور موسیقار خان عطا الرحمان کی پہلی اردو فلم تھی۔
اسی سال ان کی دوسری فلم ملن (1964) بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں چند گیت سپر ہٹ ہوئے تھے جن میں
شامل تھے۔
ان دونوں گیتوں میں ڈھاکہ فلموں کے سب سے مقبول گلوکار بشیر احمد کی آوازیں شامل تھیں جبکہ پہلے گیت میں میڈم نورجہاں کی آواز بھی شامل تھی۔ یہ ان کا مشرقی پاکستان کی کسی بھی فلم کے لیے پہلا گیت تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گیت کا انھوں نے محض ایک روپیہ علامتی معاوضہ لیا تھا کیونکہ مغربی پاکستان کے متعدد فنکاروں نے ازراہ ہمدردی اس فلم میں بلا معاوضہ کام کیا تھا جن میں فلم کی ہیروئن دیبا بھی شامل تھی۔
اس کی وجہ یہ تھی کہ فلم کے ہیرو ، فلمساز اور ہدایتکار رحمان کی ایک حادثے میں ایک ٹانگ کٹ گئی تھی اور باقی عمر وہ مصنوعی ٹانگ کے ساتھ فلموں میں کام کرتے رہے تھے۔
خان عطا الرحمان کی بطور موسیقار تیسری فلم ساگر (1965) تھی۔ اس فلم کی ہیروئن شبنم تھی جس کے ساتھ ڈھاکہ کے تین مقبول ہیرو ایک ساتھ موجود تھے جن میں عظیم ، ہارون اور شوکت اکبر شامل تھے۔ اس فلم میں دھیمی سروں میں گایا ہوا ایک انتہائی دلکش رومانٹک گیت تھا
خان عطا الرحمان کے ساتھ مسعودرانا کا یہ پہلا گیت تھا جو ان کے حیران کر دینے والوں گیتوں میں سے ایک تھا ، ساتھی گلوکارہ آئرن پروین تھی اور سرور بارہ بنکوی کے بول تھے۔
خان عطا الرحمان کی اس سال کی دوسری فلم بہانہ (1965) تھی جو ایک متنازعہ ہدایتکار قاضی ظہیر ریحان کی بنائی ہوئی فلم تھی۔ موصوف نے 1971ء کی جنگ میں پاک فوج کے خلاف اہم کردار ادا کیا تھا اور بنگلہ دیش کی آزادی کے ہیرو اور پاکستان کے "غدار" تھے۔
اس فلم کی زیادہ تر آؤٹ ڈور شوٹ کراچی میں ہوئی تھی اور اس موضوع پر یہ دو دلچسپ گیت تخلیق ہوئے تھے
ان دونوں گیتوں کے علاوہ مسعودرانا کا تیسرا گیت
بھی تھا۔ فلم کی جوڑی کابوری اور رحمان کی تھی۔ اس فلم کے گیت بھی سرور بارہ بنکوی کے لکھے ہوئے تھے۔
1965ء کا سال خان عطا الرحمان کے لیے بطور موسیقار مصروف ترین سال تھا جب ان کی کل چار میں سے تیسری فلم آخری سٹیشن بھی ریلیز ہوئی تھی۔ یہ اداکارہ رانی کی ڈھاکہ میں بننے والی اکلوتی فلم تھی جس میں شبنم نے ایک پگلی کا سائید رول کیا تھا۔
چوتھی فلم مالا (1965) تھی جس کا بنگلہ ورژن یوٹیوب پر موجود ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی رنگین اور سینما سکوپ فلم تھی جس کے اردو ورژن میں مسعودرانا کا آئرن پروین کے ساتھ گایا ہوا ایک کورس گیت تھا
ان کے بعد خان عطا الرحمان کی دو مزید فلمیں ملتی ہیں ، نواب سراج الدولہ (1967) اور سوئے ندیا جاگے پانی (1968)۔
خان عطا الرحمان نے مغربی پاکستان کے گلوکاروں میں سے سب سے زیادہ گیت آئرن پروین سے گوائے تھے جن کی تعداد 17 تھی جبکہ احمدرشدی سے سات اور مسعودرانا سے پانچ گیت گوائے تھے۔ 1997ء میں انتقال ہوا تھا۔
1 | تاروں کی چھیاں چھیاں ، من بھرے نہ سیاں ، تم نے یہ کیا کیا..فلم ... ساگر ... اردو ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟ |
2 | آج میرے دل کی کلیاں کھلنے کا زمانہ آیا..فلم ... بہانہ ... اردو ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟ |
3 | شہر کا نام ہے کراچی ، بچ کے رہنا یہاں..فلم ... بہانہ ... اردو ... (1965) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟ |
4 | ایسی کراچی سے تو ہم بازآئے ، کام نہ آئے کوئی اپنے پرائے..فلم ... بہانہ ... اردو ... (1965) ... گلوکار: منیر حسین ، مسعود رانا ، احمد رشدی ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟ |
5 | آؤ آج ، چلو ری سکھی ، آج منگل منائیں..فلم ... مالا ... اردو ... (1965) ... گلوکار: آئرن پروین ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: عطا الرحمان خان ... شاعر: سرور بارہ بنکوی ... اداکار: ؟ |
1 | تاروں کی چھیاں چھیاں ، من بھرے نہ سیاں ، تم نے یہ کیا کیا ...(فلم ... ساگر ... 1965) |
1 | شہر کا نام ہے کراچی ، بچ کے رہنا یہاں ... (فلم ... بہانہ ... 1965) |
2 | ایسی کراچی سے تو ہم بازآئے ، کام نہ آئے کوئی اپنے پرائے ... (فلم ... بہانہ ... 1965) |
3 | آج میرے دل کی کلیاں کھلنے کا زمانہ آیا ... (فلم ... بہانہ ... 1965) |
4 | آؤ آج ، چلو ری سکھی ، آج منگل منائیں ... (فلم ... مالا ... 1965) |
1. | 1965: Sagar(Urdu) |
2. | 1965: Bahana(Bengali/Urdu double version) |
3. | 1965: Mala(Bengali/Urdu double version) |
1. | Urdu filmSagarfrom Friday, 12 March 1965Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana, Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ? |
2. | Urdu filmBahanafrom Monday, 12 April 1965Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ? |
3. | Urdu filmBahanafrom Monday, 12 April 1965Singer(s): Munir Hussain, Masood Rana, Ahmad Rushdi, Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ? |
4. | Urdu filmBahanafrom Monday, 12 April 1965Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Irene Parveen & Co., Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ? |
5. | Urdu filmMalafrom Friday, 3 December 1965Singer(s): Irene Parveen, Masood Rana & Co., Music: Khan Ataur Rahman, Poet: , Actor(s): ? |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.