A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
پاکستانی فلمی موسیقی کا ایک بہت بڑا نام ، اے حمید کا تھا۔۔!
موسیقار اے حمید نے تیس سالہ فلمی کیرئر میں ستر سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ اندازاً ساڑھے چار سو کے قریب گیت کمپوز کیے جن میں سپرہٹ گیتوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ کم ہی فلمیں ایسی تھیں کہ جن کا کوئی گیت مقبول نہ ہوا ہو۔ مادری زبان پنجابی ہونے کے باوجود اردو فلموں کے سکہ بند موسیقار تھے اور پورے فلمی کیرئر میں صرف 8 پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔
ہدایتکار جعفربخاری کی اردو فلم انجام (1957) سے آغاز کیا لیکن پہلا سپرہٹ گیت ہدایتکار اقبال یوسف کی اردو فلم رات کے راہی (1960) میں تھا
زبیدہ خانم کی مترنم آواز میں یہ ایک شاہکار گیت تھا۔
اسی سال ہدایتکار ایس ایم یوسف کی سپرہٹ فلم سہیلی (1960) سے بریک تھرو ملا جس کے بیشتر گیت مقبول ہوئے تھے۔ نسیم بیگم کا گایا ہوا گیت
ایک سٹریٹ سانگ ثابت ہوا تھا۔
ہدایتکار شریف نیر کی میگاہٹ اردو فلم دوستی (1971) ان کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی نغماتی فلم ثابت ہوئی تھی۔ میڈم نورجہاں کے گائے ہوئے لازوال گیت
سمیت اس فلم کے آٹھ میں سات گیت سپرہٹ ہوئے تھے۔ دیگر فلموں میں توبہ ، آشیانہ (1964) ، یہ امن (1971) ، بہشت (1974) ، ثریا بھوپالی (1976) اور آواز (1978) وغیرہ بہت بڑی نغماتی فلمیں تھیں۔
طوالت سے بچنے کے لیے ان کے تمام مقبول عام نغمات کی ایک فہرست مضمون کے آخر میں دی گئی ہے۔ یہاں خاص خاص فلموں ، گیتوں ، واقعات اور جناب مسعودرانا کے لیے کمپوز کیے گئے گیتوں پر بات ہوگی۔
اے حمید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے پاکستانی فلموں کی سب سے مقبول فلمی قوالی
کمپوز کی تھی۔ یہ مشہور زمانہ قوالی ہدایتکار ایس اے حافظ کی اردو فلم توبہ (1964) میں سلیم رضا ، منیر حسین ، آئرن پروین ، سائیں اختر اور ساتھیوں نے گائی تھی۔
اس سے قبل ہدایتکار ایس ایم یوسف کی اردو فلم اولاد (1962) میں بھی اسی ٹیم کی گائی ہوئی قوالی
بڑی مقبول ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ہدایتکار اقبال یوسف کی اردو فلم عیدمبارک (1965) کی محفل میلادؐ کو بھلا کون بھلا سکتا ہے
مالا ، نذیربیگم اور ساتھیوں کی آوازوں نے ایک ایسا روحانی سماں پیدا کردیا تھا کہ نہ صرف ہواؤں اور فضاؤں نے رنگ و نور کی برسات کر دی تھی بلکہ فلمساز کو بھی ایک بلیک اینڈ وہائٹ فلم میں یہ نعتیہ کلام رنگین فلمانا پڑا تھا۔ اے حمید کی بیشتر فلموں میں ایسے روحانی گیت ، قوالیاں وغیرہ عام ہوتی تھیں۔
اردو فلم شریک حیات (1968) میں ہدایتکار ایس ایم یوسف نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو پہلی اور آخری بار سلورسکرین پر پیش کیا تھا۔ موسیقار اے حمید نے ان کے لیے آخری مغل تاجدار اور شاعر بہادرشاہ ظفر کی یہ مشہور غزل کمپوز کی تھی
اے حمید کے پسندیدہ گلوکار تو منیر حسین تھے جنھیں وہ اکثر و بیشتر مواقع دیتے تھے اور خاص طور پر قوالیوں کے لیے وہ پہلا انتخاب ہوتے تھے۔ لیکن ان کے سب سے زیادہ مردانہ گیت مہدی حسن نے گائے تھے جو بنیادی طور پر ایک غزل گائیک تھے اور بلاشبہ اپنے فن کے بے مثل استاد تھے۔ ان کی گائیکی کا نیم کلاسیکل سٹائل ، اردو فلموں میں اتنا مقبول ہوا کہ بے شمار سپرہٹ گیت ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خانصاحب ، فلم کے آئیڈیل گلوکار کبھی نہیں رہے کیونکہ وہ ہر طرح کے فلمی گیت نہیں گا سکتے تھے۔ اس کی ایک زندہ مثال فلم ندیا کے پار (1973) میں دیکھنے میں آئی جب ایک کلاسیکل گیت
کے آخر میں لمبی تان لگانا تھی جو مہدی حسن کے لیے ممکن نہ تھی۔ اے حمید نے اس مشکل کاحل ایسے نکالا تھا کہ اس کے لیے گلوکار شوکت علی کی خدمات حاصل کی گئیں جو لمبی تانیں لگانے میں ماہر تھے۔
ایسی ہی ایک صورتحال فلم ثریا بھوپالی (1976) میں دیکھنے میں آئی اور اے حمید کو مہدی حسن کی اس فنی کمزوری پر قابو پانے کے لیے منیر حسین کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔ فلم انگارے (1972) میں مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور زمانہ غزل
کی دھن بھی اے حمید نے بنائی تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے سپرہٹ گیت گوائے تھے جن کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔
مہدی حسن کے برعکس مسعودرانا ایک مکمل فلمی گلوکار تھے۔ آل راؤنڈ کارکردگی میں لاثانی تھے اور ہر طرح کے گیت بڑی آسانی سے گا لیتے تھے۔ ان کے ساتھ اے حمید کا پہلا ساتھ ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم بہن بھائی (1968) میں ہوا تھا۔ اس فلم میں مالا کے ساتھ گائے ہوئے اس رومانٹک گیت میں کلاسک رنگ نمایاں تھا:
اسی سال ہدایتکار ایس ایم یوسف کی فلم شریک حیات (1968) میں اے حمید نے مسعودرانا کے لیے پہلا سولو گیت کمپوز کیا تھا:
اسی فلم میں روایتی رومانٹک گیتوں میں رونالیلیٰ ٰ کے ساتھ گائے ہوئے اس امر سنگیت کو کون بھلا سکتا ہے:
ہدایتکار ایس اے حافظ کی اردو فلم شکار (1974) میں بھی ایک تیز طرار شوخ گیت مسعودرانا کی آل راؤنڈ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے:
سنجیدہ اور بامقصد گیتوں کی طرف آئیں تو ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم وحشی (1971) کا تھیم سانگ سامعین پر بڑا گہرا اثر کرتا ہے:
درد دل رکھنے والوں کے لیے مسعودرانا کی دلسوز آواز دل میں اتر جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ جب بات ایک لوک گیت کی ہوتی ہے تو اس شعبے میں بھی مسعودرانا نے جو گایا ، امر کردیا:
ہدایتکار ایس ایم یوسف کی اردو فلم نیک پروین (1975) میں اے حمید نے ایک بڑا ہی سبق آموزگیت گوایا تھا جس میں ناہیداختر ، شراب کے قصیدے بیان کرتی ہے تو مسعودرانا ، شراب کی برائیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ سنگیتا اور محمدعلی پر فلمایا ہوا یہ کلب گیت بڑے کمال کا تھا:
ہدایتکارہ وحیدہ خان کی ڈبل ورژن اردو/پشتو فلم کرائے کے گوریلے (1984) میں اے حمید نے ایک کورس گیت گوایا تھا
اس گیت میں اے نیر اور اخلاق احمد مرکزی گلوکار تھے جبکہ مسعودرانا اور شوکت علی ثانوی گلوکار تھے۔
اے حمید کا مسعودرانا کے ساتھ آخری گیت ایک مزاحیہ کورس گیت تھا جو ہدایتکار ایس سلیمان کی کوپروڈکشن فلم لوان لندن (1987) میں گایا گیا تھا
ساتھی گلوکاران ، اے نیر اور شوکت علی تھے۔
دلچسپ اتفاق ہے کہ پہلی فلم کی طرح موسیقار اے حمید کی آخری فلم ڈسکو دیوانے (1988) کے ہدایتکار بھی جعفربخاری ہی تھے۔
اے حمید نے ہدایتکار ایس ایم یوسف کی بیشتر فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ سو سے زائد گیت نغمہ نگار فیاض ہاشمی سے لکھوائے تھے۔
زیادہ تر گیت میڈم نورجہاں ، مالا ، مہدی حسن اور منیر حسین سے گوائے تھے۔
انھوں نے گلوکار اے نیر کو دریافت کیا تھا اور ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم بہشت (1974) میں روبینہ بدر کے ساتھ یہ پہلا دوگانا گوایا تھا
معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کو بھی پہلی بار ہدایتکار حسن طارق کی اردو فلم سنگدل (1982) میں گوایا تھا جس میں یہ گیت تھا
بین الاقوامی شہرت کی حامل اس پاکستانی گلوکارہ کی پہچان اس کا پہلا سپرہٹ ڈسکو گیت تھا "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے۔۔" یہ گیت کسی بھارتی فلم کے لیے گایا گیا تھا۔
1924ء میں امرتسر کے ایک فنکار گھرانے میں پیدا ہونے والے شیخ عبدالحمید عرف 'اے حمید' نے بھارت کے پونا فلم انسٹیٹیوٹ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ پیانو بجانے کے ماہر تھے۔ انتقال 1991ء میں ہوا اور راولپنڈی میں سپردخاک ہوئے۔
1 | چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے..فلم ... بہن بھائی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: ندیم ، رانی |
2 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے..فلم ... شریک حیات ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: کمال |
3 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں..فلم ... بہورانی ... اردو ... (1969) ... گلوکار: مسعودرانا ، مالا مع ساتھی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: محمد علی ، نگو مع ساتھی |
4 | اکھاں اکھاں وچ کرے اشارہ..فلم ... مترئی ماں ... پنجابی ... (1970) ... گلوکار: مالا ، منیر حسین ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: ؟ |
5 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی..فلم ... وحشی ... اردو ... (1971) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: (پس پردہ ، ٹائٹل سانگ ، تھیم سانگ ، محمد علی) |
6 | تیرے ملنے دی آس لے کے میں ٹر پئی..فلم ... پنوں دی سسی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: سنگیتا ، اعجاز |
7 | رات ہنیری ، میرا چن کوئی نہ ، ایوا جئے دکھ توں میں کیوں موئی نہ ..فلم ... پنوں دی سسی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: ؟؟ |
8 | اٹھ جاگ نی سسئے، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھنبھور..فلم ... پنوں دی سسی ... پنجابی ... (1972) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: اعجاز |
9 | سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا..فلم ... آن ... پنجابی ... (1973) ... گلوکار: منیر حسین ، رونا لیلیٰ ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: حبیب ، عالیہ ، اقبال حسن مع ساتھی |
10 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2)..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد |
11 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد |
12 | پیار کبھی نہیں مر سکتا..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: شمیم آرا ، وحید مراد |
13 | اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے..فلم ... خواب اور زندگی ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: قتیل شفائی ... اداکار: وحید مراد |
14 | مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا..فلم ... شکار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: تسلیم فاضلی ... اداکار: شاہد |
15 | اوہو ، کڑی سیر کرے گی..فلم ... شکار ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ریاض الرحمان ساغر ... اداکار: شاہد |
16 | ربا ، تیرے جگ وچ ظالم ، کی کی ظلم کماندے نیں..فلم ... تیرے جہت پت جمن ماواں ... پنجابی ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: وارث لدھیانوی ... اداکار: (پس پردہ، نیئر سلطانہ) |
17 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان..فلم ... حقیقت ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: خواجہ پرویز ... اداکار: (پس پردہ ، تھیم سانگ ، محمد علی ) |
18 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں..فلم ... پروفیسر ... اردو ... (1975) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: محمد علی ، صوفیہ بانو |
19 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے..فلم ... نیک پروین ... اردو ... (1975) ... گلوکار: ناہید اختر ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: سنگیتا ، محمد علی |
20 | کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں..فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ) |
21 | آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا..فلم ... سوہنی مہینوال ... پنجابی ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ، منیر حسین ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: (پس پردہ ، یوسف خان) |
22 | ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے..فلم ... ضرورت ... اردو ... (1976) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: شاہد |
23 | جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے..فلم ... موت میری زندگی ... اردو ... (1979) ... گلوکار: مہناز ، مسعود رانا ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: نیلو ، آصف خان |
24 | ہم چار یار گوریلے..فلم ... کرائے کےگوریلے ... اردو ... (1984) ... گلوکار: اے نیئر ، اخلاق احمد ، مسعود رانا ، شوکت علی ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: ؟ ... اداکار: بدر منیر ، عابد علی ، آسف خان ، غلام محی الدین |
25 | اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے..فلم ... لو ان لندن ... اردو ... (1987) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، اے نیئر ... موسیقی: اے حمید ... شاعر: سیف الدین سیف ... اداکار: رنگیلا ، عابد کشمیری ، اسماعیل تارا |
1 | چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے ...(فلم ... بہن بھائی ... 1968) |
2 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے ...(فلم ... شریک حیات ... 1968) |
3 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں ...(فلم ... بہورانی ... 1969) |
4 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ...(فلم ... وحشی ... 1971) |
5 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
6 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
7 | اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
8 | پیار کبھی نہیں مر سکتا ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
9 | مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا ...(فلم ... شکار ... 1974) |
10 | اوہو ، کڑی سیر کرے گی ...(فلم ... شکار ... 1974) |
11 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان ...(فلم ... حقیقت ... 1974) |
12 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...(فلم ... پروفیسر ... 1975) |
13 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے ...(فلم ... نیک پروین ... 1975) |
14 | ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے ...(فلم ... ضرورت ... 1976) |
15 | جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے ...(فلم ... موت میری زندگی ... 1979) |
16 | ہم چار یار گوریلے ...(فلم ... کرائے کےگوریلے ... 1984) |
17 | اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے ...(فلم ... لو ان لندن ... 1987) |
1 | اکھاں اکھاں وچ کرے اشارہ ...(فلم ... مترئی ماں ... 1970) |
2 | اٹھ جاگ نی سسئے، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھنبھور ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
3 | تیرے ملنے دی آس لے کے میں ٹر پئی ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
4 | رات ہنیری ، میرا چن کوئی نہ ، ایوا جئے دکھ توں میں کیوں موئی نہ ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
5 | سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا ...(فلم ... آن ... 1973) |
6 | ربا ، تیرے جگ وچ ظالم ، کی کی ظلم کماندے نیں ...(فلم ... تیرے جہت پت جمن ماواں ... 1974) |
7 | آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
8 | کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
1 | میرے دل کے صنم خانے میں اک تصویر ایسی ہے ، جو بالکل آپ جیسی ہے ...(فلم ... شریک حیات ... 1968) |
2 | جو ٹھنڈک لوٹے چھاؤں کی ، جو گود اجاڑے ماؤں کی ...(فلم ... وحشی ... 1971) |
3 | اٹھ جاگ نی سسئے، ستی ایں ، تیرا لٹیا ای شہر بھنبھور ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
4 | اک سانولی سی لڑکی ، میرے دل کو بھا گئی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
5 | مر گیا ، لٹ گیا ، میں تباہ ہو گیا ، اک شکاری ، اک نظر کا شکا ر ہو گیا ...(فلم ... شکار ... 1974) |
6 | اوہو ، کڑی سیر کرے گی ...(فلم ... شکار ... 1974) |
7 | ربا ، تیرے جگ وچ ظالم ، کی کی ظلم کماندے نیں ...(فلم ... تیرے جہت پت جمن ماواں ... 1974) |
8 | متوارے ، کتنا دکھی ہے انسان ، کوئی نہ جانے درد کسی کا ، سب ہیں یہاں انجان ...(فلم ... حقیقت ... 1974) |
9 | کیوں ڈولی چڑھ گئی ایں ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
10 | ہم بچھڑ جائیں گے سدا کے لیے ، اب تو کچھ یاد کر خدا کے لئے ...(فلم ... ضرورت ... 1976) |
1 | چھنن چھنن باجے رے ، مدھر مدھر گائے رے ...(فلم ... بہن بھائی ... 1968) |
2 | تیرے ملنے دی آس لے کے میں ٹر پئی ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
3 | رات ہنیری ، میرا چن کوئی نہ ، ایوا جئے دکھ توں میں کیوں موئی نہ ...(فلم ... پنوں دی سسی ... 1972) |
4 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
5 | کل بھی تم سے پیار تھا مجھ کو ، تم سے محبت آج بھی ہے (2) ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
6 | پیار کبھی نہیں مر سکتا ...(فلم ... خواب اور زندگی ... 1973) |
7 | تیرے سوا میں کسی اور پر نگاہ کروں ...(فلم ... پروفیسر ... 1975) |
8 | جانے کیوں ڈرتی ہے دنیا جام سے ، پینے والے پیتے ہیں یہ آگ ، بڑے آرام سے ...(فلم ... نیک پروین ... 1975) |
9 | آس سانوں دلدار دی گھڑیا ، اوہ دسدی کلی یار دی گھڑیا ...(فلم ... سوہنی مہینوال ... 1976) |
10 | جدا کرے نہ کوئی ، تیرے آستانے سے ...(فلم ... موت میری زندگی ... 1979) |
1 | او گورے مکھ پہ عنابی دوپٹہ ، اوتیرا جواب نہیں ... (فلم ... بہورانی ... 1969) |
2 | اکھاں اکھاں وچ کرے اشارہ ... (فلم ... مترئی ماں ... 1970) |
3 | سب ٹر گئے خان وڈیرے ، تیرا میرا دور آ گیا ... (فلم ... آن ... 1973) |
4 | ہم چار یار گوریلے ... (فلم ... کرائے کےگوریلے ... 1984) |
5 | اللہ مہربان تو زمانہ مہربان ہے ... (فلم ... لو ان لندن ... 1987) |
1. | 1968: Behan Bhai(Urdu) |
2. | 1968: Sharik-e-Hayyat(Urdu) |
3. | 1969: Bahu Rani(Urdu) |
4. | 1970: Matrei Maa(Punjabi) |
5. | 1971: Wehshi(Urdu) |
6. | 1972: Punnu Di Sassi(Punjabi) |
7. | 1973: Aan(Punjabi) |
8. | 1973: Khab Aur Zindagi(Urdu) |
9. | 1974: Shikar(Urdu) |
10. | 1974: Teray Jehay Putt Jamman Manva(Punjabi) |
11. | 1974: Haqeeqat(Urdu) |
12. | 1975: Professor(Urdu) |
13. | 1975: Neik Parveen(Urdu) |
14. | 1976: Sohni Mehinval(Punjabi) |
15. | 1976: Zaroorat(Urdu) |
16. | 1979: Mout Meri Zindagi(Urdu) |
17. | 1984: Karaye Kay Goreelay(Urdu) |
18. | 1987: Love in London(Urdu) |
1. | Urdu filmBehan Bhaifrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rani, Nadeem |
2. | Urdu filmSharik-e-Hayyatfrom Friday, 24 May 1968Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Kemal |
3. | Urdu filmBahu Ranifrom Friday, 4 July 1969Singer(s): Masood Rana, Mala & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Niggo & Co. |
4. | Punjabi filmMatrei Maafrom Tuesday, 1 December 1970Singer(s): Mala, Munir Hussain, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): ? |
5. | Urdu filmWehshifrom Friday, 23 July 1971Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback, Mohammad Ali) |
6. | Punjabi filmPunnu Di Sassifrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Masood Rana, Runa Laila, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Ejaz, Sangeeta |
7. | Punjabi filmPunnu Di Sassifrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Ejaz |
8. | Punjabi filmPunnu Di Sassifrom Friday, 1 September 1972Singer(s): Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): ? |
9. | Punjabi filmAanfrom Tuesday, 16 January 1973Singer(s): Munir Hussain, Runa Laila, Masood Rana & Co., Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Iqbal Hassan, Aliya, Habib & Co. |
10. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Waheed Murad |
11. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad |
12. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Runa Laila, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad |
13. | Urdu filmKhab Aur Zindagifrom Friday, 8 June 1973Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Waheed Murad |
14. | Urdu filmShikarfrom Friday, 23 August 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid |
15. | Urdu filmShikarfrom Friday, 23 August 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid |
16. | Punjabi filmTeray Jehay Putt Jamman Manvafrom Friday, 18 October 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback - Nayyar Sultana) |
17. | Urdu filmHaqeeqatfrom Friday, 1 November 1974Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback, theme song - Mohammad Ali) |
18. | Urdu filmProfessorfrom Friday, 8 August 1975Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, Sufia Bano |
19. | Urdu filmNeik Parveenfrom Friday, 5 December 1975Singer(s): Naheed Akhtar, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Sangeeta, Mohammad Ali |
20. | Punjabi filmSohni Mehinvalfrom Friday, 4 June 1976Singer(s): Masood Rana, Munir Hussain, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback - Mumtaz), Yousuf Khan |
21. | Punjabi filmSohni Mehinvalfrom Friday, 4 June 1976Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): (Playback) |
22. | Urdu filmZarooratfrom Friday, 26 November 1976Singer(s): Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Shahid |
23. | Urdu filmMout Meri Zindagifrom Friday, 28 September 1979Singer(s): Mehnaz, Masood Rana, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Neelo, Asif Khan |
24. | Urdu filmKaraye Kay Goreelayfrom Friday, 16 November 1984Singer(s): A. Nayyar, Akhlaq Ahmad, Masood Rana, Shoukat Ali, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Badar Munir, Abid Ali, Asif Khan, Ghulam Mohayuddin |
25. | Urdu filmLove in Londonfrom Friday, 27 November 1987Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, A. Nayyar, Music: A. Hameed, Poet: , Actor(s): Rangeela, Abid Kashmiri, Ismael Tara |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.