A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
حمایت علی شاعر ، پاکستان کے ایک ممتاز شاعر ،محقق اور فلمی گیت نگار تھے۔
ان کی پہلی فلم اور بھی غم ہیں (1960) تھی لیکن انھیں شہرت فلم دامن (1963) کے گیت
سے ملی تھی۔ انھوں نے ایک فلم لوری (1966) بھی پروڈیوس کی تھی۔
مسعودرانا کے ساتھ ان کا پہلا سنگم فلم بنجارن (1962) میں ہوا تھا اور متعدد یادگار گیت تخلیق ہوئے تھے جن میں فلم مجاہد (1965) میں موسیقار خلیل احمد کی دھن پر یہ مقبول ترین فلمی ترانہ بھی تھا:
یہ ایک ناقابل فراموش جنگی ترانہ ہے جس کے بارے میں عینی شاہد بتایا کرتے تھے کہ جب فوجی بھائیوں کی حوصلہ افزائی اور تفریح کےلیے موسیقی کے پروگرام ہوتے تھے تو مسعودرانا سٹیج پر نمودار ہوتے ہی اپنی دلکش اور ولولہ انگیز آواز میں فلک شگاف لمبی تان لگاتے "ساتھیو ، مجاہدو۔۔" تو جوش و خروش کا عالم دیدنی ہوتا تھا اور ان کی ایمان افروز آواز ، جوش عباسؑ ، عزم شبیرؑ اور حیدرؑ کی شمشیر کی طرح دشمن پر لرزہ طاری کرتی ہوئی سنائی دیتی تھی اور سننے والا ہر جری صف شکن اور ہر جواں تیغ زن بن جاتا تھا۔
فلم نائلہ (1965) بھی اپنے وقت کی ایک بہت بڑی نغماتی اور رومانوی فلم تھی جو گلوکارہ مالا کے فلمی کیرئر کی سب سے بڑی فلم تھی۔ اس فلم میں حمایت علی شاعر کا ایک ہی گیت تھا جو دیگر سبھی گیتوں پر بھاری تھا :
اس دوگانے میں مالا کے ساتھ مردانہ آواز مسعودرانا کی تھی جسے کبھی میں بھی منیر حسین یا سلیم رضا میں سے کسی ایک کی آواز سمجھتا تھا لیکن جب فلمی گیتوں پر تحقیق کی تو بڑی حیرت ہوئی تھی کہ مسعودرانا کتنے بڑے ہر فن مولا گلوکار تھے۔۔!
فلم بدنام (1966) میں بھی حمایت علی شاعر کا ایک ہی گیت تھا جو فلم کا تھیم سانگ تھا اور جسے مسعودرانا نے گایا تھا "کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے۔۔" اس گیت کا ذکر دیبو بھٹا چاریہ کے مضمون میں تفصیل سے ہو چکا ہے۔
اسی سال کی فلم میرے محبوب کے سبھی گیت حمایت علی شاعر نے لکھےتھے اور موسیقی خلیل احمد کی تھی۔ اس فلم میں ہیرو اور ہیروئن کے مابین گائیکی کا ایک مقابلہ ہوتا ہے جس میں پہلے فلم کی ہیروئن شمیم آراء پر ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز میں یہ غزل فلمائی جاتی ہے "ہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ۔۔" اس کے مقابلے میں فلمی ہیرو درپن ، مسعودرانا کی یہ دلکش غزل گاتے ہوئے سنائی دیتے ہیں:
مقابلہ موسیقی کے منتظمین کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ ان دونوں میں سے کس کی گائیکی کو بہتر قرار دیں۔۔ـ مقابلہ برابر رہتا ہے۔۔!
میڈم نورجہاں نے سب سے زیادہ دوگانے مسعودرانا کے ساتھ گائے تھے اور اس فلم میں گایا ہوا ان کا یہ پہلا دوگانا تھا:
حمایت علی شاعر نے طویل عمر پائی تھی لیکن صرف تین درجن کے قریب فلموں کے نغمات ہی لکھے تھے۔ انھوں نے اپنے فیملی پریشر پر فلمی گیت لکھنے بند کردیے تھے کیونکہ جس نوعیت کے رومانٹک فلمی گیت ہمارے ہاں پسند کیے جاتے ہیں وہ بیشتر مسلم گھرانوں کی روایات و اقدار کے منافی ہوتے ہیں۔
1 | پٹ گھونگھٹ کے کھولے کھولے ، تو آجا بابو جی..فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: نرالا ، نیلو مع ساتھی |
2 | حسن والوں کا سدا برا انجام ہوتا ہے ، ان کے نخرے..فلم ... جب سے دیکھا ہے تمہیں ... اردو ... (1963) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعودرانا ، نسیمہ شاہین ، خورشید شیرازی مع ساتھی ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: اقبال رضوی مع ساتھی |
3 | یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے..فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... اردو ... (1963) ... گلوکار: بشیر احمد ، مسعود رانا ، نسیمہ شاہین مع ساتھی ... موسیقی: مصلح الدین ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: نرالا مع ساتھی |
4 | ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن..فلم ... مجاہد ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ، شوکت علی ، نور جہاں بیگم ، روشن ، نازش ، عطی مع ساتھی ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: عباس نوشہ ، مینا شوری ، دیبا مع ساتھی |
5 | دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے..فلم ... نائیلہ ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا ... موسیقی: ماسٹر عنایت حسین ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: شمیم آرا ، سنتوش |
6 | یہ دنیا ، کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی ، اسی طرح چپ چاپ آنسو پیے جا..فلم ... کنیز ... اردو ... (1965) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: (پس پردہ، صبیحہ خانم) |
7 | دنیا کا یہ دستور ہے ، دنیا سے گلہ کیا ، آئینے کی قسمت میں ہے پتھر کے سوا کیا..فلم ... تصویر ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: (پس پردہ، صبیحہ خانم) |
8 | یہ دنیا ، میت رے ، راہ گذر ہے اور ہم بھی مسافر تم بھی مسافر، کون کسی کا ہووے..فلم ... بد نام ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: علاؤالدین |
9 | تم سا حسین کوئی نہیں ، کائنات میں ، نازوادا ، شرم و حیا ، بات بات میں..فلم ... میرے محبوب ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: درپن |
10 | سامنے رشک قمر ہو تو غزل کیوں نہ کہوں ، کوئی محبوب نظر ہو تو غزل کیوں نہ کہوں..فلم ... میرے محبوب ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: درپن |
11 | کلی مسکرائی جو گھونگھٹ اٹھا کے ، خدا کی قسم ،تم بہت یاد آئے..فلم ... میرے محبوب ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: خلیل احمد ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: درپن ، شمیم آرا |
12 | لیے چلا ہے دل کہاں ، عجیب ہے یہ سماں ، ایک میں ، ایک تم..فلم ... الفت ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جامی ... شاعر: حمایت علی شاعر ... اداکار: دیبا ، حبیب |
1 | یہ دنیا ، کسی کی ہوئی ہے نہ ہوگی ، اسی طرح چپ چاپ آنسو پیے جا ...(فلم ... کنیز ... 1965) |
2 | دنیا کا یہ دستور ہے ، دنیا سے گلہ کیا ، آئینے کی قسمت میں ہے پتھر کے سوا کیا ...(فلم ... تصویر ... 1966) |
3 | یہ دنیا ، میت رے ، راہ گذر ہے اور ہم بھی مسافر تم بھی مسافر، کون کسی کا ہووے ...(فلم ... بد نام ... 1966) |
4 | سامنے رشک قمر ہو تو غزل کیوں نہ کہوں ، کوئی محبوب نظر ہو تو غزل کیوں نہ کہوں ...(فلم ... میرے محبوب ... 1966) |
5 | تم سا حسین کوئی نہیں ، کائنات میں ، نازوادا ، شرم و حیا ، بات بات میں ...(فلم ... میرے محبوب ... 1966) |
1 | دور ویرانے میں اک شمع ہے روشن کب سے ، کوئی پروانہ ادھر آئے تو کچھ بات بنے ...(فلم ... نائیلہ ... 1965) |
2 | کلی مسکرائی جو گھونگھٹ اٹھا کے ، خدا کی قسم ،تم بہت یاد آئے ...(فلم ... میرے محبوب ... 1966) |
3 | لیے چلا ہے دل کہاں ، عجیب ہے یہ سماں ، ایک میں ، ایک تم ...(فلم ... الفت ... 1967) |
1 | پٹ گھونگھٹ کے کھولے کھولے ، تو آجا بابو جی ... (فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | حسن والوں کا سدا برا انجام ہوتا ہے ، ان کے نخرے ... (فلم ... جب سے دیکھا ہے تمہیں ... 1963) |
3 | یہ مکھڑے پہ آنچل ، چندا پہ بادل ، یہ قد ہے کہ بجلی سی لہرا رہی ہے ... (فلم ... دل نے تجھے مان لیا ... 1963) |
4 | ساتھیو ، مجاہدو ، جاگ اٹھا ہے سارا وطن ... (فلم ... مجاہد ... 1965) |
1. | 1962: Banjaran(Urdu) |
2. | 1963: Jab Say Dekha Hay Tumhen(Urdu) |
3. | 1963: Dil Nay Tujhay Maan Liya(Urdu) |
4. | 1963: Shararat(Urdu) |
5. | 1965: Mujahid(Urdu) |
6. | 1965: Naela(Urdu) |
7. | 1965: Kaneez(Urdu) |
8. | 1966: Tasvir(Urdu) |
9. | 1966: Badnam(Urdu) |
10. | 1966: Meray Mehboob(Urdu) |
11. | 1967: Ulfat(Urdu) |
1. | Urdu filmBanjaranfrom Friday, 14 September 1962Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen & Co., Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Nirala, Neelo & Co. |
2. | Urdu filmJab Say Dekha Hay Tumhenfrom Friday, 29 March 1963Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Naseema Shaheen, Khursheed Sherazi & Co., Music: Sohail Rana, Poet: , Actor(s): Iqbal Rizvi & Co. |
3. | Urdu filmDil Nay Tujhay Maan Liyafrom Friday, 12 April 1963Singer(s): Bashir Ahmad, Masood Rana, Naseema Shaheen & Co., Music: Muslehuddin, Poet: , Actor(s): Niral & Co. |
4. | Urdu filmMujahidfrom Friday, 10 September 1965Singer(s): Masood Rana, Shoukat Ali, Noorjehan Begum, Roshan, Nazish, Atti & Co., Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): Abbas Nosha, Meena Shori, Deeba & Co. |
5. | Urdu filmNaelafrom Friday, 29 October 1965Singer(s): Mala, Masood Rana, Music: Master Inayat Hussain, Poet: , Actor(s): Shamim Ara, Santosh |
6. | Urdu filmKaneezfrom Friday, 26 November 1965Singer(s): Masood Rana, Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): (Playback . Sabiha Khanum) |
7. | Urdu filmTasvirfrom Friday, 11 February 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): (Playback - Sabiha Khanum) |
8. | Urdu filmBadnamfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Allauddin |
9. | Urdu filmMeray Mehboobfrom Friday, 9 September 1966Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): Darpan, Shamim Ara |
10. | Urdu filmMeray Mehboobfrom Friday, 9 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): Darpan |
11. | Urdu filmMeray Mehboobfrom Friday, 9 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Khalil Ahmad, Poet: , Actor(s): Darpan |
12. | Urdu filmUlfatfrom Friday, 17 November 1967Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Jami, Poet: , Actor(s): Deeba, Habib |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.