A Tribute To The Legendary Playback Singer Masood Rana
مسرورانور ، پاکستانی اردو فلموں کے ایک مایہ ناز گیت نگار تھے جنھوں نے بڑی تعداد میں سپر ہٹ نغمات تحریر کیے تھے۔ ان کی سب سے بڑی پہچان تو وہ مشہور زمانہ ملی گیت ہے جو پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر رہا ہے اور جسے پہلی بار موسیقار سہیل رعنا نے بنگالی گلوکارہ شہناز بیگم کی آواز میں ریکارڈ کیا تھا:
اس قومی گیت کو بہت سے گلوکاروں نے گایا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے مسعودرانا نے بھی ایک فلم خوشیا (1973) کے لیے گایا تھا اور اس کورس گیت میں نمایاں آواز ملکہ ترنم نورجہاں کی تھی لیکن گیت کا مکھڑا مسعودرانا کی نمایاں آواز میں تھا جس کے بول تھے:
یہ بول اصل گیت کا حصہ نہیں تھے اور صرف فلمی صورتحال کے لیے لکھے گئے تھے۔
1973ء میں لاہور میں ایک بہت بڑا عوامی میلہ منعقد ہوا تھا جس میں بہت سے فلمی فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی اور سٹیج پر میڈم نورجہاں کے علاوہ مالا ، تصور خانم ، مسعودرانا ، احمدرشدی ، شوکت علی اور پرویز مہدی نے یہ ملی کورس گیت گایا تھا۔
اس گیت کی سب سے اہم بات یہ تھی اس کی ویڈیو میں وزیر اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید نمایاں تھے جو مختلف عالمی لیڈروں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ تاریخ کا ایک طالب علم ہونے کے ناطے میرے لیے ایسے فوٹیج کی بڑی اہمیت ہوتی تھی اور انھیں میں اپنے پاس ریکارڈ کر لیا کرتا تھا۔
مسرورانور کا اپنی پہلی ہی فلم بنجارن (1962) میں لکھا ہوا پہلا فلمی گیت "ماسٹرجی ، مجھے سبق پڑھا دو۔۔" تھا جو آئرن پروین کی آواز میں تھا لیکن اصل میں یہ گیت ریڈیو پاکستان کراچی کے بچوں کے ایک پروگرام میں انھوں نے اپنے دیرینہ ساتھی گلوکار احمدرشدی سے گوایا تھا جن کے لیے انھوں نے سو سے زائد فلمی گیت بھی لکھے تھے۔
مسعودرانا کے لیے مسرورانور کا لکھا ہوا پہلا گیت "لچکے کمریا موری۔۔" تھا جبکہ رانا صاحب کا پہلا ہٹ اردو گیت بھی مسرورانور کا لکھا ہوا تھا:
لیکن مجھے فلم شرارت (1963) کے یہ دو گیت زیادہ پسند آئے تھے:
ان کے علاوہ فلم چھوٹی بہن (1964) کے گیت بھی بڑے منفرد اور متاثر کن تھے:
مسرورانور نے فلم سوغات میں ایک گیت لکھا تھا " ہو چکا ہونا تھا جو ، اب دل کو کیا سمجھائیں ہم .." جو کافی حد تک مسعودرانا کی حقیقت بھی بیان کرتا ہے ، خاص طور پر یہ بول قابل ذکر ہیں:
مسرور انور کی مسعودرانا کے ساتھ تیس سے زائد مشترکہ فلمیں ہیں لیکن گیتوں کا حتمی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ انھوں نے صرف اردو فلموں کے لیے گیت لکھے تھے اورسب سے زیادہ گیت موسیقار نثاربزمی اور ایم اشرف کے لیے لکھے تھے۔ ان کے سب سے زیادہ گیت مالا ، احمدرشدی ، مہدی حسن ، ناہیداختر اور مہناز نے گائے تھے۔
نغمہ نگاری کے علاوہ انھوں نے بطور فلمساز فلم پاکیزہ (1979) بنائی تھی جبکہ دو فلموں ایسا بھی ہوتا ہے (1984) اور شادی میرے شوہر کی (1986) کے ہدایتکار بھی تھے۔ علاوہ ازیں انھوں نے ڈیڑھ درجن فلموں کی کہانیاں ، مکالمے اور منظر نامے بھی لکھے تھے۔
مسرورانور کا انتقال صرف 52 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
1 | لچکے کمریا موری ، میں نازک چھوری ، کہ ہائے ہائے مجھ سے چلا نہ جائے..فلم ... بنجارن ... اردو ... (1962) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: نرالا ، نیلو |
2 | تیرے شباب کا، اے جان جان، جواب کہاں..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی |
3 | اے دل ، تجھے اب ان سے ، یہ کیسی شکایت ہے ، وہ سامنے بیٹھےہیں ، کافی یہ عنایت ہے..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی |
4 | برا مان کر کہاں چل دیے ، یہ تو عشق والوں کا فرض ہے ، آداب عرض ہے..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی ، ؟ |
5 | گلی گلی میں دل بیچوں ، ہے نام میرا دلدار ، پیار ملے گا اتنا سستا کہاں میری سرکار..فلم ... شرارت ... اردو ... (1963) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: محمد علی ، ؟ |
6 | کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا..فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال |
7 | گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں..فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال |
8 | مالک بنا ہوا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ، اور نوکر جو بن گیا ہے تو ہے وہ بھی آدمی..فلم ... ایسا بھی ہوتا ہے ... اردو ... (1965) ... گلوکار: احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: کمال، لہری |
9 | ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے ، بہت ممکن ہے کل اس کا ، محبت نام ہو جائے..فلم ... بد نام ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: اعجاز |
10 | اک اور بات مانی ، اک اور زخم کھایا ، خود ہم نے اپنے ہاتھوں دل کا دیا جلایا..فلم ... بد نام ... اردو ... (1966) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: اعجاز ، نیلو |
11 | میرا یار ہے ایسا یاروں میں ، جیسے ہو چاند ستاروں میں..فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: نرالا |
12 | یاد کرو ہمدم ، وہ پیار بھرا موسم ، کہ جب دل سے دل ملے تھے ، ہم پہلی بار ملے تھے..فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: کمال |
13 | یہ زندگی ایک دوراہاہے ، جس میں لوگ ملتے ہیں اور بچھڑ جاتے ہیں..فلم ... دوراہا ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ) |
14 | یہ تو کہو ، توڑ کر دل میرا ، چھپ گئے ہو تم کہاں..فلم ... دوراہا ... اردو ... (1967) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: وحید مراد |
15 | میری پیاری بنری ، میرا پیارا بنڑا..فلم ... دوسری ماں ... اردو ... (1968) ... گلوکار: آئرن پروین ، نگہت سیما ، احمد رشدی ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: ؟ |
16 | گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ..فلم ... ایک ہی راستہ ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ... موسیقی: دیبو ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: امداد حسین ، رانی |
17 | شمع خاموش ہو گئی جلتے ، رہ گیا اشک آنکھ سے ڈھلکے..فلم ... شہنائی ... اردو ... (1968) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ ، ریشماں) |
18 | ہو چکا ہونا تھا جو ، اب دل کو کیا سمجھائیں ہم..فلم ... سوغات ... اردو ... (1970) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: سہیل رعنا ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: ندیم |
19 | میرے محبوب کی طرح مجھ پر ،اے خدا تو بھی مہربان ہو جا..فلم ... کبڑا عاشق ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ ، رنگیلا) |
20 | سوہنی دھرتی اللہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے..فلم ... خوشیا ... اردو ... (1973) ... گلوکار: مسعود رانا ، نورجہاں ، مالا ، تصورخانم ، احمد رشدی ، شوکت علی ، پرویز مہدی مع ساتھی ... موسیقی: وجاہت عطرے ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ) |
21 | جب تک سانسوں کا رشتہ ہے باقی..فلم ... رنگیلا اور منور ظریف ... اردو ... (1973) ... گلوکار: نورجہاں ، مسعود رانا ... موسیقی: ایم اشرف ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رنگیلا ، ممتاز |
22 | جگ میں سبھی بہروپیے..فلم ... مستانی محبوبہ ... اردو ... (1974) ... گلوکار: نیرہ نور ، مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: منور ظریف |
23 | اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا..فلم ... دشمن ... اردو ... (1974) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: نثار بزمی ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: (پس پردہ ، محمد علی ، وحید مراد) |
1 | اے دل ، تجھے اب ان سے ، یہ کیسی شکایت ہے ، وہ سامنے بیٹھےہیں ، کافی یہ عنایت ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
2 | تیرے شباب کا، اے جان جان، جواب کہاں ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
3 | ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے ، بہت ممکن ہے کل اس کا ، محبت نام ہو جائے ...(فلم ... بد نام ... 1966) |
4 | یاد کرو ہمدم ، وہ پیار بھرا موسم ، کہ جب دل سے دل ملے تھے ، ہم پہلی بار ملے تھے ...(فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... 1967) |
5 | میرا یار ہے ایسا یاروں میں ، جیسے ہو چاند ستاروں میں ...(فلم ... میرے بچے میری آنکھیں ... 1967) |
6 | یہ تو کہو ، توڑ کر دل میرا ، چھپ گئے ہو تم کہاں ...(فلم ... دوراہا ... 1967) |
7 | یہ زندگی ایک دوراہاہے ، جس میں لوگ ملتے ہیں اور بچھڑ جاتے ہیں ...(فلم ... دوراہا ... 1967) |
8 | شمع خاموش ہو گئی جلتے ، رہ گیا اشک آنکھ سے ڈھلکے ...(فلم ... شہنائی ... 1968) |
9 | ہو چکا ہونا تھا جو ، اب دل کو کیا سمجھائیں ہم ...(فلم ... سوغات ... 1970) |
10 | میرے محبوب کی طرح مجھ پر ،اے خدا تو بھی مہربان ہو جا ...(فلم ... کبڑا عاشق ... 1973) |
11 | اپنا لہو، پھر اپنا لہو ہے ، ایک دن تڑپائے گا ...(فلم ... دشمن ... 1974) |
1 | برا مان کر کہاں چل دیے ، یہ تو عشق والوں کا فرض ہے ، آداب عرض ہے ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
2 | گلی گلی میں دل بیچوں ، ہے نام میرا دلدار ، پیار ملے گا اتنا سستا کہاں میری سرکار ...(فلم ... شرارت ... 1963) |
3 | گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
4 | کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ...(فلم ... چھوٹی بہن ... 1964) |
5 | مالک بنا ہوا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ، اور نوکر جو بن گیا ہے تو ہے وہ بھی آدمی ...(فلم ... ایسا بھی ہوتا ہے ... 1965) |
6 | اک اور بات مانی ، اک اور زخم کھایا ، خود ہم نے اپنے ہاتھوں دل کا دیا جلایا ...(فلم ... بد نام ... 1966) |
7 | گر گئی مورے ماتھے کی بندیا ، کیا کہے گی اب ساس ناندیا ، من ہرجائی تھا بڑا نٹ کھٹ ...(فلم ... ایک ہی راستہ ... 1968) |
8 | جب تک سانسوں کا رشتہ ہے باقی ...(فلم ... رنگیلا اور منور ظریف ... 1973) |
9 | جگ میں سبھی بہروپیے ...(فلم ... مستانی محبوبہ ... 1974) |
1 | لچکے کمریا موری ، میں نازک چھوری ، کہ ہائے ہائے مجھ سے چلا نہ جائے ... (فلم ... بنجارن ... 1962) |
2 | میری پیاری بنری ، میرا پیارا بنڑا ... (فلم ... دوسری ماں ... 1968) |
3 | سوہنی دھرتی اللہ رکھے ، قدم قدم آباد تجھے ... (فلم ... خوشیا ... 1973) |
1. | 1962: Banjaran(Urdu) |
2. | 1963: Jab Say Dekha Hay Tumhen(Urdu) |
3. | 1963: Shikva(Urdu) |
4. | 1963: Shararat(Urdu) |
5. | 1963: Mr. X(Urdu) |
6. | 1963: Hamen Bhi Jeenay Do(Urdu) |
7. | 1963: Qatal Kay Baad(Urdu) |
8. | 1964: Beti(Urdu) |
9. | 1964: Chhoti Behan(Urdu) |
10. | 1965: Aisa Bhi Hota Hay(Urdu) |
11. | 1966: Joker(Urdu) |
12. | 1966: Taqdeer(Urdu) |
13. | 1966: Badnam(Urdu) |
14. | 1967: Bahadur(Urdu) |
15. | 1967: Hatim Tai(Urdu) |
16. | 1967: Meray Bachay Meri Ankhen(Urdu) |
17. | 1967: Doraha(Urdu) |
18. | 1967: Phir Subah Ho Gi(Urdu) |
19. | 1968: Doosri Maa(Urdu) |
20. | 1968: Ek Hi Rasta(Urdu) |
21. | 1968: Shehnai(Urdu) |
22. | 1969: Pyar Ki Jeet(Urdu) |
23. | 1970: Honeymoon(Urdu) |
24. | 1970: Soughat(Urdu) |
25. | 1973: Parday Mein Rehnay Do(Urdu) |
26. | 1973: Khab Aur Zindagi(Urdu) |
27. | 1973: Daaman Aur Chingari(Urdu) |
28. | 1973: Kubra Ashiq(Urdu) |
29. | 1973: Rangeela Aur Munawar Zarif(Urdu) |
30. | 1974: Mitti Kay Putlay(Urdu) |
31. | 1974: Mastani Mehbooba(Urdu) |
32. | 1974: Dushman(Urdu) |
1. | Urdu filmBanjaranfrom Friday, 14 September 1962Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Nirala, Kammo |
2. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali |
3. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, ? |
4. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali, ? |
5. | Urdu filmShararatfrom Friday, 26 July 1963Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Mohammad Ali |
6. | Urdu filmChhoti Behanfrom Friday, 13 November 1964Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: , Actor(s): Rani, Kemal |
7. | Urdu filmChhoti Behanfrom Friday, 13 November 1964Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: , Actor(s): Rani, Kemal |
8. | Urdu filmAisa Bhi Hota Hayfrom Wednesday, 3 February 1965Singer(s): Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): Kemal, Lehri |
9. | Urdu filmBadnamfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Ejaz |
10. | Urdu filmBadnamfrom Friday, 2 September 1966Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Ejaz, Neelo |
11. | Urdu filmMeray Bachay Meri Ankhenfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Nirala |
12. | Urdu filmMeray Bachay Meri Ankhenfrom Friday, 9 June 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Kemal |
13. | Urdu filmDorahafrom Friday, 25 August 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Sohail Rana, Poet: , Actor(s): Waheed Murad |
14. | Urdu filmDorahafrom Friday, 25 August 1967Singer(s): Masood Rana, Music: Sohail Rana, Poet: , Actor(s): (Playback) |
15. | Urdu filmDoosri Maafrom Tuesday, 2 January 1968Singer(s): Irene Parveen, Nighat Seema, Ahmad Rushdi, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: , Actor(s): ? |
16. | Urdu filmEk Hi Rastafrom Friday, 3 May 1968Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: , Actor(s): Rani, Imdad Hussain |
17. | Urdu filmShehnaifrom Friday, 9 August 1968Singer(s): Masood Rana, Music: Sohail Rana, Poet: , Actor(s): (Playback - Reshma) |
18. | Urdu filmKubra Ashiqfrom Sunday, 28 October 1973Singer(s): Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): (Playback - Rangeela) |
19. | Urdu filmKhushiafrom Friday, 16 November 1973Singer(s): Masood Rana, Noorjahan, Mala, Tasawur Khanum, Ahmad Rushdi, Shoukat Ali & Co., Music: Wajahat Attray, Poet: , Actor(s): Masood Rana, Noorjahan, Mala, Tasawur Khanum, Ahmad Rushdi, Shoukat Ali & Co. |
20. | Urdu filmRangeela Aur Munawar Zariffrom Friday, 30 November 1973Singer(s): Noorjahan, Masood Rana, Music: M. Ashraf, Poet: , Actor(s): Rangeela, Mumtaz |
21. | Urdu filmMastani Mehboobafrom Friday, 16 August 1974Singer(s): Nayyara Noor, Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): Munawar Zarif |
22. | Urdu filmDushmanfrom Friday, 8 November 1974Singer(s): Masood Rana, Music: Nisar Bazmi, Poet: , Actor(s): (Playback - Mohammad Ali, Waheed Murad) |
پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔
پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……
"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔
"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔
یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔
اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔
PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.