PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 03 May 2024, Day: 124, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعرات 10 ستمبر 2020

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ

Roshan Digital Account
10 ستمبر 2020ء کو وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ" سسٹم کا افتتاح کیا جس کے ذریعے اب بیرون ملک مقیم پاکستان ، کسی پاکستانی بینک ، برانچ ، سفارتخانے یا قونصلیٹ جائے بغیر آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ یہ عمل صرف 48 گھنٹوں میں مکمل ہو گا۔ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹ کے لیے بیرونی کرنسی ، پاکستانی روپوں یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان بینک اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقوم مناسب شرح سود پر منافع کے علاوہ مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گی اور اس کے لیے سٹیٹ بینک سے کسی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو جو سالانہ تقریباً 23 ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن عزیز بھیجتے ہیں ، انہیں ترسیلات زر ، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس سے جہاں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی ہوگا وہاں بیرونی قرضوں میں کمی بھی ہو سکے گی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مندرجہ ذیل آٹھ پاکستانی کمرشل بینکوں سے مل کر بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا نظام متعارف کرایا ہے ، جہاں آپ گھر بیٹھے آن لائن اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں:

  • حبیب بینک
  • مسلم کمرشل بینک
  • یونائیٹڈ بینک
  • بینک الفلاح
  • فیصل بینک
  • میزان بینک
  • سامبا بینک
  • سٹینڈرڈ چارٹرڈ

آن لائن بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ حسب ذیل ہے:

  • سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر ان آٹھ بینکوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
  • مطلوبہ بینک کی ویب سائٹ پر جا کر اکاؤنٹ کھلوانے سے متعلق ڈیجیٹل فارم کو پُر کریں۔
  • اس کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں کہ وہ پاکستانی کرنسی میں ہو یا کسی دوسرے ملک کی کرنسی میں۔
  • بینک ، آپ کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ ، بیرون ملک رہنے کا ثبوت اور ذریعہ آمدن یعنی کاروبار یا ملازمت کے بارے میں دریافت کرے گا۔ اس کے لیے ان دستاویزات کی ایک کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔
  • اس موقع پر ایک ڈیجیٹل تصویر بھی بنے کی جو اکاؤنٹ کے لئے اپ لوڈ ہوگی۔
  • اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو پھرتنخواہ کی رسید یا ملازمت سرٹیفکیٹ کی کاپی اپ لوڈ کرنا ہو گی۔ اگر تاجر ہیں تو پھر ٹیکس ریٹرن ، مکان کا کرایہ نامہ یا ذریعہ آمدن کا کوئی اور ثبوت پیش کرنا ہو گا۔
  • اس کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اکاؤنٹ کھل جانے سے متعلق تصدیقی پیغام کا انتظار کریں۔
  • بینک اکاؤنٹ کھل جانے کے بعد آپ جس ملک میں ہیں ، وہاں سے بینک کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کر سکتے ہیں۔






Roshan Digital Account

Thursday, 10 September 2020

Roshan Digital Account provide innovative banking solutions for millions of Non-Resident Pakistanis (NRPs) seeking to undertake banking, payment and investment activities in Pakistan..


Roshan Digital Account (video)

Credit: State Bank of Pakistan



پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.