PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 03 May 2024, Day: 124, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعرات 27 دسمبر 2007

بے نظیر بھٹوکا قتل

Benazir Bhutto

پاکستان کے عظیم محسن جناب ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی ، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات ہار کر دوبارہ جیت کرحکومت بنانے والی پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو دہشت گردی کے ایک حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ راولپنڈی ، جمہوریت کے لئے بالعموم اور بھٹو خاندان کے لئے بالخصوص کربلا ثابت ہوا تھا کہ جہاں سے تین وزرائے اعظم ، لیاقت علی خان ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی لاشیں اٹھائی گئی تھیں۔

  • بے نظیر بھٹو 21 جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور کراچی، آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
  • 4 اپریل 1979ء کو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد صرف 25 برس کی عمر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شریک چیئرپرسن بنیں۔
  • ضیاع کی آمرانہ حکومت کے دور میں کئی سال تک نظر بند رہیں اور پھر جبری طور پر جلاوطن کردی گئیں۔ جلاوطنی میں بھی اپنی پارٹی کی قیادت کرتی رہیں۔
  • ملک سے مارشل لاء کے خاتمے اور سیاسی حکومت کے قیام کے بعد 10 اپریل 1986ء کو لاہور پہنچیں تو ایک تاریخی استقبال ہوا۔
  • 18 دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری سے شادی ہوئی۔
  • 17 اگست 1988ء کو جنرل ضیاع ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہوا۔
  • 16 نومبر 1988ء کو ملک میں عام انتخابات منعقد ہوئے جن میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی اور 2 دسمبر 1988ء کو وہ پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں۔
  • 6 اگست 1990ء کو صدر غلام اسحاق خان نے بدعنوانی کا الزام عائد کرکے انہیں وزارت عظمیٰ سے برطرف کردیا۔
  • 1990ء سے 1993ء تک وہ قائد حزب اختلاف رہیں۔
  • 1993ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں وہ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے بعد وہ دوسری شخصیت تھیں جو دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔
  • 5 نومبر 1996ء کو انہی کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر پاکستان سردار فاروق احمد لغاری نے ان کی حکومت کو بدعنوانی کے الزام میں برطرف کردیا۔
  • 1997ء کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ملک کی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
  • 15 اپریل 1999ء کو لاہور ہائی کورٹ نے انہیں نواز شریف حکومت کے قائم کردہ مقدمات میں پانچ سال کی سزا سنائی۔ اس وقت وہ دبئی میں مقیم تھیں اس لئے ان سزاؤں سے محفوظ رہیں۔
  • 2002ء کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام سے انتخابات میں حصہ لیا اور ملک میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود حزب اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران وہ مستقل طور پر دبئی میں مقیم رہیں۔
  • 14 مئی 2006ء کو انہوں نے ملک میں آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام کے لئے اپنے دیرینہ حریف میاں محمد نواز شریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کے معاہدے پر دستخط کئے۔
  • 18 اکتوبر 2007ء کو وہ آٹھ برس بعد وطن واپس لوٹیں لیکن ان کے جلوس پر ایک خودکش حملہ ہوا جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر دبئی واپس چلی گئیں۔
  • 3 نومبر 2007ء کو ملک میں ہنگامی حالات کے نفاذ کے بعد وہ وطن واپس آگئیں۔ وہ عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم میں مشغول تھیں کہ
  • 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ جان بحق ہو گئیں۔
  • وہ گڑھی خدا بخش ، لاڑکانہ میں اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ دفن ہیں۔





Benazir Bhutto killed

Thursday, 27 December 2007

Benazir Bhutto Assassinated on 27 December 2007..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.