PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 03 May 2024, Day: 124, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعتہ المبارک 15 اگست 1947

جوگندر ناتھ منڈل

جوگندر ناتھ منڈل ، بانی پاکستان قائد اعظمؒ کا بطور وزیر قانون اور وزیر محنت پہلا انتخاب تھے۔۔!

ہندو ہو کر بھی پاکستان کیوں آئے؟

جوگندر ناتھ منڈل ، 29 جنوری 1904 کو باقر گنج ، باریسال ، بنگال ، مشرقی پاکستان میں ایک دلت ہندو برادری کے نامہ شودرا گروہ میں پیدا ہوئے تھے۔ تحریک پاکستان کے سرگرم رکن اور قیام پاکستان کے بعد پہلی آئین اسمبلی کے قائمقام سپیکر بھی منتخب ہوئے تھے۔ اس حیثیت میں انہوں نے اپنے اولین خطاب میں کہا تھا کہ

    "میں نے پاکستان کا انتخاب اسی لیے کیا تھا کیونکہ جس مسلم کمیونٹی نے انڈیا میں اقلیت ہوتے ہوئے اپنے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کی ، وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ نہ صرف انصاف کرے گی بلکہ اُن کے لیے وسیع القلبی کا مظاہرہ بھی کرے گی۔۔"

پاکستان کے پہلے وزیر قانون

جوگندر ناتھ منڈل کو 15 اکتوبر 1946ء کو قائم ہونے والی کانگریس اور مسلم لیگ کی مخلوط حکومت میں آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سے اپنی پانچ وزارتوں میں سے ایک وزارت ، وزیر قانون کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان اور گورنر جنرل حضرت قائد اعظمؒ محمد علی جناح نے اپنی کابینہ میں انھیں اسی عہدے یعنی وزیر قانون کے علاوہ وزیر محنت کے عہدے پر فائز کیا تھا۔ وہ پاکستان کے پہلے ہندو تھے جو ان اعلیٰ عہدوں تک پہنچے تھے۔

جوگندر ناتھ منڈل نے پاکستان کیوں چھوڑا؟

12 مارچ 1949ء کو اپنے ہی وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل کو نظر انداز کرتے ہوئے جب قانون ساز اسمبلی نے قرارداد مقاصد کی منظوری دی تو مذہبی تعصب کی وجہ سے 8 اکتوبر 1950ء کو بطور احتجاج استعفیٰ دے کر پاکستان چھوڑ کر بھارت چلے گئے تھے جہاں بڑی کسمپرسی کی زندگی گزاری اور 5 اکتوبر 1968 کو وفات ہوئی تھی۔

جوگندر ناتھ منڈل ، قائداعظمؒ کے ساتھ





Jogendra Nath Mandal

Friday, 15 August 1947

Jogendra Nath Mandal was the first Law and Labour Minister in Pakistan..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.