PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 03 May 2024, Day: 124, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

ہفتہ 19 فروری 1949

پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ
پاکستان مسلم لیگ

پاکستان کی خالق جماعت آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام ، 30 دسمبر 1906ء کو عمل میں آیا تھا جس کا بنیادی مقصد برصغیر کے مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ کا پہلا صدر

قیام پاکستان کے بعد 14 دسمبر 1947ء کو کراچی میں گورنرجنرل قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں آل انڈیا مسلم لیگ اور پاکستان مسلم لیگ کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس فیصلے ​پر 19 فروری 1949ء سے پہلے عملدرآمد نہ ہوسکا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نے چوہدری خلیق الزمان کو پہلا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا تھا لیکن ڈیڑھ سال بعد ہی یعنی 13 اگست 1950ء کو چوہدری صاحب نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اپنے پہلے صدر کی رخصتی پر مسلم لیگی حلقوں نے "یوم نجات" منایا تھا۔۔!

مسلم لیگ کا "یوم نجات"

یہ "یوم نجات" اصل میں مسلم لیگ میں پہلا شب خون تھا جب اپنے ہی پارٹی صدر کا تختہ الٹا گیا تھا۔ پارٹی کے آئین کے تحت گورنر جنرل یا وزیراعظم کے عہدوں پر کوئی پارٹی صدر نامزد نہیں ہوسکتا تھا لیکن قائداعظمؒ کے انتقال کے بعد وزیراعظم لیاقت علی خان ، جو محلاتی سازشوں کے ماہر اور اختیارت کی ہوس میں مبتلا تھے ، انھوں نے آئین میں ترمیم کی اور پہلے صدر کا تختہ الٹ کر مسلم لیگ کے بلا مقابلہ صدر "منتخب" ہو گئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد خواجہ ناظم الدین بھی بلا مقابلہ صدر بنے لیکن پہلے کٹھ پتلی وزیراعظم محمدعلی بوگرا کو صدر مسلم لیگ بننے کے لیے مدمقابل کو ہرانا پڑا تھا۔

مسلم لیگ کی شکست و ریخت

پاکستان مسلم لیگ کے آخری متفقہ صدر سردار عبدالرب نشتر تھے جنھیں 29 جنوری 1956ء کو اس عہدہ پر منتخب کیا گیا تھا۔ یہ وہ دور تھا جب مسلم لیگ کے بطن سے عوامی لیگ اور ری پبلکن پارٹی وجود میں آ چکی تھیں اور مسلم لیگ ، 1954ء کے مشرقی پاکستان کے صوبائی انتخابات میں بری طرح سے شکست کھانے کے بعد اپنا وجود کھو چکی تھی۔ 1958ء میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد سیاسی پارٹیاں ویسے بھی ممنوع ہوگئی تھیں۔

جب مسلم لیگ ہائی جیک ہوئی

دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ کو دوبارہ زندہ کرنے والے بھی جنرل ایوب خان ہی تھے جنھوں نے حکومت پر قبضہ کرتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں اور سرگرمیوں کو معطل کر دیا تھا۔ 1965ء کے صدارتی انتخابات کے لیے جنرل ایوب خان نے مسلم لیگ کو ہائی جیک کیا تھا اور "کنونشن مسلم لیگ" کے نام سے ایک سرکاری پارٹی بنائی تھی جس کے خود سربراہ اور ان کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹوؒ ، جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے تھے۔

ان صدارتی انتخابات میں مخالف پارٹی محترمہ فاطمہ جناح کی قیادت میں "کونسل مسلم لیگ" تھی لیکن 1970ء کے انتخابات میں یہ دونوں مسلم لیگیں بری طرح سے ہار گئی تھیں اور ان کے مقابلے میں "مسلم لیگ ، قیوم گروپ" تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی لیکن بھٹو صاحب کی مفاہمت کی سیاست نے ان تینوں پارٹیوں کو پیپلز پارٹی کا حلیف بنا کر ختم کر دیا تھا۔

مسلم لیگ کی حیات نو

1977ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ، نو جماعتوں کے اتحاد کا ایک حصہ تھی اور اس کی حیثیت ایک علاقائی جماعت کی سی تھی جس کے سربراہ سندھ کے ایک روحانی پیشوا اور اسٹبلشمنٹ کے مہرے پیر صاحب پگارا تھے۔

جنرل ضیاع مردود نے پیپلز پارٹی کے خوف سے 1985ء میں غیرجماعتی بنیادوں پر انتخابات کروائے اور جو ہم خیال ممبران "منتخب" ہوئے تھے ، انھیں جبراً پاکستان مسلم لیگ کی صورت میں دوبارہ منظم کیا گیا تھا۔ اصل میں یہی موجودہ مسلم لیگ کا احیاء تھا۔ آج اصل مسلم لیگ صرف نواز لیگ ہے ، باقی سب ہیر پھیر ہے۔

2002ء کے انتخابات میں ایک اور فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا زور توڑنے کے لیے مسلم لیگ کی "قاف لیگ" کو کامیاب کروا کر حکومت میں شامل کیا لیکن اس کے جاتے ہی اس غبارے میں سے بھی ہوا نکل گئی تھی۔

قیام پاکستان کے بعد اس پارٹی کے کئی ایک حصے ہوئے جن میں عوامی لیگ ، جناح مسلم لیگ ، کنونشن مسلم لیگ ، کونسل مسلم لیگ ، قیوم لیگ ، نون لیگ ، قاف لیگ ، ضیاع لیگ ، فنکشنل لیگ ، جونیجو لیگ ، پگارا لیگ، عوامی مسلم لیگ ، آل پاکستان مسلم لیگ وغیرہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔






Pakistan Muslim League

Saturday, 19 February 1949

All India Muslim League was re-named to Pakistan Muslim Leauge and its first President was Chodhary Khaliquzzaman..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.