PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Monday, 06 May 2024, Day: 127, Week: 19

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

منگلوار 30 اپریل 1974

جنگی قیدیوں کی واپسی

جنگی قیدی
جنگی قیدیوں پر ایک ڈاک ٹکٹ

16 دسمبر 1971ء کو 9 ماہ کی خونزیز خانہ جنگی اور بھارتی مداخلت کے بعد جب پاکستانی فوج نے ڈھاکہ میں بھارتی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے تو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی جنگی قیدی ہوگئے تھے۔۔!

کتنے قیدی تھے؟

پاکستان سے مسلح جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کرنے والی نئی ریاست ، بنگلہ دیش کا مطالبہ تھا کہ پاکستانی جنگی قیدیوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے تاکہ جنگی جرائم میں ملوث فوجی افسران پر مقدمات چلائے جا سکیں۔ بھارتی حکومت نے بنگلہ دیش کا یہ مطالبہ نہیں مانا اور فیصلہ کیا کہ پاکستانی جنگی قیدیوں کی حفاظت اور بنگالیوں کے انتقام سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ انھیں بھارتی کیمپوں میں رکھا جائے۔

اطلاعات کے مطابق ، پاکستان کے جنگی قیدیوں میں سے 79.676 یونیفارم میں ملبوس اہلکار تھے جن میں سے 55.692 آرمی ، 16.354 نیم فوجی ، 5.296 پولیس ، 1.000 نیوی اور 800 ایئرفورس کے اہلکار تھے۔ بقیہ 13.324 قیدی ، فوجی اہلکاروں کے خاندان کے افراد یا بہاری تھے۔
بھارت نے 90 ہزار سے زائد پاکستانی جنگی قیدیوں کو دو سال تک اپنے ملک کے مختلف کیمپوں میں قید میں رکھا تھا۔ پاکستانی فوج کی مشرقی کمان کے فوجی افسران کو کلکتہ کے فورٹ ولیم میں جبکہ جنگی قیدیوں کی اکثریت کو نئی دہلی کے لال قلعہ اور گوالیار قلعے میں قید رکھا گیا تھا۔

جنگی قیدیوں کی قید طویل کیوں ہوئی؟

1925ء کے جینوا کنوینشن کے مطابق جنگ کے بعد فریقین کو جلد از جلد ایک دوسرے کے جنگی قیدیوں کو باعزت رہا کرنا ہوتا ہے لیکن پاکستانی جنگی قیدیوں کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔ اس تاخیر کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس مسئلہ میں بنگلہ دیش خود کو ایک اہم فریق سمجھتا تھا لیکن پاکستان اسے تسلیم نہیں کرتا تھا۔ بنگلہ دیش کا اصرار تھا کہ 195 پاکستانی فوجی افسران پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے جو بنگالیوں کی نسل کشی میں ملوث تھے۔ تیس لاکھ بنگالیوں کے قتل عام کا شوشا بھی تھا اور پاکستان سے سرکاری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی تھا جو تسلیم نہیں کیا گیا اور یہ موقف اپنایا گیا کہ پاک فوج نے اپنی سرزمین کی حفاظت کی ہے جو کوئی جرم نہیں بلکہ ایک پیشہ وارانہ فرض تھا۔

شملہ معاہدہ اور جنگی قیدی

2 جولائی 1972ء کو صدرپاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹوؒ اور بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے مابین معاہدہ شملہ پر دستخط ہوئے لیکن اس میں مندرجہ بالا وجوہات کی بنا پر جنگی قیدیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا تھا۔ اس معاہدے کے مطابق بھارت نے مغربی محاذ پر پاکستان کے آٹھ سے نو ہزار مربع کلومیٹر کے مقبوضہ علاقے واپس کیے جبکہ دیگر معاملات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جب چین نے پاکستان کے لیے ویٹو کا حق استعمال کیا

اس دوران سفارتی محاذ پر جنگ جاری تھی ، بنگلہ دیش اپنی ضد پر اڑا رہا کہ اسے ایک آزاد ملک تسلیم کرنے اور متعلقہ پاکستانی فوجی افسران پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر مقدمہ چلایا جائے ، پاکستان مسلسل انکاری رہا۔ اس دوران 25 اگست 1972ء کو پاکستان کو ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ملی جب عوامی جمہوریہ چین نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کا رکن نہیں بننے دیا تھا۔

جنگی قیدیوں کا مسئلہ ، عالمی عدالت میں

صدر ذوالفقار علی بھٹوؒ ، جو پاکستان کے وزیرخارجہ بھی تھے ، انھوں نے 11 مئی 1973ء کو عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکٹایا اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے اپنے جنگی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی جو منظور ہوگئی۔ بین الاقوامی دباؤ پر بھارت اور بنگلہ دیش مجبور ہوئے کہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور اس طرح سے 28 اگست 1973ء کو دہلی میں ایک سہ طرفہ معاہدہ ہوا جس میں بنگلہ دیش بھی شامل تھا حالانکہ پاکستان اسے تسلیم نہیں کرتا تھا لیکن ایسے میں غیرسرکاری طور پر تسلیم کرلیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 7 جولائی 1973ء کو سپریم کورٹ نے صدر بھٹو کو بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کے لیے قانون سازی کی اجازت دے دی تھی اور 10 جولائی 1973ء کو پارلیمنٹ نے بھٹو صاحب کو یہ حق دے دیا تھا کہ وہ جب چاہیں ، بنگلہ دیش کو تسلیم کر سکتے ہیں۔ 1973ء کے مستقل آئین میں پہلی آئینی ترمیم یہی تھی کہ مشرقی پاکستان ، اب پاکستان کا حصہ نہیں رہا۔ یہ ترمیم 30 اپریل 1974ء کو منظور ہوئی تھی۔

سہ طرفہ دہلی معاہدہ

معاہدہ دہلی میں یہ طے پایا کہ پاکستان کے تمام جنگی قیدیوں کو 195 فوجی افسران سمیت بلا مشروط رہا کردیا جائے گا۔ 28 ستمبر 1973ء کو جنگی قیدیوں کا پہلا قافلہ پاکستان کی سرزمین پر پہنچا۔ 22 فروری 1974ء کو لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا اور بانی بنگلہ دیش اور وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان نے بھی اس تاریخی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
30 اپریل 1974ء کو بھارت میں قید ، جنگی قیدیوں کا آخری قافلہ بھی پاکستان کی سرزمین پر پہنچ گیا تھا جس میں جنرل نیازی بھی موجود تھے۔ 3 مئی کو تمام جنگی قیدیوں کی وطن واپسی پر یوم تشکر منایا گیا تھا۔

16 دسمبر 1971ء کو پاک فوج ہتھیار ڈالتے ہوئے





Prisoner of War released

Tuesday, 30 April 1974

Pakistan's prisoners of wars were held in Indian camps. They were released on September 28, 1973 till 30 April 1974..


Prisoner of War released (video)

Credit: News Now

بنگلہ دیش میں پاکستانی جنگی قیدیوں کو بھارت منتقل کیا جا رہا ہے


پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.