PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Wednesday, 01 May 2024, Day: 122, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

ہفتہ 16 اگست 1947

صوبہ سندھ

صوبہ سندھ

صوبہ سندھ ، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں ایک لاکھ 41 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد لوگ بستے ہیں۔ کراچی ، دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ سندھی اور اردو بڑی زبانیں ہیں۔

سندھ کی پہلی حکومت

قیامِ پاکستان کے بعد سندھ کی پہلی چار رکنی صوبائی حکومت نے 16 اگست 1947ء کو حلف اٹھایا تھا۔ سندھ کے پہلے وزیرِاعلیٰ کے طور پر محمد ایوب کھوڑو کا انتخاب ہوا جو وزیر داخلہ ، مالیات اور تعمیرات بھی تھے۔ پیر الہٰی بخش ، وزیرِ تعلیم ، بلدیات اور صحت تھے۔ قاضی فضل اللہ ، وزیرِ قانون ، محصولات اور جنگلات تھے۔ مسٹر غلام علی ، وزیرِ صنعت ، خوراک ، زراعت ، ماہی گیری اور سول سپلائز تھے۔

محمد ایوب کھوڑو

محمد ایوب کھوڑو
محمد ایوب کھوڑو

سندھ کے پہلے وزیرِ اعلیٰ ، محمد ایوب کھوڑو ، تحریکَ پاکستان کے سرگرم کارکن اور ایک قوم پرست سندھی رہنما تھے۔ صرف نو ماہ بعد یعنی 16 اپریل 1948ء کو کرپشن کے الزامات پر گورنر جنرل قائدِ اعظمؒ کی ہدایت پر گورنر سندھ سر غلام حسین ہدایت اللہ نے برطرف کیا۔ اصل میں کھوڑو صاحب ، کراچی کو سندھ سے الگ کرنے اور اردو بولنے والے ہندوستانی مہاجرین کی سندھ میں آمد اور آبادکاری کے خلاف تھے اور اسی خطا کی یہ سزا تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد ایوب کھوڑو کو پروڈا کے بدنامِ زمانہ قانون کے تحت سزا یافتہ ہونے اور کراچی میڈیا کی سخت مخالفت کے باوجود 25 مارچ 1951ء کو دوبارہ وزیرِ اعلیٰ سندھ بنایا گیا لیکن محلاتی سازشوں کی وجہ سے 29 دسمبر 1952ء کو ایک بار پھر برطرف کر کے گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔

وزارتی اکھاڑ پچھاڑ اور عدم سیاسی استحکام کی انتہا تھی جب محمد ایوب کھوڑو کو 9 نومبر 1954ء کو تیسری بار وزیرِ اعلیٰ سندھ بنا کر ان سے ون یونٹ کے قیام کے لیے اسمبلی کی منظوری لی گئی۔ اہلِ سندھ نے ان کی یہ خطا معاف نہیں کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں اپنے لاڑکانہ کے آبائی حلقہ سے ذوالفقار علی بھٹوؒ سے بری طرح سے ہارے اور ان کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگیا تھا۔ 1958ء میں فیروزخان نون کی حکومت میں چھ ماہ کے لیے وزیر دفاع بھی بنائے گئے۔ 1901ء میں پیدا ہوئے اور 1980ء میں انتقال ہوا تھا۔






Sindh

Saturday, 16 August 1947

Sindh is a provincein Pakistan..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.